Tag: لٹن داس

  • کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہرہوگئے

    کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہرہوگئے

    پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کے پہلے میچ سے قبل کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹسمین لٹن داس پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں، پریکٹس سیشن کے دوران لٹن داس انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا آج ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔

    کراچی کنگز کے وکٹ کیپر جمعرات کو انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران سیدھے ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے، انہیں انگوٹھے میں ہیر لائن فریکچر آیا ہے۔

    ڈاکٹرز نے لٹن کو دو ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس کے باعث وہ آج صبح اپنے ملک بنگلہ دیش واپس روانہ ہوگئے۔کراچی کنگز کی انتظامیہ جلد ہی لٹن داس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔

    لٹن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے کا افسوس ہے، میری جلد ریکوری کیلئے دعا کریں اور کراچی کنگز کیساتھ میری نیک خواہشات رہیں گی۔

    اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہمارا پہلا مقصد ملتان سلطانز کو ہرانا ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہماری ٹیم کوالٹی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ہم مرحلہ وار آگے بڑھنا چاہتے ہیں، گرم موسم میں ہمارے سیشنز ہوئے ہیں، آسٹریلیا جیسی گراسی وکٹ ملی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں آنا میرے لیے خوش آئند ہے، مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، ٹورنامنٹ انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    انہوں نے کہا کہ ہر میچ کی پچ کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کرتے رہیں گے۔

    دھونی آئی پی ایل میں اب تک کے سب سے بوڑھے کپتان بن گئے

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

  • 6 پلیئرز کے آؤٹ ہونے کے بعد پریشر تھا لیکن… سنچری میکر لٹن داس نے کیا کہا؟

    6 پلیئرز کے آؤٹ ہونے کے بعد پریشر تھا لیکن… سنچری میکر لٹن داس نے کیا کہا؟

    راولپنڈی: دوسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنانے والے لٹن داس نے 6 کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے اور پریشر کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

    ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش کے بلے بازلٹن داس کا میڈیا ٹاک کے دوران کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے 6 ٹاپ آرڈر پلیئرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کچھ پریشر ضرور تھا، تاہم مہدی حسن مراز نے بہت مثبت سوچ کے ساتھ بیٹنگ کی۔

    لٹن داس نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ کل جاتے ہی پاکستان کو آؤٹ کردیں گے، کل باؤلنگ اچھی ضرور کروانے کی کوشش کریں گے، پہلے ٹیسٹ کی طرح پچ سے بلےبازوں کومدد نہیں مل رہی۔

    دریں اثنا بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں تباہ کن بولنگ کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر خرم شہزاد نے قومی بیٹرز سے لمبی اننگز کی امیدیں لگالی ہیں۔

    کھیل کے تیسرے دن پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 262 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ خرم شہزاد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    میڈیا سے گفتگو میں فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کی نسبت دوسرے ٹیسٹ کی پچ الگ ہے پاکستان کیلئے لمبے عرصے تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ ایسی ہے کہ اچھا اسکور کرسکتے ہیں پاکستان دوسرے ٹیسٹ کو جیتنے کے لیے کھیلے گا، بابراعظم و دیگر کھلاڑیوں سے رنز اسکور کرنے کی امید ہے۔

  • لٹن داس کا آؤٹ ہونے کے بعد کریز چھوڑنے سے انکار؟ ویڈیو وائرل

    لٹن داس کا آؤٹ ہونے کے بعد کریز چھوڑنے سے انکار؟ ویڈیو وائرل

    ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیشی بیٹر لٹن داس نے آؤٹ ہونے کے بعد کریز چھوڑنے سے انکار کردیا۔

    کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم 45.1 اوورز میں 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    محمود اللہ 56 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، لٹن داس نے 45 رنز بنائے اور کپتان شکیب الحسن 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مہدی حسن میراز 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف نے دو، افتخار احمد اور اسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    تاہم میچ کے 21ویں اوور میں افتخار احمد کی گیند پر لٹن داس مڈ وکٹ پر سلمان علی آغا پر کیچ دے بیٹھے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لٹن داس کو آؤٹ ہونے کے بعد یقین نہیں آیا اور کچھ دیر تک کریز پر ہی کھڑے رہے اس کے بعد پویلین کی جانب روانہ ہوئے۔

    واضح رہے کہ لٹن داس نے ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمود اللہ کے ساتھ چوتھی وکٹ پر 79 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور وہ 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

  • بنگلادیش کے اوپنر لٹن داس کی بھارت کے خلاف نصف سنچری

    بنگلادیش کے اوپنر لٹن داس کی بھارت کے خلاف نصف سنچری

    ایڈیلیڈ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں بھارت کے خلاف بنگلادیش کے اوپنر لٹن داس نے دھواں دھار نصف سنچری بنالی۔

    بنگلادیش کے اوپنر نے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لٹن داس نے 21 گیندوں پر 51 رنز بنائے، جبکہ اوپنر بیٹر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    185 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش نے 7 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بنالیے ہیں۔

    واضح رہے کہ گروپ 2 میں اس وقت بھارت دوسرے اور بنگلادیش تیسرے نمبر پر موجود ہے، یہ میچ دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    کیوںکہ اگر بنگلادیش کی ٹیم آج بھارت کو شکست دیتی ہے اور پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچز جیت گیا تو قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں زندہ رہیں گی۔