Tag: لڑکا لڑکی قتل

  • کیا ساجد مسیح مسلمان ہو گیا تھا؟ ویڈیو رپورٹ دیکھیں

    کیا ساجد مسیح مسلمان ہو گیا تھا؟ ویڈیو رپورٹ دیکھیں

    کراچی کے علاقے کلفٹن سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملی تھیں، مقتول ساجد کے اہل خانہ گوجرانوالہ سے کراچی پہنچ گئے ہیں. کراچی پہنچنے والے اہل خانہ میں انصاف کی دہائی دیتی، 26 سالہ ساجد کی والدہ بھی شامل ہیں، جن کے بیٹے اور بہو ثنا کی لاشیں کلفٹن چائنا پورٹ کےقریب سے ملی تھیں۔

    کیس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ساجد مسیح نے کراچی پہنچ کر اسلام قبول کر لیا تھا، جس کے بعد دونوں نے عدالت جا کر شادی کر لی تھی، جب کہ مقتول ساجد کے اہل خانہ نے بتایا کہ دونوں کے لاپتا ہونے کے بعد گجرانوالہ میں لڑکی کے گھر والوں نے ان کا گھر جلا دیا ہے، اور ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے پنجاب سے کراچی آ گئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی پولیس کی ٹیم نے گجرانوالہ پہنچ کر کیس سے جڑے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • نام نہاد غیرت کے نام پر ایک اور لڑکا لڑکی قتل

    نام نہاد غیرت کے نام پر ایک اور لڑکا لڑکی قتل

    خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کے ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ میراخیل کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

    بنوں کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ لڑکا اور لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے، دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/chiniot-honor-killing/

    یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع کولئی پالس کوہستان کے دورافتادہ علاقے برپارو میں ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دو لاشیں خون میں لت پت پڑی ملیں، لڑکا اور لڑکی چپرگئی کے رہائشی تھے۔

    پولیس نے ایف آئی آر میں دعویٰ کیا تھا کہ ’ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کے بھائی اور والد نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کیا اور یہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ معلوم ہوتا ہے جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔‘

    پولیس نے ایف آئی آر میں لڑکی کے دوسرے بھائی کو بھی شامل کیا تھا اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں قتل اُن کے صلاح مشورے پر کیے گئے تھے۔