Tag: لو گرو

  • ماہرہ اور ہمایوں کی فلم ’لو گرو‘ کا پشتو گانا ’سدا آشنا‘ ریلیز کردیا گیا

    ماہرہ اور ہمایوں کی فلم ’لو گرو‘ کا پشتو گانا ’سدا آشنا‘ ریلیز کردیا گیا

    پاکستان شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اور ہمایوں سعید کی فلم ’لَوگُرو’ کا پشتو گانا ریلیز کردیا گیا۔

    اے آ وائی فلمز کی پیشکش ’لو گرو‘ عید الاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، دیگر اداکاروں میں مومنہ اقبال، جاوید شیخ، احمد علی بٹ، مرینہ خان، مانی لیاقت، رمشا خان، وردا عزیز، عثمان پیزادہ، سہائے علی ابڑو، پولش اداکارہ نتالیا جینوزیک شامل ہیں۔

    لو گرو کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دیے ہیں اور اسے ہمایوں سعید نے ہی پروڈیوس کیا ہے، فلم مقامی اور دنیا بھر کے سنیما گھروں میں  نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔

    فلم کا پروموشنل گانا ’آتینوں موج کراواں’ اور ٹائٹل سانگ ‘دل توڑن والیا‘ ریلیز کیا گیا تھا تاہم اب اس فلم کا ایک اور گانا پشتو زبان میں ریلیز کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

    رمانس اور جذبات سے بھرپور نیا پشتو گانا "سدا آشنا” ریلیز کر دیا گیا، جس میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے ساتھ احمد علی بٹ بھی نظر آرہے ہیں۔

    ثقافتی رنگ لیے پشتو نغمہ دل چھو لینے والے بول اور دھن پر مبنی ہے، گانے کی عکس بندی خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے، ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر گانا ٹرینڈ کرنے لگا۔

    مداحوں نے گانے کو "روح کی زبان” قرار دیا ہے، فلم لوگرو پاکستان کی پہلی بڑی فلم ہے جس میں پشتو گانا بھی شامل کیا گیا جو پاکستانی سنیما میں خوبصورت اضافہ ہے۔

  • ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی

    ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی

    اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ’لو گرو‘ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بل بورڈز کی زینت بن گئی۔

    اے آر وائی فلمز کی پیشکش لو گرو کو سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کے بینر تلے اس عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا، فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون اور پنجابی تڑکے والی مزاح بھی دیکھنے اور سننے کو ملے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

    اس فلم میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک دہائی کے بعد ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں اسی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں پاکستان کے دونوں اداکار امریکا میں موجود ہیں۔

     دونوں کو فلم کی تشہیر کے سلسلے میں امریکا کے مختلف شہروں میں دیکھا گیا جبکہ وہ فلم کی عالمی پروموشن کے دوران ہیوسٹن، ڈیلاس، نیویارک کے علاوہ لندن میں بھی پروموشن کرتے نظر آئیں گے۔

    تاہم اب ہمایوں سعید نے امریکا میں فلم کی تشہیر کے دوران کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں نیو یارک کی مقبول ترین سڑک ٹائمز اسکوائر پر دیکھا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/aa-tenu-love-guru-humayun-saeed-mahira-khan-ary-films/

    ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈز پر فلم کی تشہیر کے لیے پاکستانی فلم لو گرو کا ٹریلر بھی دیکھا گیا اس دوران فلم کے مرکزی کردار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان بھی موجود تھے۔

    اس کے علاوہ ہمایوں سعید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن بھی لکھا ہے، اداکار نے لکھا کہ ‘ہم سے ملنے کے لیے آنے والے اور نیویارک کا شکریہ’۔

    واضح رہے کہ ٹائمز اسکوائر دنیا بھر کے سیاحوں میں شہرت رکھتا ہے اور وہاں یومیہ ہزاروں غیر ملکی لوگ آتے ہیں، ٹائمز اسکوائر پر بھی دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج خلیفہ‘ کی طرح لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز چلائی اور دکھائی جاتی ہیں

  • ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہئے: ماہرہ خان

    ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہئے: ماہرہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کلچر پر یقین نہیں رکھتی لیکن ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

    اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی مزاحیہ فلم ’لو گرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ کو ڈیلاس میں فلم کی پروموشن کے دوران دیکھا گیا، ایونٹ کے دوران ماہرہ کے کئی فینز نے شرکت کی اور اپنے پسندیدہ ستاروں کے ساتھ تصاویر بنوانے کے علاوہ سوال جواب کے سیشن کے دوران ان سے مختلف سوالات کیے۔

    فلم کی پروموشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے بالی وڈ میں دوبارہ کام کرنے سے متعلق سوال کیا جس پر ماہرہ خان نے اپنا غیر واضح موقف سامنے رکھ دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dr. Huda A (@whitecoat.mom)

    ماہرہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا ماننا ہے کہ ہمیں اندرونی طور پر خود پر توجہ دینی چاہیے، اپنی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’میں کینسل کلچر یا بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتی مجھے یہ طریقہ درست نہیں لگتا ہے اور موجودہ حالات میں ہم سب جذباتی ہیں، تو ہمیں ان سخت رویوں کی حمایت کرنے کے بجائے، جو حالات کے تحت کسی کی مجبوری بھی بن سکتی ہے، ہمیں خود پر توجہ دینی چاہیے۔‘

    ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ’آخر میں ہمارا ملک ہی ہمارے لیے ایک محفوظ جگہ ہے تو ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، اپنے ملک اور خود کو دیکھنا چاہیے۔‘