Tag: لوڈ شیڈنگ

  • قربانی کے گوشت کو گرمی میں کیسے محفوظ رکھیں؟

    قربانی کے گوشت کو گرمی میں کیسے محفوظ رکھیں؟

    گرمی کے موسم میں قربانی کے گوشت کو کئی دنوں کیلیے محفوظ رکھنا ایک مشکل امر ہے خاص طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران گوشت خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

    قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کیلیے پہلا کام فریزر کی صفائی ہے تاکہ کولنگ کا عمل متاثر نہ ہو سکے۔ گوشت کے اوپر سے چکنائی اور غیر ضروری حصے نکال کر بوٹیوں کی شکل میں کاٹنے کے بعد فریزر میں رکھیں۔

    ماہرین کے مطابق قربانی کے گوشت کو خراب ہونے سے بچانے اور فروزن یا منجمد کرنے کی صورت میں ان کی غذائیت میں کمی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ گوشت ریفریجریٹر کے باہر یا فریزر کے باہر دو گھنٹے سے زیادہ نہ چھوڑا جائے۔

    اس بات کی پابندی نہ کرنے پر درجہ حرارت بڑھنے کی صورت میں گوشت میں موجود مائیکروب بڑھ جاتے ہیں جو اس کی خرابی کا باعث بنتے ہیں۔

    اگر کوئی شخص قربانی کا گوشت فریزر میں محفوظ کرنا چاہتا ہے تو بہتر ہوگا کہ وہ اسے فریزر میں رکھنے سے قبل کم از کم چھ گھنٹے فریج میں رکھے۔ ایسا کرنے سے گوشت کی تازگی اور عمدگی برقرار رہتی ہے۔

    قربانی کے گوشت کو فریج میں رکھنے سے قبل صاف ستھری تھیلیوں میں اچھی طرح پیک کرکے رکھیں اور پیکٹ بند کرنے سے قبل حتی الامکان اس کی ہوا نکال دیں اور پھر فریزر میں رکھیں۔

    اس کے علاوہ اگر آپ کے فریزر نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بس گوشت کو ابال کر یا پھر نمک لگا کر خشک کر لیں، اس طرح بھی گوشت کو خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

  • جماعت اسلامی  کا کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کیخلاف آج احتجاج کا اعلان

    جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کیخلاف آج احتجاج کا اعلان

    کراچی : جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کیخلاف آج احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں سے شرکت کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کراچی کے شہریوں سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

    ترجمان جے آئی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہر بھر کی 10 سے زائد اہم شاہراہوں پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

    منعم ظفر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ، نیشنل گرڈ سے بجلی دی جائے، شہر میں 12 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، شہری بے حال ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کراچی والوں پر برقی دہشتگردی بند کی جائے، گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سےشہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی اور عوام مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہے، 2005 سے اب تک کے الیکٹرک کی پیداوار کم، صارفین دگنے ہوگئے ہیں۔

  • سی ای او کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ صفر کرنے کا فارمولا بتادیا

    سی ای او کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ صفر کرنے کا فارمولا بتادیا

    کراچی : سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ صفر کرنے کا فارمولا دے دیا اور300 فیڈرز پر بجلی چوری کو لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے 300 فیڈرز پر بجلی چوری کو کراچی میں لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔

    سی ای او کے ای کا کہنا تھا کہ کراچی میں 2129 فیڈرز میں 300 پر 87 فیصد کی چوری اور نقصان ہے، 300 فیڈرز پر بجلی چوری اور نقصان کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت ہم سے 300 فیڈرز لے لے تو کراچی کو لوڈ شیڈنگ فری کرسکتےہیں ، 300 فیڈرز پر بجلی دینے کو تیار ہیں، حکومت ہمیں اس کی ریکوری کر دے۔

    مونس علوی نے کہا کہ کراچی میں 70 فیصد علاقے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، کے الیکٹرک کے ملٹی ایئرٹیرف سےعام صارف متاثر نہیں ہوگا، ملٹی ایئرٹیرف پر عملدرآمد سے 2030 تک کراچی کو 90 فیصد تک لوڈشیڈنگ فری کیا جائے گا، 2030 تک شہرمیں صارفین کی تعداد 50 لاکھ، بجلی کی ترسیل 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ ، کے الیکٹرک کا 70 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ فری ہونے کا دعویٰ

    سی ای او کے ای نے مزید بتایا کہ فیڈر سے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر کام کررہے ہیں، نئے سسٹم میں پی ایم ٹی کو چھیڑا گیا تو فنی خرابی درست کرنے میں 3دن لگ سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پیشکش کی ہے، بجلی چوری والے علاقوں میں اندرون نظام چلانے میں معاونت کرے، کیپٹوپاور پر چلنے والی صنعتوں کو گرڈ سے منسلک کر کے بجلی دینے کو تیار ہیں۔

    کے الیکٹرک سی ای او نے کہا کہ معاشی صنعتی سرگرمی بڑھنے سے کراچی میں بجلی کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کے ای اس وقت شہر میں 4500 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

  • 18 سے 20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ پر شہریوں کا پارہ ہائی، کورنگی میں سڑک بلاک کر دیے

    18 سے 20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ پر شہریوں کا پارہ ہائی، کورنگی میں سڑک بلاک کر دیے

    شدید گرم موسم میں کراچی میں بجلی کا بحران بڑھنے لگا ہے، 18 سے 20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ پر کورنگی کے مکینوں نے سنگر چورنگی کے قریب شدید احتجاج کیا۔

    لوڈ شیڈنگ پر پارہ ہائی ہونے پر شہریوں نے سڑک پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیے، مظاہرین کہتے ہیں باقاعدگی سے بل جمع کرانے والے صارفین کو بجلی چوروں کی سزا کیوں دی جا رہی ہے؟ احتجاج کی وجہ سے کورنگی سنگر چورنگی اطراف کی شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہا۔

    ادھر کراچی میں ملیر اور شاہ فیصل کالونی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا ہے، خواتین بھی شریک ہیں، دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہر میں بجلی ہے نہ پانی اور حکومت ان مسائل سے لاتعلق کھڑی ہے۔

  • کے الیکٹرک تاجروں کو بلوں کی ادائیگی کے باوجود بجلی کیوں نہیں دے رہی؟ ویڈیو رپورٹ

    کے الیکٹرک تاجروں کو بلوں کی ادائیگی کے باوجود بجلی کیوں نہیں دے رہی؟ ویڈیو رپورٹ

    اردو بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے غیر علانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بلوں کی بروقت ادائیگی کے باوجود اردو بازار اور اطراف کے علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    اردو بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر ساجد یوسف نے کے الیکٹرک کی ناجائز اور طویل لوڈ شیڈنگ کو کاروبار، کراچی شہر اور ملکی معیشت کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک حکام لوڈ شیڈنگ کی شکایت کرنے کے جواب میں کہتے ہیں کہ بجلی نہیں ہے، سڑکوں پر جا کر احتجاج کرو۔


    پاکستان میں ہیٹ ویو پر ایک جامع ویڈیو رپورٹ، اقوام متحدہ 2025 میں‌ کتنے ڈالر خرچ کرے گا؟


    اردو بازار سمیت مختلف مارکیٹوں کی تاجر ایسوسی ایشنز نے کراچی الیکٹرک کو 72 گھنٹے کا نوٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اردو بازار اور تمام متعلقہ مارکیٹوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا گیا، تو کمرشل اور گھریلو بلوں کی ادائیگی روکنے سمیت مارکیٹیں اور دکانیں بند کر دی جائیں گی۔

    تاجروں نے اعلان کیا کہ کہ 20 مئی کو کراچی ایم اے جناح روڈ پر دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور کے الیکٹرک کے خلاف عدالتوں میں قانونی جنگ کا آغاز ہوگا۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • جب دل چاہتا ہے کے الیکٹرک بجلی بند کر دیتی ہے، عوام سراپا احتجاج

    جب دل چاہتا ہے کے الیکٹرک بجلی بند کر دیتی ہے، عوام سراپا احتجاج

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی ایک نمبر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر ایک میں علاقہ مکینوں نے بجلی کی طویل بندشوں سے تنگ آ کر احتجاج شروع کر دیا ہے، کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرین کے احتجاج کے باعث دونوں ٹریک بند ہونے سے ٹریفک معطل ہو گیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک شیڈول کے علاوہ بھی جب دل کرے بجلی بند کر دیتی ہے، دن بھر لائٹ نہیں ہوتی اور رات میں بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔


    کے الیکٹرک نے دفتر پر حملہ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا


    واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے بارے میں یہ مؤقف پیش کیا جاتا ہے کہ جن علاقوں سے ریکوری نہیں ہوتی یا بہت کم ہوتی ہے، وہاں لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ کی جاتی ہے۔


    گارڈن میں مشتعل افراد کا کے الیکٹرک کے دفتر پر پتھراؤ


    ادھر سندھ کے شہر حیدر آباد میں آندھی اور بارش سے حیسکو ریجن کے 79 فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں، حیسکو ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے، حیدر آباد کے 100 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کی جا چکی ہے، جب کہ دیگر پر کام جاری ہے۔

  • کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا علاج؟ شہری کیا خرید رہے ہیں، اس ویڈیو رپورٹ میں دیکھیں

    کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا علاج؟ شہری کیا خرید رہے ہیں، اس ویڈیو رپورٹ میں دیکھیں

    کراچی میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث ہاتھ کے بنے پنکھے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جنریٹر اور یو پی ایس کی سہولت نہ رکھنے والوں کے لیے ہاتھ سے جھلنے والا پنکھا ہی ایک واحد سہارا ہے جس کا بل بھی نہیں آتا۔

    بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث ہاتھ سے جھلنے والے پنکھوں کی فروخت میں اضافہ نظر آ رہا ہے اور یہ پنکھے نہایت ہی مناسب قیمتوں میں دستیاب ہیں۔

    کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں ایک خاتون 15 سال سے ہاتھ سے بنے پنکھے فروخت کر رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گرمی کے ستائے لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہو کر ہاتھ کے پنکھے خریدنے پر مجبور ہیں۔


    رکشہ ڈرائیور نے روڈ سے بجلی کی ٹوٹی تار ہٹاتے ہوئے جان کی بازی ہار دی، ویڈیو رپورٹ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • ماہ رمضان میں بجلی کی فراہمی پر کے الیکٹرک کی وضاحت

    ماہ رمضان میں بجلی کی فراہمی پر کے الیکٹرک کی وضاحت

    کراچی : ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    ترجمان کےالیکٹرک کے جاری کردہ بیان کے مطابق ماہ رمضان میں سحر و افطار کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک کے 70 فیصد فیڈرز لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، 30 فیصد فیڈرز پر بجلی چوری، عدم ادائیگی کی شرح کے مطابق بجلی سپلائی جاری ہے۔

    ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ وقت پر کی گئی بلوں کی ادائیگی لوڈشیڈنگ میں کمی یا مکمل خاتمے کا باعث بنتی ہے۔

    مقامی فالٹس کو لوڈ شیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں، سلورٹاؤن فیڈر، چکرا گوٹھ فیڈر کا ریکوری ریشو پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوا ہے۔

  • کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے 2 کروڑ رشوت مانگ رہی ہے، نجی سوسائٹی کی عدالت میں درخواست

    کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے 2 کروڑ رشوت مانگ رہی ہے، نجی سوسائٹی کی عدالت میں درخواست

    کراچی: ایک نجی سوسائٹی نے عدالت میں دہائی دی ہے کہ کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے 2 کروڑ رشوت مانگ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسکیم 33 میں گلشن اقبال میں واقع کاٹن سوسائٹی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست پر عدالت نے ایم ڈی کے الیکٹرک کو 3 ماہ میں درخواست پر کارروائی کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے کے الیکٹرک کو نیپرا قوانین کے مطابق شکایت سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے کر درخواست نمٹا دی۔

    درخواست گزار کے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کاٹن سوسائٹی کے مکین 100 فی صد بجلی کا بل ادا کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود کے الیکٹرک نے سوسائٹی کو لائن لاسز والے علاقے میں شامل کر لیا ہے۔

    229 صنعتی یونٹس بند ہو گئے

    وکیل کا کہنا تھا کہ سوسائٹی میں گوٹھوں کی طرح روزانہ چودہ چودہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے 2 کروڑ روپے رشوت طلب کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کو سو فی صد بل ادا کرنے والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

  • لوڈ شیڈنگ قصداً کی جا رہی ہے، امتحانات دینے والے بچے مایوسی کا شکار ہیں، راجہ اظہر کا وزیر اعظم کو خط

    لوڈ شیڈنگ قصداً کی جا رہی ہے، امتحانات دینے والے بچے مایوسی کا شکار ہیں، راجہ اظہر کا وزیر اعظم کو خط

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر نے ایک خط میں صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو لوڈ شیڈنگ کی طرف متوجہ کرایا ہے، کہ کراچی میں بچوں کے امتحانات پھر شروع ہو گئے ہیں حکومت لوڈشیڈنگ کے عذاب سے امتحانی مراکز اور عوام کی جان چھڑائے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سی ای او کے الیکٹرک سید مونس عبداللہ علوی، اور وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کے نام لکھے گئے خط میں راجہ اظہر نے کہا لوڈ شیڈنگ قصداً کی جا رہی ہے، امتحانات دینے والے بچے سخت مایوسی کا شکار ہیں۔

    انھوں نے لکھا کراچی والوں کی زندگی کو مسلسل ڈراؤنے خواب اور اذیت میں بدل دیا گیا ہے، موجودہ حالات کی مکمل ناکامی وفاقی و صوبائی حکومت کے سر ہے، ہمارے بچوں کے تعلیمی مراکز اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں، علم کے یہ ننھے چراغ کیسے جلیں گے اگر ان کی اعصابی حالت ہی ٹھیک نہیں ہوگی۔

    راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ یہ رویہ غیر انسانی اور غیر اخلاقی ہے، اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا، عوام پہلے ہی احتجاج کر چکے ہیں لیکن کے الیکٹرک پر ہماری شکایتوں کا کوئی اثر نہیں ہو رہا، کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ یہ غفلت مجرمانہ ہے، ہمارے بچوں کے مستقبل اور تعلیم کو پامال کیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کراچی کے باسیوں کے حقوق کے وقار کو یہ براہ راست چیلنج ہے، کراچی کے عوام کے الیکٹرک کے خلاف بھرپور احتجاج کے لیے تیار ہیں، ہمارا مطالبہ کہ لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے ورنہ عوامی قوت کے ساتھ سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔