Tag: لڑاکا طیارے

  • اسرائیل کے 10 لڑاکا طیارے گرا دیے، ایرانی فوج کا دعویٰ

    اسرائیل کے 10 لڑاکا طیارے گرا دیے، ایرانی فوج کا دعویٰ

    تہران : ایران کی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران اسرائیل کے 10 لڑاکا طیارے گرادیے۔

    مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 فوجی لڑاکا طیارے تباہ کر دیے۔

    رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ ایک گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دشمن اسرائیلی فوجی طیارے مار گرائے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایران نے اسرائیل کے 3ایف 35طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اسرائیل اس سے پہلے اپنے 3طیارے گرنے کی تردید کرچکا ہے۔

    iran plane

    واضح رہے کہ آج ایران نے اپنی سرزمین پر ایک اور اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایرانی فوجی فضائی دفاعی یونٹوں نے ہفتے کے روز ایرانی فضائوں میں اسرائیلی حکومت کے ایف35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔

    گزشتہ روز ایران نے اپنی سرزمین پر دو اسرائیلی جنگی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ایرانی ڈرونز نے اسرائیلی دفاعی نظام میں دراڑ ڈال دی

    ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایرانی ڈرون حملوں نے اسرائیلی دفاعی نظام میں دراڑ ڈال دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کا مہنگا ترین دفاعی نظام ایرانی ڈرون روکنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے، ایران کی جانب سے داغے گئے ڈرونز نے دارالحکومت تل ابیب سمیت کئی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے کئی فوجی اڈوں سمیت ڈیڑھ سو اہداف کو تباہ کیا گیا، ڈرون حملوں کے بعد مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں میں بھی خطرے کے سائرن بجائے گئے، لوگوں نے بھاگم بھاگ بنکروں میں پناہ لی۔

  • جنوبی کوریا کے لڑاکا طیارے نے مشق کے دوران آبادی پر بم برسا دیے

    جنوبی کوریا کے لڑاکا طیارے نے مشق کے دوران آبادی پر بم برسا دیے

    جنوبی کوریا میں ایک فوجی طیارے نے دوران مشق غلطی سے آبادی پر بم برسا دیئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر پوچیون میں ائیر فورس کی مشقوں کے دوران ایک فوجی لڑاکا طیارے (FK-16) نے غلطی سے آبادی والے علاقے پر 8 بم گرادیے۔

    رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارے کی جانب سے گرائے گئے بموں میں سے 7 بم نہیں پھٹے تاہم ایک بم پھٹنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بم گرنے سے کچھ گھروں سمیت ایک چرچ کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ نا پھٹنے والے بموں کو ناکارہ بنانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین ائیر فورس نے افسوسناک واقعے پر معافی مانگی اور نقصان کے ازالے کے لیے معاوضہ دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔

    اس سے قبل امریکی ریاست نیو جرسی کے نیوارک ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے چند لمحوں بعد طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد FedEx کارگو جیٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرواز کرنے والے طیارے کے انجن میں آگ لگی ہے اور کسی چیز کے پھٹنے کی آواز آ رہی ہے۔

    فلائٹ ڈیٹا کے اعداد و شمار کے مطابق طیارہ ایک اندازے کے مطابق نو منٹ تک ہوا میں رہا، بعد میں اسے ہنگامی لینڈنگ کرنے کا کہا گیا۔

    امریکی طیارے کو اچانک اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا، ہنگامی لینڈنگ

    امریکی میڈیا کی رپورٹس کہتی ہیں کہ ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ کارگو جیٹ کے انجن میں آگ لگنے کی وجہ پرندے سے ٹکرانے سے لگی۔

    حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد احتیاطاً ہوائی ٹریفک کو کچھ دیر کیلیے روک دیا گیا تھا لیکن صورتحال معمول پر آنے کے بعد آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

  • جے ایف 17 تھنڈر نے ثابت کر دیا وہ کسی سے کم نہیں: شاہد لطیف

    جے ایف 17 تھنڈر نے ثابت کر دیا وہ کسی سے کم نہیں: شاہد لطیف

    کراچی: دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر کی قابلیت و صلاحیت دنیا کے سامنے آئی ہے، اس نے ثابت کر دیا وہ کسی سے کم نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل (ر) شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر کی قابلیت و صلاحیت دنیا کے سامنے آ چکی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ لڑاکا طیارے کے ڈیزائن میں 10 سال لگتے ہیں، پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیارہ 3 سال میں مکمل کیا۔

    شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر نے ثابت کر دیا وہ کسی سے کم نہیں، بھارتی طیارے مار گرانے سے ثابت ہوا جے ایف 17 تھنڈر کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ملیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا معائنہ، وطن روانہ

    انھوں نے کہا کہ ملیشین وزیر اعظم نے بھی پاکستان دورے کے موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیارے میں دل چسپی ظاہر کی، جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی اب دنیا میں مارکیٹنگ ہوگی۔

    واضح رہے کہ آج ملیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن روانہ ہوئے، روانگی سے قبل اعلیٰ حکام نے انھیں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اہم فیچرز سے آگاہ کیا، مہاتیر محمد نے پاک چین اشتراک سے تیار ہونے والے جدید ترین لڑاکا طیارے میں گہری دل چسپی لی۔

  • امریکی لڑاکا طیاروں‌ کی انڈسٹری بھارت منتقل ہونے کا امکان

    امریکی لڑاکا طیاروں‌ کی انڈسٹری بھارت منتقل ہونے کا امکان

    واشنگٹن: اوباما انتظامیہ جاتے جاتے بھارت پر مہربان ہوگئی، امریکا اب لڑاکا طیارے بھارت میں بنا ئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایف سولہ طیارے دینے میں نخرے کرنے والا امریکا اب بھارت میں لڑاکا طیاروں کی پوری انڈسٹری لگائے گا، امریکی صدر اوباما جاتے جاتے بھارت کو لڑاکا طیاروں کی پوری انڈسٹری تحفے میں دے گئے۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اوباما انتظامیہ اور بھارت میں معاہدے پر کام ہورہا ہے، دنیا کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بھارت میں لڑاکا طیارے بنانے کی پیشکش کر رکھی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارہ تیجا 33 برس سے تیار نہ ہوسکا


    امریکی جریدے کے مطابق ’’لاک ہیڈ مارٹن‘‘ اپنا پلانٹ ریاست ٹیکساس سے اٹھا کر بھارت منتقل کرے گی جس کے بعد بھارت میں ایف 16 اور ایف اے 18 لڑاکا طیارے بنائے جائیں گے۔

    واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے یہ اقدام اس وقت اٹھایا جب نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا ہے۔

  • پاک فضائیہ کاطیارہ اٹھارہ ہزاری کےقریب گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

    پاک فضائیہ کاطیارہ اٹھارہ ہزاری کےقریب گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

    اٹھارہ ہزاری: پاک فضائیہ کا طیارہ اٹھارہ ہزاری کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے جبکہ لڑاکا طیارے کا پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا ہے۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اٹھارہ ہزاری کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے۔ لڑاکا طیارے کا پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا ہے اور حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ترجمان کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرہیڈ کوارٹر میں حادثے کی تحقیقات کیلئے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔