Tag: لڑائی

  • کپل شرماجانوروں کےساتھ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں‘ سنیل گروور

    کپل شرماجانوروں کےساتھ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں‘ سنیل گروور

    ممبئی: بھارتی اداکار سنیل گروور نےکپل شرماکو مشورہ دیتے ہوئےکہاہےکہ آپ اپنے شعبے میں بہت اچھے ہیں لیکن خود کو خدا نہ سمجھیں۔

    تفصیلات کےمطابق معروف بھارتی کامیڈین اور’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما اور ان کے ساتھی اداکار سنیل گرور کے درمیان گزشتہ دنوں جہاز میں ہونے والی لڑائی ان دنوں خبروں کی سرخیوں میں ہے۔

    s1

    خیال رہےکہ گزشتہ روز کپل شرما نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس جھگڑے کو ذاتی معاملہ قرار دیاتھا تاہم اب سنیل گروور نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعےکپل شرما کا شوچھوڑنے کاعندیہ دیاہے۔

    بھارتی معروف کامیڈین کپل شرما نےاپنی ٹویٹ میں سنیل گرور کو پاجی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے غیر ارادی طور پر آپ کا دل دکھایا تو اس پر میں بہت اداس ہوں،اور آپ جانتے ہو کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتا ہوں۔

    سنیل گروور نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کپل شرما کو بھاجی مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے مجھے گہری چوٹ پہنچائی اور آپ کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا لیکن میرا ایک مشورہ ہے کہ جانوروں کے علاوہ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں۔

    Sunil Grover

    انہوں نےکہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہم اتنے کامیاب نہیں جتنے آپ ہیں اور ہر کسی کے پاس آپ جیسی قابلیت نہیں ہوتی لیکن سب آپ جیسے قابل بن جائیں تو پھر آپ کی قدر کون کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آپ کی غلطی کو درست کررہا ہے تو اسے گالیاں نہیں دینی چاہیے جب کہ مجھے اس بات کا احساس دلانے کا شکریہ کہ ’دی کپل شرما شو‘ آپ کا ہے جس سے آپ کسی کو کسی بھی وقت نکال سکتے ہیں۔

    Sunil Grover

    سنیل گروورنے کہا کہ آپ اپنے شعبے میں بہت اچھے ہیں لیکن خود کو خدا نہ سمجھیں جبکہ میری دعا ہے کہ آپ کو مستقبل میں مزید کامیابیاں نصیب ہوں۔


    مزید پڑھیں:کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟کپل شرما


    واضح رہےکہ گزشتہ روز معروف بھارتی کامیڈین اور ’دی کپل شرماشو‘ کے میزبان کپل کاکہناتھاکہ کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیےخطرہ ہے؟۔

  • حکمرانی کے لیے جانوروں کے درمیان خونخوار لڑائی

    حکمرانی کے لیے جانوروں کے درمیان خونخوار لڑائی

    زمین پر قبضہ اور حکمرانی کے لیے لڑائی صرف انسانوں کے درمیان ہی نہیں ہوتی بلکہ اب جانور بھی اس کے لیے ایک دوسرے سے جھگڑنے لگے ہیں اور علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے انسانوں کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے گروہ کی شکل میں قبضہ کرنے کی کوشش کرنے لگے ہیں۔

    لڑائی کی ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول ڈاؤن کریں

    اسی حوالے سے فیس بک پر کی جانے والی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس کے مطابق تین روز قبل ’’پروٹو سیگروز‘‘ سمندر کے قریب علاقے میں حکمرانی قائم کرنے کے لیے گلہری سے ملتے جلتے ایک نامعلوم جانوروں کے گروہ کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی۔

    ایک ہی برادری کے دو گروہوں کی یہ لڑائی اس قدر بڑھ گئی کہ وہ لڑتے لڑتے سڑک پر آگئے اور بنا خوف کے لڑتے رہے، اس دوران وہاں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی تاہم یہ گروہ لڑتے رہے۔

    ٹریفک کی خراب صورتحال کو دیکھ کر پولیس طلب کی گئی تو پولیس نے جانوروں کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی مگر باز نہ آئے تو ایک اہلکار نے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا جس کے بعد سب سڑک سے ہٹ گئے اور ٹریفک کی روانی بحال ہوئی۔

  • روس کسی کےساتھ لڑائی نہیں چاہتا،پیوٹن

    روس کسی کےساتھ لڑائی نہیں چاہتا،پیوٹن

    ماسکو: روسی صدرولادیمیرپیوٹن کا کہناہےکہ روس کسی کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتا بلکہ اسےدوستوں کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ماسکو میں پارلیمان سے سالانہ خطاب کے دوران صدرپیوٹن کاکہناتھاکہ کچھ غیر ملکی روس کو دشمن سمجھتے ہیں لیکن روس ایسا نہیں چاہتا نہ کبھی ایسا چاہے گا،اسے دوستوں کی ضرورت ہے۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    ولادیمیرپیوٹن کا کہنا تھا کہ 2014 میں ہونے والے کریمیا کے الحاق کے بعد مغرب سے جاری سرد جنگ، یوکرائن اور شام کی کشیدگی میں روس خود کو ایک انتہائی بری حالت میں گہرا ہوا دیکھ رہا ہے۔

    دوسری جانب صدرپیوٹن نے شامی صدربشارالاسد کی حمایت اورشام میں حزب اختلاف کےخلاف کارروائیوں میں مصروف روسی افواج کی تعریف کی۔

    مزید پڑھیں:روسی صدر نے امریکہ سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہارکردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیااور کہا تھاکہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

  • شامی باغیوں اور لبنانی فورسز کی لڑائی، 50افراد مارے گئے

    شامی باغیوں اور لبنانی فورسز کی لڑائی، 50افراد مارے گئے

    لبنان : شامی باغیوں اور لبنان کی سکیورٹی فورسز میں جاری لڑائی میں تیرہ فوجیوں سمیت پچاس سے زائد افرد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    لبنان کے سرحدی شہر آرسل میں گذشتہ کئی روز سے شامی باغیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے،  لبنانی فوجیوں کی جانب سے اسلام پسند شامی گروہ النصرہ فرنٹ کے ایک رکن کو حراست میں لینے کے بعد شروع ہونے والی لڑائی میں تیر ہ لبنانی فوجیوں سمیت پچاس سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں ۔

    لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے کئی فوجی لاپتہ ہیں، کشیدگی کی وجہ سے آرسل شہر سے ہزاروں افراد نقل مکانی کرگئے ہیں۔