Tag: لپ اسٹک

  • خواتین لپ اسٹک لگاتے ہوئے کیا غلطی کرتی ہیں؟ جانیے

    خواتین لپ اسٹک لگاتے ہوئے کیا غلطی کرتی ہیں؟ جانیے

    میک اپ کرتے ہوئے اگر لپ اسٹک صحیح طرح نہ لگائی جائے تو چہرے اور میک اپ کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے لہٰذا لپ اسٹک کا انتخاب اور لگانے کا طریقہ دونوں کو ہی مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے۔

    پورے میک اپ میں کیونکہ لپ اسٹک سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے، اس کا صحیح استعمال آپ کے میک اپ کو چار چاند لگادیتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف بیوٹیشن نادیہ ملک نے میک اپ کرتے ہوئے لپ اسٹک لگانے سے متعلق اہم مشورے دیئے۔

    انہوں نے ایک ماڈل کی لپ اسٹک کی غلطیاں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی لپ اسٹک پھیلی ہوئی ہے اور اس کی شیپ بھی ٹھیک نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ لپ اسٹک کو بانچھوں تک نہیں لگانا چاہیے۔

    نادیہ ملک کا کہنا تھا کہ میک اَپ کرنے کے بعد آپ کو صرف یہ پریشانی ہوتی ہے کہ لپ اسٹک ٹھیک نہیں لگ رہی یا ہونٹوں کا شیپ صحیح نہیں بن رہا تو آپ لپس آؤٹ لائن کی مدد سے اس کو ٹھیک کرسکتی ہیں۔

    آؤٹ لائن لگاتے وقت یہ خیال رکھیں کہ یہ ہونٹوں سے باہر نہ نکلے اور بہت ہی باریک اور نفیس ہو۔ اسے لگانے کے بعد برش کی مدد سے ہموار کرکے ہونٹوں پر پھیلالیں۔ اس طرح ہونٹ کا درمیانی حصہ خود بہ خود بھر جائے گا۔

    Makeup

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ معیاری لپ اسٹک کا انتخاب کریں اور وہی شیڈ استعمال کریں جو آپ کے چہرے کی رنگت کے مطابق ہو کیوں کہ لپ اسٹک کا رنگ پورے میک اَپ میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

    اس کے علاوہ یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ اپنی لپ اسٹک اور لپ بام کبھی کسی دوسرے کو استعمال نہ کرنے دیں کیوں کہ اس سے ہونٹوں پر دانے اور الرجی ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

  • نکاح کے فوراً بعد دلہا نے دلہن کو طلاق دے دی

    نکاح کے فوراً بعد دلہا نے دلہن کو طلاق دے دی

    عمان: اردن میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں دلہن نے یہ کہہ کر ماسک پہنے سے انکار کیا کہ اس کی لپ اسٹک خراب ہوجائے گی جس پر دلہا نے حاضرین اور نکاح خواں کے سامنے دلہن کو طلاق دے دی۔

    مذکورہ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز ہو گیا۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ دلہا نے بروقت فیصلہ کیا تاکہ آئندہ کی زندگی پرسکون رہے جبکہ کچھ نے اسے زیادتی قرار دیا۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نکاح رجسٹرار کے آفس میں دلہا، دلہن اور دیگر حاضرین نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے تو رجسٹرار آفس کے اہلکار نے دلہن سے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہن لیں۔

    رجسٹرار آفس کے اہلکار کی جانب سے متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود دلہن نے ان کی بات نہ مانی، دلہا اور ان کے اہل خانہ نے بھی دلہن کو ماسک پہننے کے لیے کہا مگر دلہن کا ایک ہی جواب تھا کہ ماسک سے اس کی لپ اسٹک خراب ہو جائے گی جو بڑی محنت سے لگائی ہے۔

    دلہن کی بات سن کر دلہا کو غصہ آگیا اور اس نے کھڑے کھڑے یہ کہتے ہوئے دلہن کو طلاق دے دی کہ جو عورت پہلے دن ہی اپنے شوہر کی بات نہ مانے اس سے آئندہ کسی بھلائی کی امید نہیں رکھی جاسکتی۔

    طلاق کے الفاظ سنتے ہی وہاں موجود دلہن کے اہل خانہ اور دیگر لوگوں نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی مگر دلہا نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا اور اپنے گھر والوں کے ساتھ نکاح رجسٹرار کے دفتر سے نکل گیا۔

  • لپ اسٹک چیک کرنے پر ہنگامہ، لڑکی پربہیمانہ تشدد، خاتون گرفتار

    لپ اسٹک چیک کرنے پر ہنگامہ، لڑکی پربہیمانہ تشدد، خاتون گرفتار

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع فیکٹری ایریا کے نجی مال میں سیلز گرل پر تشدد کرنے والی خاتون کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا کے نجی مال میں خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر سیلز کاؤنٹر پر کھڑی ہونے والی لڑکی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے شاپنگ مال کی انتظامیہ اور متاثرہ لڑکی سے رابطہ کر کے واقعے کا مقدمہ فیکٹری ایریا تھانے میں درج کیا، بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی اور خاتون کی شناخت کر کے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والی خاتون کی شناخت صدف کے نام سے ہوئی اور اُس نے بتایا کہ لپ اسٹک چیک کرنے پر سیلز گرل سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مجھے غصہ آگیا۔

    ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاتون نے سیلز گرل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور اُسے بچانےکیلئےآنیوالوں پر بھی تشدد کیا، ملزمہ صدر نے پیپر کٹر سےسیکیورٹی سپروائزرپربھی حملہ کیا۔

    مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سیکیورٹی سپروائزر بھی خاتون کے حملے میں زخمی ہوئے اور اُن کی انگلی پر چوٹ آئے، شاپنگ مال میں ہنگامہ آرائی کرنے والی خاتون کے ساتھ اُن کا شوہر حمزہ بھی شامل تھا۔

  • ہونٹوں پر لگے لپ اسٹک سے حیرت انگیز تصاویر کی تخلیق

    ہونٹوں پر لگے لپ اسٹک سے حیرت انگیز تصاویر کی تخلیق

    ٹورانٹو: کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون آرٹسٹ ایلکسس فریزر نے مصوری کو ایک نئے معنی دیئے ہیں جس میں وہ اپنے لپ اسٹک لگے ہونٹوں سے کینوس کو بوسہ دے کر ہوش ربا پورٹریٹ تیار کرتی ہیں۔

    اس مہارت کی وجہ سے ایلکسس فریزر کو’لپ اسٹک لیکس‘ بھی کہا جاتا ہے، انہوں نے آرٹ کے اس شعبے کو ’ کِس پرنٹ پوائنٹلزم ‘ کا نام دیا ہے۔

    article-2012431-0CE97A2E00000578-724_634x377

    اس کے لیے وہ ہونٹوں پر لپ اسٹک لگا کرکینوس پر ہونٹوں کے نشان یہاں تک چھاپتی ہیں جب تک اس سے تصویر مکمل نہیں ہوجاتی۔

    591625-kisses-1472223158-128-640x480

    لوگوں کے خیال میں یہ ایک آسان عمل ہے لیکن ہونٹو کو درست جگہ اور اسی شدت سے لگانا ایک آرٹ ہے، ایلیکسس نے فرینک سناترا اور صوفیہ لورین کے چھوٹے پورٹریٹس کو چند گھنٹوں میں تیار کرلیا جب کہ دیگر بڑے پورٹریٹس بنانے میں ہفتوں لگ جاتے ہیں۔

    kiss

    وہ ہر ماہ درجنوں لپ اسٹک ختم کردیتی ہیں، 2014 میں انہوں نے مارلن منرو کا پورٹریٹ بنانے میں 2 لپ اسٹک خرچ کی تھیں۔ ایلکسس کا کام دنیا بھر میں مشہور ہورہا ہے اور لگ اسے آرڈر پر بھی تصاویر بنواتے ہیں۔

    article-2012431-0CE97A3200000578-810_634x353