Tag: لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ.

  • کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا

    کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا

    کراچی : کے الیکٹرک نے نیشنل گرڈ کی مین لائن میں فنی خرابی کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل گرڈ کی مین لائن میں فنی خرابی کے باعث کراچی کو بجلی کی فراہمی میں کمی کردی گئی، جس کے بعد کے الیکٹرک نے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیا۔

    بجلی کی لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں دورانیے میں 2 سے 3 گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی 1 سے 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شروع کردی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ 500کےوی جامشورواین کے آئی سرکٹ پرعارضی فالٹ ہے، عارضی فالٹ کے باعث کراچی کو بجلی فراہمی محدود ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی عملہ فالٹ کی جلد درستی کیلئے سرگرم ہے، محدود سپلائی کے سبب طلب ورسد کے شارٹ فال میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

  • بنگلادیش میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10  سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا

    بنگلادیش میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا

    ڈھاکہ: بنگلادیش میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس سےبارہ گھنٹےتک پہنچ گیا ہے، شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا، جس سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس سےبارہ گھنٹےتک پہنچ گیا ہے۔

    کوئلے سے چلنے والا دوسرا بڑا پلانٹ بھی بند ہوگیا ہے ، بنگلادیش کے وزیرِ توانائی نے کہا ہے کہ جون کے آخر تک درآمدی کوئلہ پہنچنا شروع ہو جائے گا، کوئلے کی ترسیل سے بجلی کی پیداوار تین ہفتوں تک بحال ہو جائے گی۔

    واضح رہے بنگلادیش میں زرِ مبادلہ کے ذخائر ایک تہائی گر کر سات سال کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔

    ذخائر گزشتہ سال جنوری میں چھیالیس ارب ڈالر سے کم ہو کررواں سال اپریل کے آخر تک تیس ارب ڈالر پر آ گئے تھے تاہم حالیہ ہفتوں میں شدید گرمی کی وجہ سے بنگلادیش میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔