Tag: لپو سا سچن

  • ’لپو سا سچن‘ یش راج مکھاٹے نے سیما حیدر کے پڑوسی کی بات کو گانے میں بدل دیا

    ’لپو سا سچن‘ یش راج مکھاٹے نے سیما حیدر کے پڑوسی کی بات کو گانے میں بدل دیا

    یش راج مکھاٹے نے پاکستان سے بھارت فرار ہوکر سچن سے پسند کی شادی کرنے والی سیما حیدر کی پڑوسی کی بات کو گانے میں بدل دیا۔

    ڈائیلاگ کو موسیقی کا تڑکا لگاکر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے موسیقار یش راج مکھاٹے نے ایک بار پھر اپنی موسیقی سے لوگوں کو لطف اندوز کیا۔

    گزشتہ برس یش راج کی پہلی ویڈیو لاک ڈاؤن کے دوران وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بھارتی ڈرامے کے ڈائیلاگ پر اپنی موسیقی کا تڑکا لگایا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yashraj Mukhate (@yashrajmukhate)

    تاہم ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ سچن کی پڑوسی خاتون کی تھی، جو سیما حیدر اور سچن کی سرحد پار محبت پر تبصرہ کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بناتی ہیں اور سچن کو ’لپو سا سچن‘ کہتی ہے۔

    پب جی پر دوستی : بھارت میں غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانی خاتون کے حوالے سے عدالت کا حکم

    سیما حیدر کو بھارت میں فلم کی پیشکش

    سچن کی پڑوسی کے وائرل تبصرے کو موسیقی کا تڑکا لگانے والے یش راج مکھاٹے نے اسے ایک ٹریک میں تبدیل کردیا جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ’’لپو سا سچن‘‘ کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔

    ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد سے کلپ کو 2 لاکھ سے زیادہ صارفین اور 1.5 سے زیادہ لائکس ملے ہیں جبکہ پوسٹ پر انسٹا گرام صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔