Tag: لوڈ شیڈنگ

  • سندھ میں بجلی کے خطر ناک بحران کا خدشہ

    سندھ میں بجلی کے خطر ناک بحران کا خدشہ

    اسلام آباد : وفاق کی جانب سے نجی پاور پلانٹس کو عدم ادائیگی کے باعث سندھ میں بجلی کا خطر ناک بحران آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    مالی بحران کا شکار نجی پاور پلانٹس نے پلانٹس بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق توانائی کے شعبے کے گردشی قرضوں کا حجم ایک بار پھر چھ سو ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔

    جبکہ گزشتہ چار ماہ سے نجی پاور پلانٹس کو وفاق کی جانب سے نہ ہونے کے برابر ادائیگیاں کی گئیں ہیں ۔ اس صورت حال کے پیش نظر ایک سو اسی میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے نجی پاور پلانٹس نے پلانٹ بند کرنے پر غور شروع کر دیا۔

    انڈسٹری ذرائع کے مطابق اگر بجلی کی پیداوار کم یا بند ہوتی ہے تو سب سے زیادہ صوبہ سندھ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    سندھ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے سے تجاوز کر سکتا ہے۔ سندھ کے مخلتف علاقو ں میں لوڈ شیڈنگ کادورانیہ پہلے ہی بارہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

  • امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، کے الیکٹرک

    امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، کے الیکٹرک

    کراچی : کے الیکٹرک نے میٹرک امتحانات کے دوران ستر فیصد اسکولوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے میٹرک امتحانات کے دوران 70 فیصد اسکولوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ یہ فیصلہ طلبہ کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق محکمہ تعلیم چوبیس کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ اس کے باوجود طلبہ کی سہولت کیلئے اسکولوں کو بجلی دی جارہی ہے۔

    میٹرک بورڈ نے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی درخواست دی تھی جو امتحانات شروع ہونے سے ایک روز پہلے ملی۔

    علاوہ ازیں کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسکولوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ نہیں کر سکتے۔

  • پاک بھارت میچ کےدوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    پاک بھارت میچ کےدوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: اےآروائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں پاک بھارت میچ کےدوران اتوارکوملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

    وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے واپڈا کو ہدایت  جاری کی ہیں کہ پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔

    اس سے قبل کے الیکٹرک کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا پاکستان اور بھارت کے میچ کے دن لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

    ورلڈ کپ 2015 میں پاکستان کا پہلہ ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ساتھ 15 فروری اتوار کے روز ہوگا۔پاک بھارت میچ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا۔

    دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نرنیدرمودی نے لیا ہے سہارا کرکٹ ڈپلومیسی کا اور ٹیلی فون کر کے وزیراعظم نواز شریف سے پاک بھارت میچ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے پولیس اہلکارکی پٹائی کردی

    لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے پولیس اہلکارکی پٹائی کردی

    فیصل آباد : نشاط آباد کے مکینوں کا گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے پولیس کے گلوبٹ کو پکڑ کر خوب دھلائی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نشاط آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو گزشتہ دو سال سے گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ بندش کے خلاف مظاہرین نے احتجاجا ٹائروں کا آگ لگا کر روڈ بلاک کردی۔ برتن اٹھائے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شریک تھی۔

    مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر زبردستی سڑک کھولنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد مبینہ پویس کانسٹیبل الیاس نے مظاہرین پر پستول تان لیا۔

    جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پیستول چھین کر اس کی خوب دھلائی کی اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔گیس بحال ہونے پرمظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

  • کے الیکٹرک سے پاک اسٹیل کو خطرہ ہے،سی ای او ظہیراحمد خان

    کے الیکٹرک سے پاک اسٹیل کو خطرہ ہے،سی ای او ظہیراحمد خان

     کراچی :پاکستان اسٹیل ملز کےسی ای او میجرجنرل ریٹائرڈ ظہیراحمد خان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کسی کی بات نہیں سنتی۔گھارو پمپنگ اسٹیشن پربجلی کی بندش سے پاکستان اسٹیل کو خطرہ ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں میجر جنرل ریٹائرڈ ظہیر احمد خان کا کہنا تھا کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر فروری سے اب تک 44 مرتبہ ٹرپنگ ہوئی ہے ، جس سے پانی کا ذخیرہ 110 ملین گیلن سے کم ہوکر 25 ملین گیلن رہ گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے رواں ماہ 20 فیصد پیداواری ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے ،

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کے ریزروائیر کا لیول پندرہ گیلن کی کم ترین سطح پر آگیا ہے،جس کی وجہ سے اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید کو پانی کی فراہمی بند ہوچکی ہے ، ظہیر احمد خان نے کہا کہ بجلی کی بندش اور پانی کی قلت سے اسٹیل ملز کے کچھ پلانٹس کو بند کیا گیا ہے اور اس وقت صرف دو پلانٹس کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت پیدوار حکومت سندھ اور گورنر سندھ پانی اور بجلی کے مسلے کو حل کریں

  • ملک بھر میں غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

    ملک بھر میں غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد : ملک بھر میں غیر علانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی کے علاقے شاد مان ٹاون، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، گارڈن ویسٹ، عزیزآباد سمیت مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

    لودھراں کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں ریلوے اسٹیشن کالونی کے مکینوں نے مسلسل بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ملتان ، بہاولپور روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کیا، بنوں کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بیس گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    میانوالی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔ تحریک انصاف نے ہر جمعہ کو ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے، لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ملک کے تما م ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کے پریس کلب کے باہر کیا جائیگا۔

  • بجلی کی لوڈشیڈنگ ملک بھرکے عوام کا مقدربن گئی

    بجلی کی لوڈشیڈنگ ملک بھرکے عوام کا مقدربن گئی

    حکومت کے بلند و بانگ دعوے پانی کے بلبلے ثابت ہوئے ۔ لوڈ شیڈنگ جاری تھی جاری ہے اور مایوس شہریوں کا خیال ہے کہ رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ ان کا مقدر رہے گی۔
    یہ خیال بالخصوص اہل پنجاب اور بالعموم پورے اہل وطن کے سامنے حقیقت کی صورت میں ان کے سامنے ہے جہاں ان کے دن اور راتیں بارہ تا اٹھارہ گھنٹے تاریکیوں اور اذیتوں میں بسر ہوتی ہے۔جس کے باعث معمولات زندگی تقریبا معطل ہے ۔ ایک جانب سحر و افطار میں روزہ دار پریشان حال ہیں کہ روزے کی تیاریوں کس طرح کی جائیں۔ تو دوسری جانب تاجر اور کاروباری حضرات حیران ہیں کہ کاروبار کا پہیہ چلائیں تو کیسے؟

    ایک جانب طلبا و طالبات کے مستقبل کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ذریعے گہن لگانے کی تیاریاں ہیں تو دوسری جانب اسپتال میں بجلی کی عدم فراہمی نے مریضوں کی زندگیوں کے آگے ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔گزشتہ حکومت کو سخت وقت دینے والے خادم اعلیٰ پنجاب کے دعوے اور وعدے توریت کی دیوار ثابت ہوئے تاہم حکمرانوں کی باتوں پر اعتبار کرنے والی قوم ایک بار پھر وزیر اعظم کے لوڈ شیڈنگ پر نوٹس لینے کی خبر پر خوشی سے بغلیں بجا رہی ہے کہ ان کے پاس اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں.