Tag: لڑکا اور لڑکی قتل

  • بیٹی اور اس کے دوست کو کیوں قتل کیا؟  قاتل  باپ نے وجہ بتادی

    بیٹی اور اس کے دوست کو کیوں قتل کیا؟ قاتل باپ نے وجہ بتادی

    کراچی : ملیر رفاع عام میں غیرت کے نام پر بیٹی اور اس کے دوست کو قتل کرنے والے باپ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے قتل کی وجہ بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر رفاع عام سوسائٹی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کے قتل کے معاملے پر گرفتار ملزم نے اہم انکشاف کئے۔ مقتول علی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

    مقتول علی کے اہلخانہ نے بتایا کہ بیٹا روزگار کے لئے کراچی آیا تھا اور شادی ہال میں کام کرتا تھا، سوشل میڈیا کی پوسٹ کے ذریعے واقعے کا عمل ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول علی کو اپنی کئی بار بیٹی سے ملنے کا منع کیا لیکن نہ مانا، جس پر انتہائی اقدام اٹھانا پڑا۔

    دوسری جانب پولیس نےگولیوں کےخول اوراسلحہ فارنزک کےلئےبھیج دیئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : باپ نے بیٹی اور اس کے دوست کو قتل کرڈالا

    ترجمان ریسکیو کے مطابق گذشتہ روز صبح سویرے گھر سے گولیاں لگی لڑکا اور لڑکی کی لاشیں ملیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    گذشتہ روز کراچی کے علاقے ملیر رفع عام سوسائٹی میں واقع گھرمیں نوجوان لڑکی اور لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ، فائرنگ کا واقعہ گھر کی بالائی منزل پر پیش آیا۔

    پولیس نے واقعے کو غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے لڑکی کے والد اظہر کو قتل کے شبے میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

  • کوہستان میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

    کوہستان میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

    کوہستان: غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا، لڑکی کے والد نے دو بیٹوں کے ہمراہ بیٹی اور لڑکے کو گھرمیں قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہستان کے علاقے برپارومیں غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

    لڑکی کے والد نے دو بیٹوں کے ہمراہ بیٹی اور لڑکے کو گھرمیں قتل کیا، پولیس کا کہنا ہے لڑکی کے والد کو حراست میں لےلیا گیا ہے جبکہ دونوں بیٹے فرار ہوگئے۔

    حکام نے بتایا کہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں کوہستان میں سوشل میڈیا پر لڑکے کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا تھا،

    لڑکی کو مقامی سطح پر ہونے والے جرگے کے ایما پر قتل کیا گیا، چند دنوں قبل دو لڑکیوں کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس پر ڈی پی او مختار تنولی کا کہناتھا کہ لڑکے کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

    اس سے قبل سال 2013 میں بھی وائرل ویڈیو پر جرگے کے حکم پر پانچ خواتین اور چار لڑکوں کو قتل کردیا گیا تھا۔

  • کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

    کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

    کراچی : شہر قائد میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ، پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ڈاکٹر رفیق کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر الاصف اسکوائر بھکر گوٹھ کے قریب گاڑی سے 2 لاشیں برآمد ہوئی، لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ، لڑکی کی عمر17سال، لڑکےکی عمر20سال کےقریب ہے۔

    واقعے کے بعد لڑکا اور لڑکی کا قتل غیرت کے نام پر کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے، پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ڈاکٹر رفیق کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

    ایس پی سہراب گوٹھ نے بتایا کہ ملزم ڈاکٹررفیق نےغیرت کےنام پردونوں کوقتل کیا، ڈاکٹر رفیق کی بیٹی رات سے گھرنہیں آئی تھی، صبح گاڑی میں ایک لڑکا ڈاکٹررفیق کی بیٹی کوچھوڑنے آیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ جس پر گاڑی میں موجود نوجوان اورڈاکٹرمیں تلخ کلامی ہوئی اورفائرنگ کاتبادلہ ہوا اور ڈاکٹرنےگاڑی میں موجود لڑکےاوراپنی بیٹی کوگولیاں مارکرقتل کردیا۔

    پولیس نے کہا ہے کہ جائے وقوع پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے ،واقعہ کیسےپیش آیاتحقیقات کی جا رہی ہیں۔