Tag: لڑکا

  • لاڑکانہ: طالبہ نمرتا کی پراسرارموت کا معاملہ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

    لاڑکانہ: طالبہ نمرتا کی پراسرارموت کا معاملہ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

    لاڑکانہ: ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی معمہ حل نہیں کرسکی۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں زیر تعلیم کراچی سے تعلق رکھنے والی نمرتا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی.

    پولیس سرجن کے مطابق نمرتا کی گردن پر کسی چیزکے باندھنے کے نشانات ہیں، البت یہ نشانات رسی کے ہیں یا دوپٹے کے، ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا.

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نمرتا کے جسم پر کسی بھی تشدد کا نشان نہیں، البتہ حتمی رپورٹ آنے پرہی موت کی وجوہات سامنے آئیں گی.

    مزید پڑھیں: لاڑکانہ: میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے 22 سالہ طالبہ کی لاش برآمد

    دوسری جانب نمرتا کے بھائی ڈاکٹر وشال نے  خودکشی کے امکان کو رد کر دیا ہے. نمرتا کے بھائی کے مطابق اس کی بہن خود کشی نہیں کرسکتی، اسے قتل کیا گیا ہے.

    ڈاکٹر وشال نے کہا کہ کمرے کے پنکھے پر اس طرح کا کوئی نشان نہیں، جس سے خودکشی کے مفروضے کو تقویت ملے.

    ادھر ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے بتایا ہے کہ ہاسٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہیں، طالبہ کے موبائل فون کو ڈی کوڈ کیا جارہا، جلد تفصیلات شیئر کی جائیں گی.

  • کراچی: کمسن گھریلو ملازم پر بہیمانہ تشدد، مالک گرفتار

    کراچی: کمسن گھریلو ملازم پر بہیمانہ تشدد، مالک گرفتار

    کراچی: راولپنڈی میں سیشن جج کے گھر تشدد کا نشانہ بننے والی کسمن ملازمہ طیبہ کے بعد ملازم پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ کراچی میں کمسن گھریلو ملازم پر بہیمانہ تشدد، پولیس نے مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے درخشاں میں کسمن ملازم کو زخمی حالت میں بازیاب کرلیا گیا۔ بچے پر تشدد کرنے والے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

    متاثرہ بچے علی اصغر کا کہنا ہے کہ مالکن اسے روز تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔ چند روز قبل اسے چھری کھینچ کر ماری جس کی ضرب ہاتھ پر لگی جبکہ برش مارنے سے اس کا سر پھٹ گیا۔

    مزید پڑھیں: دو کمسن ملازماؤں پر بہیمانہ تشدد

    ایم ایل او جناح اسپتال ڈاکٹر کلیم کے مطابق بچے کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود ہیں جو ایک ہفتہ پرانے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مالک رضوان شیخ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفتیش کے لیے مالک کی اہلیہ کو بھی حراست میں لیا جا سکتا ہے۔