Tag: لوڈ شیڈنگ

  • سردی اور برف باری، بجلی کا شارٹ فال 2000میگاواٹ تک پہنچ گیا

    سردی اور برف باری، بجلی کا شارٹ فال 2000میگاواٹ تک پہنچ گیا

    ملک میں جاری سردی اور برف باری کے باعث پانی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں انتہائی کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال دو ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

    ملک بھر میں سردی کی لہر نے جہاں عوام کی زندگی مشکل بنا دی تو دوسری جانب گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے، پنجاب میں گیس تو بند ہے اور بجلی بھی گھنٹوں غائب رہتی ہے۔

    پنجاب کے بڑے شہروں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیدنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے، ساہیوال میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے سے تجاوز کر گیا، جس پر شہری انتہائی پریشان ہوگئے۔

    این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار نو ہزار دو سو اور طلب گیارہ ہزار دو سو میگاواٹ ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ نہروں کی سالانہ بندش کی وجہ سے ہائیڈل پیداوار میں کمی آئی ہے اور اس وقت ہائیڈل پیداوار صرف تیرہ سو پچاس میگاواٹ ہے جبکہ تھرمل پیداوار دوہزار پچاس اور آئی پی پیز کی پیداوار اٹھاون سو میگاواٹ ہے۔

    این ٹی ڈی سی کے مطابق گدو سبی اور اُچ سبی سرکٹس ٹرپ کرنے سے بھی س بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس سے گھریلو سیکٹر میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے، دوسری جانب برف باری کے باعث ڈیموں میں پانی کی آمد اور اخراج میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، جسکا براہ راست اثر بجلی کی پیداوار پر پڑا ہے۔

     

  • گیس سے محروم عوام، بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھگتنے پر مجبور

    گیس سے محروم عوام، بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھگتنے پر مجبور

    گیس کی قلت کے ساتھ ملک بھر میں عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کےعذاب سے بھی دوچار ہے۔

    پنجاب میں گیس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، کئی شہروں اور دیہات میں سولہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، پشاورکے نواحی اور شہری علاقوں میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    کئی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹوں تک جا پہنچا ہے، جس سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث کراچی میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا۔

    جس کے باعث عوام دوھرے عذاب میں مبتلا ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
           

  • ملک میں چار سے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کرلیا گیا، عابد شیرعلی

    ملک میں چار سے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کرلیا گیا، عابد شیرعلی

    وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ملک میں چار سے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کرلیا گیا ، نہوں نے دعوی کیا کہ بلوچستان کے علاوہ کہیں اور لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔

    قومی اسمبلی میں پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نےانکشاف کیا ہے کہ بلوچستان کے علاوہ ملک کے کسی علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے، تاہم نہروں میں پانی کی کمی کے باعث چند ماہ لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔

    وزیر پانی وبجلی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں مختلف علاقوں کے ذمہ سولہ ست سترہ ارب روپے کی ادائیگیاں باقی ہیں ، کے ای ایس سی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کنڈا سسٹم ختم کرے، بجلی چوری کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جارہیں ہیں ۔