Tag: لڑکا بھکاری

  • 10 سال قبل اغوا ہونے والا لڑکا بھکاری کے روپ میں برآمد

    10 سال قبل اغوا ہونے والا لڑکا بھکاری کے روپ میں برآمد

    ساہیوال: پنجاب کے نواحی گاؤں سے 10 سال قبل اغوا ہونے والے لڑکے کو بھکاری کے روپ میں برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ساہیوال کے نواحی گاؤں سے 10 سال قبل اغوا ہونے والا لڑکا بھکاری کے روپ میں مل گیا، 20 سالہ علی شیر ملنگو کو 10 سال قبل نامعلوم افرادنے اغوا کرلیا تھا۔

    ساہیوال پولیس نے بتایا کہ اغواکاروں کا گینگ لڑکے کو بھکاری بنا کر مختلف شہروں میں بھیک منگواتا رہا، گزشتہ روز اغوا کار اسی کے گاؤں میں بھکاری بنا کربھیک مانگنے کے لئے چھوڑ  گئے۔

    پولیس نے بتایا کہ علی شیر ملنگو کے پڑوسی نے اسے پہچانا اور اس کے گھر والوں کو اطلاع دی، بھکاری علی شیر ملنگو کو اغواکار واپس لینے آئے تو دیہاتیوں نے گھیراؤ کرلیا۔

    ساہیوال پولیس نے بتایا کہ اغوا کار اسجد بھٹی، محمد الیاس کھوکھر اور کامران کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔