Tag: لڑاکا طیارہ

  • بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

    بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

    بھارتی فوج کا لڑاکا طیارہ جیگوار راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا لڑاکا طیارہ راجستھان کے ضلع چھرو میں گر کر تباہ ہوا، جس کے باعث دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب احمد آباد طیارہ حادثہ کی جانچ پڑتال کرنے والی ’اے اے آئی بی‘ نے اپنی ابتدائی رپورٹ بھارتی حکومت کو بھیج دی جس میں کئی انکشافات سامنے آئے۔

    ایئرانڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثء سے متعلق ابتدائی رپورٹ ’اے اے آئی بی‘ (ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بیورو) نے وزارت برائے شہری ہوابازی اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے حوالے کردی ہے، رپورٹ میں حادثے سے جڑے ابتدائی نتائج کو اخذ کیا گیا ہے۔

    ایئرانڈیا کی فلائٹ اے آئی-171 کو پیش آئے حادثے سے متعلق وزارت کا کہنا ہے کہ طیارہ کے فرنٹ بلیک باکس سے ’کریش پروٹیکشن ماڈیول‘ (سی پی ایم) کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

    25 جون 2025 کو دہلی میں واقع لیباریٹری میں میموری ماڈیول ایکسس کا ڈاٹا ڈاو?نلوڈ کیا گیا، ڈیٹا کی شفافیت کی تصدیق کے لیے یکساں بلیک باکس، جسے ’گولڈن چیسس‘ کہا جاتا ہے کا استعمال کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد پہلا ’بلیک باکس‘ 13 جون کو ایک عمارت کی چھت سے اور دوسرا 16 جون کو ملبہ سے برآمد کیا گیا تھا۔

    این ٹی ایس بی ٹیم فی الحال دہلی میں موجود ہے اور اے اے آئی بی لیب میں بھارتی افسران کے ساتھ مل کر تکنیکی جانچ میں مصروف ہے۔ اس کے علاوہ بوئنگ اور جی ای (جنرل الیکٹرک) کے افسران بھی تکنیکی مدد کے لیے دہلی میں ہی موجود ہیں۔

    بھارت میں پل کا ایک حصہ دریا میں گر گیا، متعدد ہلاکتیں

    خاص بات یہ ہے کہ اس تحقیقاتی ٹیم میں طیارہ ایویشن میڈیکل ایکسپرٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرول افسر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ تحقیقاتی ٹیم میں بھارتی فضائیہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) اور امریکا کے قومی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے ماہرین شامل ہیں، ڈائریکٹر جنرل اے اے آئی بی اس تفتیش کو لیڈ کر رہے ہیں۔

  • پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مظفرآباد: بھارتی فضائیہ کے دولڑاکا طیارے تباہ، ایک طیارہ مقبوضہ میں گرکر تباہ ہوا ہے، دو پائلٹ ہلاک جبکہ ایک گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے طیارے گرانے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے دو طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔ بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں  گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا  گیا ہے۔ دوسرے کی تلاش جاری ہے بتایا جارہا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کرکے وہ اسی علاقے میں کہیں چھپا ہوا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرنے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے  پاکستان کی سرحدی حدود عبور کی جس کے بعد  پاک فضائیہ نے انہیں مارگرایا ہے۔ ایک طیارہ  آزاد جموں کشمیر کی حدود میں گرا ہے اور دوسرا بھارتی مقبوضہ کشمیر میں گرا ہے۔ زمین پر موجود افواج نے ایک پائلٹ کو بھی حراست میں لیا ہے

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں طیاروں نے پاکستانی ایئر اسپیس کو عبور کرنے کی کوشش کی تھی جس کے سبب پاکستان کی جانب سے انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بھارت نے سری نگراورچندی گڑھ کے ایئر پورٹس پر سول فضائی آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔

    بھارت انتظار کرے، جواب ضرور دیا جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی جارحیت کا جواب نہیں بلکہ پاکستان نے مادر وطن کے دفاع کا اظہار کیا ہے۔ گرانے سے قبل طیاروں کو باقاعدہ وارننگ دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستانی طیاروں نے بروقت ردعمل دیا تو بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ لائن آف کنٹرول کے علاقے جبہ میں گراتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ  بھارت انتظار کرے، اس جارحیت کا ضرور جواب دیا جائے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی سول ملٹری اجلاس کی قیادت کی تھی جس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ بھارت نے در اندازی کرکے پہل کی گئی ہے، اب پاکستان اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر اس کا جواب دے گا۔

    پاکستان نے یہ سارا معاملہ اقوام متحدہ سمیت دنیا کے دیگر اہم ممالک کے سامنے بھی رکھا ہے جبکہ او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا دعوت نامہ بھی منسوخ کرے۔

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی 4 شہری شہید، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    یاد رہے کہ گزشہ رات بھی بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹر میں بلاشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچہ سمیت چار افراد شہید جبکہ 11 شہری زخمی ہوئے تھے۔

    ایل او سی سے متصل عباس پور، چڑھوئی، کھوئی رٹہ، نتھیال، درہ شیر خان، بھمبر، جھمپ سیکٹر پر بھارتی افواج نے  گولہ باری کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

    پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہونے پر مجبور ہوگئیں۔

  • بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

    بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

    نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’جیوگر‘ گرکر تباہ ہوگیا تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جیوگر اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد بے قابو ہوگیا اور خوشی نگر کے جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کا پائلٹ ونگ کمانڈر رتیش کاٹوش خوش قسمتی سے جان بچانے میں کامیاب ہوگیا اور طیارہ گرنے سے قبل ہی کاک پٹ سے باہر نکل گیا۔

    بھارتی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی پرواز کررہا تھا، واقعے کی تحقیقات کےلیے ٹیم تشکیل دے دی ہے جو حادثے کی وجوہات معلوم کرے گی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریسکیو عملے نے پائلٹ کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    خوشی نگر کے سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ طیارہ آبادی سے کچھ فاصلے پر حادثے کا شکار ہوا ہے، پائلٹ کمال مہارت سے شہریوں اور خود کو حادثے کا شکار ہونے سے بچایا ہے۔

    پولیس افسر کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ طیارے میں اڑان بھرنے کے بعد فنی خرابی کے سبب حادثے کا شکار ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب پائلٹ پرواز کے بعد واپس گورکھ ایئربیس لوٹ رہا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار

    یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھارت کی فضائیہ کا تریبتی جہاز ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں انجن میں فنی خرابی کے باعث دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا تھا تاہم خوش قسمتی سے طیارہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

  • ترک سرحدکےقریب شامی طیارہ گرکرتباہ

    ترک سرحدکےقریب شامی طیارہ گرکرتباہ

    انقرہ : ترک حکام کا کہناہےکہ شام اور ترکی کی سرحد کےقریب مبینہ طور پرایک شامی لڑاکا طیارہ گرکرتباہ ہوگیاتاہم پائلٹ طیارے کےگرنے سے قبل بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیاتھا۔

    تفصیلات کےمطابق ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کاکہناہےکہ ترک اور شام کی سرحد کے قریب ایک مگ۔23 لڑاکا طیارہ گرکرتباہ ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ طیارے کے پائلٹ کی تلاش جاری ہے جو کہ طیارے گرنے سے قبل پیراشوٹ کی مدد سے نکلنے میں کامیا ب ہوگیا تھا۔

    دوسری جانب شامی حکومت کے خلاف لڑنے والے ایک باغی گروہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈئو میں ایک طیارے کو نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شدت پسند گروہ احرار الشام کے ترجمان احمد کرعلی کے حوالے سے ترک مقامی خبررساں ادارے کاکہناہےکہ حکومتی طیارہ شمالی شام میں بمباری کر رہا تھا اور باغی فورسز نے اسے مار گرایا۔

    مزید پڑھیں:دمشق: داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا،دو پائلٹس ہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ سال جولائی میں داعش نے شام میں روس کا ہیلی کاپٹر مارگرایاتھاجس میں سوار دونوں پائلٹ جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    واضح رہےکہ ترکی کے وزیراعظم کا کہناہےکہ طیارہ ہاتے صوبے میں صمنداگ کے قصبے کے قریب گرا۔تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ طیارہ گرنے کی وجہ کیا ہے اور ممکن ہے کہ یہ موسمی وجوہات سے گرا ہو۔