Tag: لڑکا جاں بحق

  • کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق، 1 ملزم ہلاک

    کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق، 1 ملزم ہلاک

    کراچی : شہر قائد میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، آج ایک اور نوجوان ڈکیتوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا، واقعے میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن بہار پاکستان بازار تھانے کی حدود میں سیکٹر 16 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

    جس میں فائرنگ سے14سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار میں 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو ایک شہری کو لوٹ رہے تھے۔

    ان کے قریب ہی موجود شہنشاہ حسن نامی شہری نے اپنی ذاتی لائسنس یافتہ اسلحہ  سے ملزمان پر فائرنگ کی، شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فرار ہوتے ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 14 سالہ بچہ حسین ولد علی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے اور اس کی شناخت کا عمل جاری ہے، شہری کا اسلحہ بھی فرانزک تجزیے کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

  • حافظ آباد: گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا‘ لڑکا جاں بحق

    حافظ آباد: گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا‘ لڑکا جاں بحق

    حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں واقع مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں لڑکا جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک لڑکا جان کی بازی ہارگیا۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ریسکیو اہلکار فوراََ ً موقع پر پہنچے اورآگ بجھانے کے ساتھ امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکے سے لگنے والی آگ بجھا دی گئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکج کے دھماکے سے گھرمنہدم ہوگیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    راولپنڈی:گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا‘ 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں واقع مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 23 دسمبرکوکوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

  • ڈولفن فورس سے ڈاکوؤں کا مبینہ مقابلہ، فائرنگ سے 14سالہ لڑکا جاں بحق

    ڈولفن فورس سے ڈاکوؤں کا مبینہ مقابلہ، فائرنگ سے 14سالہ لڑکا جاں بحق

    لاہور : ڈولفن فورس اور مشکوک افراد کے درمیان مبینہ فائرنگ کی زد میں آکر  چودہ سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا، اہلکار مشکوک گاڑی کا تعاقب کررہے تھے، پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے ایک مشکوک کار کا تعاقب کیا، اے آر وائی نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو اہلکار گرے رنگ کی گاڑی کا تعاقب کر رہے ہیں۔

    موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے اہلکار نے گاڑی پر فائر کیے، اسی دوران ایک گولی سڑک کنارے پانی بھرنے والے 14سالہ سلیم نامی لڑکے کو جا لگی اور وہ نیچے گر گیا۔

    ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے خلاف تو کوئی کارروائی نہ ہوئی البتہ پولیس نے کار سوار پانچ ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    مقتول سلیم کے والد امیرعلی نے بادامی باغ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ملزمان کو نامزد کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    مزید پڑھیں: لاہور، ڈولفن اسکواڈ نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

    اس حوالے سے ایس پی ڈولفن ندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزمان کرائے کی گاڑی میں واردات کیلئے لاہور آئے تھے جنہوں نے پولیس کے روکنے پر فائرنگ کردی اور ملزمان شیخو پورہ، چینوٹ اور لاہور میں متعدد مقدمات میں بھی مطلوب ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر حملہ،لڑکا جاں بحق

    سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر حملہ،لڑکا جاں بحق

    سانگھڑ: صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ کے منگلی تھانے کی حدود میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر حملہ جس میں لڑکا جان کی بازی ہار گیا،جبکہ لڑکی زخمی ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق منگلی تھانے کی حدود میں نواحی گاؤں دس چک میں رات کے وقت ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر دو ماه قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر چھریوں کے وار کردیے.

    حملے میں 26 ساله شھزاد کھوکھر جاں بحق ہوگیا اور اس کی اہلیه لبنی شدید زخمی ہوگئی،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے میت اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا.

    اسپتال میں زخمی لڑکی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ملزمان کی نشاندہی کردی ہے،تاہم واقعے کے کئی گھنٹے بعد بھی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی.

    واضح رہے کہ شھزاد کھوکھر اور لبنی نے صرف دو ماھ قبل پسند کی شادی کی تھی اور وه دس چک میں رہائش پذیر تھے.