Tag: لوڈشیڈنگ

  • کراچی والے  بد ترین لوڈشیڈنگ کے باعث دہری اذیت میں مبتلا

    کراچی والے بد ترین لوڈشیڈنگ کے باعث دہری اذیت میں مبتلا

    کراچی : گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہری دہری اذیت میں مبتلا ہیں، مختلف علاقوں میں 15 گھنٹے کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک نے شیڈول کے علاوہ ٹیکنیکل فالٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہنے سے سخت گرمی میں شہری پریشان ہیں۔

    شدید گرمی میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ بندش کے باعث شہری دہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔

    نارتھ کراچی ،فیڈرل بی ایریا لائنزایریا، کیماڑی، پنجاب کالونی، ابراہیم حیدری ، اسکیم 33 ، گلستان جوہر، ناظم آباد اور گلشن اقبال، ملیر، لیاقت آباد، کورنگی، لانڈھی ،بلدیہ، اتحاد ٹاوٴن،گلبہار حاجی مرید گوٹھ ،اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں بھی کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

    صنعتی علاقے میں بھی بجلی کی بندش سے صنعتی سرگرمیاں متاثر ہیں، جس سے کاروباری افراد کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی کے ستائے شہری خواتین بچے سڑکوں پر نکل آئے اور کے الیکٹرک کے دفاترسمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہرمیں طویل بندش کی تردید کرتے ہیں، لوڈشیڈنگ کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 10 گھنٹے ہے۔

    ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش ویب سائٹ پر دیئے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے، جو علاقے میں ہونے والی بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے، علاقائی فالٹس کو بندش سے تشبیح دینا درست نہیں،۔

  • سعید غنی کا  لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرنے والوں  کو  انوکھا مشورہ

    سعید غنی کا لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرنے والوں کو انوکھا مشورہ

    کراچی : وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرنے والے شہریوں کو انوکھا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کہا کہ بجلی کا مسئلہ ہمارے کنٹرول سے باہرہیں، کےالیکٹرک کی پالیسیز سمجھ میں نہ آنےوالی پالیسی ہے، کوئی ادارہ جیب سے پیسے خرچ کرکے بجلی نہیں دےسکتا۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جو لوگ بجلی کا بل دیتے ہیں وہ لوڈشیڈنگ کاسامنا کیوں کرتے ہیں، کراچی میں الیکٹرک سزا کا نظام کے الیکٹرک نے نافذ کردیا، جو لوگ بل نہیں دیتے ان کیخلاف ایف آئی آر ہونی چاہیے۔

    انھوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو تو احتجاج کے بجائے کے الیکٹرک کے دفتر جا کر ان کے اے سی اور پنکھے بند کردیں۔

    وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ایک محلے میں کچھ گھر بل نہیں دیتے توکیا آپ پورے علاقے کی بجلی کاٹ دیں گے ، جوبہترآپشن موجودہیں ان کی طرف کیوں نہیں کیاجاتا، احتجاج کرنےوالےوالوں پر ہی مقدمہ درج کردیا جاتا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر سسٹم نہیں تواس کو بناؤ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہم کہاں ہیں؟ بجلی چوری کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے لیکن جو ایمانداری کیساتھ بل دیتے ہیں ان کو بجلی کی فراہمی ہونی چاہیے۔

    انھوں نے سوال کیا لوگوں کو پانی کا بل بھی دیناچاہیے لیکن وہ نہیں دیتے، اگرلوگ پانی کا بل نہیں دیتے تو کیا ہم پانی بند کردیں گے؟

    وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ بجلی کو فراہم کرنااور مشکلات کو ٹھیک کرناہماری ذمہ داری نہیں، کے الیکٹرک کےپاس مسائل کاحل ہیں وہ لوڈشیڈنگ میں کمی کرسکتےہیں۔

  • شدید گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ، کراچی والے دہرے عذاب میں مبتلا

    شدید گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ، کراچی والے دہرے عذاب میں مبتلا

    کراچی : شہر قائد میں گرمی میں بد ترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہری دہری اذیت میں مبتلا ہے، 15گھنٹےتک لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شدید گرمی میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ بندش کے باعث کراچی والے دہرے عذاب میں مبتلا ہے۔

    کے الیکٹرک نے شیڈول کے علاوہ ٹیکنیکل فالٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہی، جس سے شہری بلبلا اٹھے۔

    شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے سخت گرمی میں شہری پریشان ہیں ، سائٹ صنعتی علاقے میں لوڈشیڈنگ سے صنعتی سرگرمیاں متاثر ہیں۔

    ملیر، لیاقت آباد، کورنگی، لانڈھی ،بلدیہ، اتحاد ٹاؤن، لائنزایریا، کیماڑی، پنجاب کالونی، ابراہیم حیدری ، اسکیم 33 ، گلستان جوہر، ناظم آباد اور گلشن اقبال13ای،ملیر کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی غائب ہیں۔

  • بجلی آتی نہیں صرف بل بھاری بھرکم آجاتے ہیں،  طویل لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا غم وغصے کا اظہار

    بجلی آتی نہیں صرف بل بھاری بھرکم آجاتے ہیں، طویل لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا غم وغصے کا اظہار

    کراچی : طویل لوڈشیڈنگ پر ملک بھر کے شہریوں نے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ایک گھنٹہ آتی ہے چارگھنٹے جاتی ہے بل پھر بھی بھاری بھرکم آتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے ملک بھر کے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، ملک کے شہریوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی ایک گھنٹہ آتی ہے چارگھنٹے جاتی ہے بل پھر بھی بھاری بھرکم آتے ہیں۔

    کراچی والے بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ بندش سے بلبلا اٹھے، شہری کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی تو ہورہی ہے لیکن مل نہیں رہی، دن میں بجلی ہوتی ہے نہ رات میں، لائٹ نہیں آتی صرف بل آتا ہے۔

    گھریلو صارفین کے ساتھ کاروباری حضرات بھی پریشان ہے، صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی چار سےآٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ سےبڑھ گیا ہے۔

    بجلی عدم فراہمی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ کاروبارتباہ ہوگئے، بجلی صبح ہوتی ہےنہ رات ، اندھیروں میں بیٹھے ہیں۔۔

    حویلی لکھا کے شہری حویلی کا کہنا تھا کہ صبح ہویا شام بجلی تو ہوگئی ہے نایاب، ملتی نہیں، واپڈا والوں جانے دو، تھوڑی بجلی آنے دو، موبائل کی بیٹری مک گئی،پانی کی ٹنکی سوکھ گئی ہے۔

  • کراچی سے خیبر تک بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی جہنم بنادی

    کراچی سے خیبر تک بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی جہنم بنادی

    کراچی : گرمی بڑھتے ہی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا اور کئی علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہونے لگی، جس سے شہری بلبلا اٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے خیبرتک بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ، کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔

    لوڈشیڈنگ کے باعث ضعیف اور بیمار پریشان ہے ، شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے اور کاروبار متاثر ہوچکا ہے جبکہ اسپتالوں میں مریض اور ان کے لواحقین رل گئے، آپریشن ملتوی کرنا پڑ گئے۔

    لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی گھنٹوں غائب ہے لیکن بل ہزاروں کے آرہے ، ٹیکنیکل فالٹ کے نام پر بدترین لوڈشیڈنگ فوری بند کی جائے۔

    کراچی میں بھی شدید گرمی کے دوران بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، ملیر ، لانڈھی ، کورنگی ، گلستان جوہر، گارڈن ، سمیت دیگر علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    لاہور کے شہری بھی طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان ہے جبکہ ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار آٹھ سو چھپن میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

  • عیدالاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ ہوگی یا نہیں؟

    عیدالاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ ہوگی یا نہیں؟

    اسلام آبادر: وزارت توانائی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

    ذرائع وزارت توانائی کے مطابق عید الاضحیٰ کے 3 روز ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع  کا بتانا ہے کہ وزارت توانائی نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے تفصیلات مانگ لیں، وزارت توانائی نے کہا کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں بجلی کی طلب اور رسد کے بارے میں آگاہ کریں۔

    ایک طرف ذرائع وزارت توانائی نے لوڈشیڈنگ  نہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ دوسری جانب ملک بھر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عیدالاضحٰی سے قبل ہی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    دن بھر کے دو تہائی وقت پر محیط لوڈشیڈنگ نے جہاں شدید گرمی میں شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے اگر وزارت توانائی کے اس ہدایت پر عمل درآمد نہیں ہوا تو  لوگوں کو  بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پر سکتا ہے۔

    یاد رہے 29 جون کو ملک بھر میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی اور لاکھوں مسلمان سنتِ ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کریں گے۔

  • کراچی  کے مختلف علاقوں میں ہر ایک سے 2 گھنٹے بعد 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہر ایک سے 2 گھنٹے بعد 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ہر ایک سے دو گھنٹے بعد تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس سے شہریوں اور طلبا و طالبات کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شاہ فیصل کالونی، ملیر، لیاقت آباد،نارتھ کراچی ،سرجانی ٹاؤن، انڈھی،کورنگی،میمن گوٹھ ، محمودآباد،اخترکالونی،قیوم آباد میں لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہر ایک دو گھنٹے بعد 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس سے انٹر کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبا و طالبات کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔

    چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ دوپہر کے اوقات میں امتحانی مراکزبھی لوڈشیڈنگ کی زدمیں رہتےہیں، متعددامتحانی مراکزسےدوپہرکی شفٹ میں لوڈشیڈنگ کی شکایت مل رہی ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں بجلی کی بندش نے ذہنی اذیت سے دوچار کردیا ہے۔

  • آئندہ دنوں میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا امکان

    آئندہ دنوں میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا امکان

    لاہور : ملک بھر میں گرمی کے ساتھ بجلی کی طلب بڑھ گئی ، جس کے باعث آئندہ دنوں میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کےساتھ بجلی کی طلب بڑھ گئی، جس کے بعد لسیکو سمیت تمام پاؤرڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی۔

    شہری حدود میں تین گھنٹے جبکہ دیہات میں اضافی لوڈشیڈنگ ہورہی ہیں تاہم لسیکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید ابتر ہونےکا امکان ہے جبکہ اس کے ساتھ گیس لوڈشیڈنگ بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

    سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں 19 سو ملیں کیوبک فٹ گیس روزانہ دستیاب ہے تاہم ضرورت کہیں زیادہ ہے۔

    حکام نے بتایا کہ نو سو ملین کیوبک فٹ پاؤر ہاؤسز کو گیس دی جارہی ہے تاکہ سستی بجلی بنے اورلوڈشیڈنگ بھی کم واقع ہوسکے، جس کی وجہ سےلاہورسمیت تمام شہروں میں گیس پریشرکم ہوگیا۔

    صارفین کوکھانے پکانےکے اوقات میں گیس دی جارہی ہے اور رات 10 بجےسے صبح 6 بجے تک گیس لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، آئندہ دنوں میں گیس،بجلی اور آئل کا بحران پیسوں کی کمی کی وجہ سے مزید بڑھ سکتا ہے۔

  • بدترین لوڈشیڈنگ بھی طلبا کا امتحان لینے لگی

    بدترین لوڈشیڈنگ بھی طلبا کا امتحان لینے لگی

    کراچی: میٹرک بورڈ کے امتحانات کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ نے طلبا کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، امتحانات کے آغاز کے ساتھ ہی ایک جانب بوٹی مافیا اپنا کام دکھاتی رہی تو دوسری جانب کراچی کے بیشتر امتحانی سینٹرز میں کے الیکٹرک نے بھی طلبا کا خوب امتحان لیا۔

    طلبا شدید گرمی میں بغیر بجلی کے پییر حل کرنے میں مصروف رہے کئی سینٹرز میں طلبا کی حالت غیر ہونے کی رپورٹ بھی آئیں۔

    بدترین لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ کراچی میں راتوں رات امتحانی مراکز تبدیل ہونے پر متعدد طلبہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک بدمست ہاتھی ہے، منسٹر کنٹرول نہیں کرسکتے تو ہم کیا کریں گے، چیئرمین میٹرک بورڈ

    دوسری جانب اندورن سندھ میں حسب روایت پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہوا،جیکب آباد میں سندھی اور اردو کا پرچہ امتحان سے قبل ہی طلبہ کے ہاتھ آگیا یہی نہیں جوابی کاپی بھی امتحانی مراکز سے باہرآئی اور یہ مناظر کیمرے کے آنکھ میں محفوظ ہوئے۔

    بورڈز کی پابندی کو ہوا میں اڑاتے ہوئے طلبا امتحانی مراکز میں ۤآزادانہ موبائل فون کا استعمال کرتے نظر آئے۔

  • لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے، وزیراعظم کا اعتراف

    لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے، وزیراعظم کا اعتراف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی مسائل کے حل کیلئے قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سےاجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاورپلانٹس کی مرمت کرکےقابل استعمال بنایاگیا ہے،قوم کی ایک ایک پائی بچانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے پاور پلانٹس کی مرمت نہیں کی اور عالمی منڈیوں میں تیل اورگیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر ہیں۔

    وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہےلیکن لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے

    ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ پرقابو پانےکےلیےسر توڑکوشش کررہےہیں، بجلی کاٹتے ہیں تو عوام بددعائیں دیتے ہیں، گیس کاٹتے ہیں تو انڈسٹری کو دھچکا لگتا ہے۔

    وزیراعظم نے معاشی اور انتظامی ناکامیوں کا ملبہ پی ٹی آئی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا پن بجلی کے منصوبوں میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی، سابق حکومت کو بجلی کے منصوبوں سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ سابق حکومت نے سستی گیس خریدنےکا موقع ضائع کیا اور ہم نےمہنگی گیس خریدنے سےگریزکی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نے گیس خرید رکھی ہے اور دنیا میں کوئلے کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قطر کے ساتھ کیے گئے معاہدے پرسابق حکومت نے الزامات لگائے، سابق حکومت کے الزامات سے قطر کے عوام بھی پریشان ہوئے۔