Tag: لڑکی

  • کراچی: چلتے رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والا ڈرائیور گرفتار

    کراچی: چلتے رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والا ڈرائیور گرفتار

    کراچی: سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چلتے رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

    چلتے رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے ڈرائیور کو ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے حراست میں لےلیا ہے، پولیس نے بتایا کہ ملزم کا نام عثمان بنگش ہے جس کیخلاف مختلف دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    رکشہ ڈرائیور عثمان بنگش جس دوران لڑکی کو ہراساں کررہا تھا، ہراسگی کے دوران متاثرہ لڑکی نے رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو بھی بنائی۔

    کچھ مہینوں قبل ڈرائیور کے خلاف لیڈی ڈاکٹر کے ہراسگی کیس میں سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کر دی تھی۔

    سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق کیس میں ریمارکس میں کہا کہ لاکھوں لوگ ورک پلیس پر ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں لیکن مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔

    جسٹس منصور نے فیصلے میں کہا گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس 2024 کے مطابق 146 میں سے پاکستان کا 145 واں نمبر ہے، امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔

    فیصلے کے مطابق لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے ڈرائیور کے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا، جس پر محتسب نے ڈرائیور محمد دین کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/malakand-university-professor-on-harassment-charges/

  • بھارت، اپنے دوست کو پھنسانے کیلئے لڑکی نے 12ریاستوں میں بم دھماکوں کی دھمکی دی

    بھارت، اپنے دوست کو پھنسانے کیلئے لڑکی نے 12ریاستوں میں بم دھماکوں کی دھمکی دی

    بھارت میں کچھ ماہ قبل گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی، اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بم دھماکوں کی ای میل بھیجنے والی ایک لڑکی تھی جس کا نام رینے جوشلدا ہے اور چنئی کی مشہور ملٹی نیشنل کمپنی میں جاب کرتی ہے، اس نے اپنی محبت نہ ملنے پر آفس کے ساتھی کو سبق سکھانے کےلیے یہ ساری جھوٹی اطلاع پھیلائی۔

    جوشلدا نے یہ سب کچھ اپنی ناکام محبت کا بدلہ لینے کے لیے کیا تھا، وہ دیویج پربھاکر نامی شخص سے محبت کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن یہ محبت یکطرفہ تھی اور دیویج نے اس سے شادی کرنے سے منع کر دیا تھا۔

    مذکورہ شخص نے فروری میں کسی دوسری لڑکی سے شادی کی تو دیویج کو پھنسانے کے لیے جوشلدا نے اسی کے نام سے فرضی ای میل آئی ڈی بنائی اور 12 ریاستوں کے الگ الگ مقامات پر دھمکی آمیز ای میل بھیجی۔

    احمد آباد طیارہ حادثہ کے بعد بھی جوشلدا نے بی جے میڈیکل کالج کو دھمکی آمیز ای میل بھیجا تھا، تاہم ایک چھوٹی غلط ی کے باعث پولیس اس تک پہنچننے میں کامیاب ہوگئی۔

    گجرات پولیس شدت سے دھماکوں کی ای میل بھیجنے والوں کی تلاش کر رہی تھی، تاہم حقیقت سامنے آنے پر لوگ کافی حیرت زدہ ہوگئے، جوشلدا نے فرضی آئی ڈی بنا کر وی پی این اور ڈارک ویب کے ذریعے دھمکی آمیز ای میل بھیجے تھے۔

    چنئی کی رہنے والی جوشلدا نے بم کی دھمکی صرف گجرات ہی نہیں بلکہ 11 دیگر ریاستوں کو بھی بھیجی تھیں، اس نے مہاراشٹر، تمل ناڈو، راجستھان، دہلی، کرناٹک، کیرالہ، بہار، تلنگانہ، پنجاب، مدھیہ پردیش اور ہریانہ کی ریاستوں کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی تھی۔

    جوشلدا نے نریندر مودی اسٹیڈیم کو 13، جنیوا لبرل اسکول کو 4، دیویہ جیوتی اسکول کو 3 اور بی جے میڈیکل کالج کو بم دھماکہ کی دھمکی والا ایک ای میل بھیجا تھا۔

    ملزم لڑکی ایک روبوٹکس انجینئر ہے اور اس نے اپنی تکنیکی مہارت کی مدد سے دیویج کو پھسانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن وہ اپنی غلطی کی وجہ سے گرفتار ہوگئی۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-woman-married-7-times-judges-remarks/

  • پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی، والد گرفتار

    پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی، والد گرفتار

    کراچی: گلشن معمار پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار پولیس نے افغان کیمپ میں لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے والد کو گرفتار کرلیا۔

    گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ آرام بی بی کے قتل کی اطلاع ملی تھی، اطلاع تھی کہ شوہر، والد اور دیگر نے تشدد کر کے لڑکی کو قتل کیا ہے، مقتولہ کے ورثا خاموشی سے اس کی تدفین کرنے والے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے قبر تیار کروالی تھی تاہم تدفین سے پہلے لاش تحویل میں لے لی گئی، لڑکی کے والد یاسین کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ شوہر محمد افغانی اور دیگر فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، لاش کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لڑکی کی کم عمر میں شادی کروادی گئی تھی، لڑکی ایک بچی کی ماں بھی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-girl-kidnapping-drama/

  • بھاری کرایہ ادا نہ کرنےکی سکت، لڑکی نے ٹوائلٹ کو ہی مسکن بنا لیا

    بھاری کرایہ ادا نہ کرنےکی سکت، لڑکی نے ٹوائلٹ کو ہی مسکن بنا لیا

    مالی مشکلات انسان کو کس قدر مجبور کر دیتی ہیں اس کا اندازہ اس لڑکی سےلگایا جا سکتا ہے جو ایک بیت الخلا میں رہنے پر مجبور ہے۔

    یہ غیر معمولی اور حیرت انگیز رہائش چین کی ایک لڑکی نے اختیار کی ہے۔ اس 19 سالہ لڑکی کے پاس بھاری کرایہ ادا کرنے کے لیے رقم نہیں۔ اس لیے اس نے دفتر کے ایک غیر استعمال شدہ 6 مربع فٹ کے ٹوائلٹ کو صرف 50 یوآن (7 ڈالر) ماہانہ کرائے پر اپنا گھر بنا لیا ہے۔

    لڑکی جس نے اپنا نام نہیں بتایا نے کہا کہ وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور اس کے پاس 800 یوآن (تقریباً 110 امریکی ڈالر) یا اس سے زیادہ کا کرایہ ادا کرنے کی استطاعت نہیں تھی لہذا اس نے اپنے باس سے دفتر میں رہنے کی اجازت طلب کی۔

    سوشل میڈیا پر اس لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس سے ہمدردی کا اظہار بھی کر رہے ہیں جب کہ کئی لوگ اس کو صرف توجہ حاصل کرنے کا طریقہ قرار دے رہے ہیں۔

    تاہم لڑکی کے باس نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ لڑکی حقیقتاً فیکٹری کے 6 مربع فٹ غیر استعمال شدہ ٹوئلٹ میں رہ رہی ہے۔

    فیکٹری کے مالک نے یہ بھی بتایا کہ اس لڑکی نے اس رہائش کے عوض مجھے 50 یوآن دینے کی کہا تھا تاہم میں نے انکار کر دیا اور اس سے کوئی رقم نہیں لیتا۔

  • کراچی سے راولپنڈی آنے والی لڑکی نے عمارت کی چھت سے  چھلانگ لگادی

    کراچی سے راولپنڈی آنے والی لڑکی نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگادی

    راولپنڈی: کراچی سے راولپنڈی آنے والی لڑکی نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگادی ، لڑکی اپنے دوست کے ساتھ 2روز قبل آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے میں لڑکی کی مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔

    پولیس نے بتایا کہ لڑکی نےمبینہ طورپر گھر کی چھت سے چھلانگ لگائی تاہم لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لڑکی دوست کےہمراہ دو روز قبل کراچی سے راولپنڈی آئی تھی۔

    مبینہ خودکشی کرنیوالی لڑکی کی حالت تشویشناک تھی تاہم بعد ازاں عمارت کی چھت سے کودنے والی زخمی لڑکی دم توڑ گئی۔

    پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیاجارہاہے، واقعہ تھانہ روات کی حدود میں واقع پوش علاقے میں پیش آیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لڑکی کے ساتھی کو زیر حراست لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • دوست کو قتل کرنے والی لڑکی کو موت کی سزا سنادی گئی

    دوست کو قتل کرنے والی لڑکی کو موت کی سزا سنادی گئی

    بھارت میں کیرالہ کی ایک عدالت نے لڑکی کو اپنے دوست کو قتل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے دوست کو قتل کرنے والی لڑکی کی شناخت گریشما کے طورپر کی گئی ہے۔ عدالت نے کیس کے تیسرے ملزم نرمل کمارن نائر (لڑکی کے چچا) کو تین سال قید کی سزا سنائی۔ وہ شواہد کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھا۔

    رپورٹس کے مطابق کیس کی دوسری ملزم گریشما کی ماں کو ثبوت نہ ملنے پر رہا کردیا گیا، 24 سالہ گریشما نے اپنی تعلیمی کامیابیوں اور مجرمانہ تاریخ نہ ہونے کی وجہ سے سزا میں نرمی کی درخواست کی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق مرنے والے کی شناخت شرون راج کے نام سے ہوئی تھی، استغاثہ کے مطابق مقتول کو اس کی فرینڈ گریشما نے 14 اکتوبر 2022 کو تامل ناڈو کے کنیا کماری میں واقع اپنے گھر میں زہر دیا تھا۔

    مقتول زہر پینے کے بعد 25 اکتوبر کو اسپتال میں دم توڑ گیا تھا، گریشما نے قتل کی سازش اس وقت رچی جب اس کی شادی ایک فوجی سے طے پا گئی لیکن راج نے اس کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کرنے سے منع کردیا تھا۔

    اس سے قبل بھارت میں مغربی بنگال کی عدالت نے آج آر جی کر میڈیکل کالج کی ٹرینی ڈاکٹر سے عصمت دری و قتل کے معاملے میں مجرم کو سزا سنادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے اس عصمت دری و قتل کے معاملے میں قصوروار قرار دیے گئے سنجے رائے کو عمر قید کی سزا سنادی، ساتھ ہی عدالت نے سنجے پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق مجرم سنجے رائے کے لیے متاثرہ ٹرینی ڈاکٹر کے والد نے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا، لیکن عدالت نے اس معاملہ میں دی جانے والی کم از کم سزا یعنی تاحیات قید کی سزا سنائی۔

    ہاسٹل میں انجینئرنگ کی طالبہ سے زیادتی

    عدالت کی جانب سے مغربی بنگال حکومت کو حکم دیا گیا کہ وہ زیادتی و قتل کا نشانہ بننے والی لڑکی کی فیملی کو 17 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرے۔

  • قسمت نے سسرال جانے سے پہلے قبر میں پہنچا دیا، لڑکی کی اچانک موت پر آنکھ اشکبار

    قسمت نے سسرال جانے سے پہلے قبر میں پہنچا دیا، لڑکی کی اچانک موت پر آنکھ اشکبار

    شادی کی خوشیوں سے بھرا گھر اس وقت سوگ میں ڈوب گیا جب دلہن بننے سے چند دن قبل لڑکی کی اچانک موت واقع ہو گئی۔

    یہ افسوسناک واقعہ مصر کے شہر ادکو میں پیش آیا جہاں 18 سالہ لڑکی حنان اشرف کی شادی کی تیاریاں جاری تھیں اور پورا گھر اس میں مصروف تھا۔

    عرب میڈیا کے مطابق حنان کی شادی چند روز میں ہونے والی تھی اور اس کے گھر سمیت محلہ بھر میں تیاریاں جاری تھیں۔ لیکن اچانک وہ سانحہ رونما ہوگیا جو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا۔

    رپورٹ کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ ایک تین منزلہ عمارت میں مقیم تھے، جو اچانک منہدم ہوگئی اور اس ملبے تلے دب کر لڑکی سسرال پہنچنے کے بجائے قبر میں جا پہنچی۔

    واقعہ رونما ہوتے ہی پورا محلہ سوگ میں ڈوب گیا اور جب ملبے کے نیچے سے لڑکی کی لاش نکالی گئی تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے نے مذکورہ عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے دلہن کے والد کو گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہوا تھا، تاہم دلہن کے والد نے یہ کہہ کر گھر فوری خالی کرنے سے انکار کردیا کہ ابھی وہ بیٹی کی شادی میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد ہی گھر گرا کر دوبارہ تعمیر کریں گے۔

  • جواں سالہ لڑکی  کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا

    جواں سالہ لڑکی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا

    سکھر : جواں سالہ لڑکی کو سیاہ کاری کے مبینہ الزام میں قتل کر کے لاش کچے کے بند کے قریب پھینک دی گئی، شوہر اور بھائیوں نے مل کر لڑکی کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں نوجوان لڑکی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا، سائٹ تھانے کی حدود میں 23 سالہ عابدہ زوجہ رشید میرانی کو اس کے شوہر اور بھائیوں نے سیاہ کاری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور بعدازاں لاش رنگ روڈ کے قریب کچے میں پھینک دی۔

    پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر سائٹ تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا، لڑکی کی شناخت 23 سالہ عابده زوجہ رشید ميراني کے طور پر ہوئی ہے۔

    ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان نے لڑکی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے اور ملزمان پیرزادہ باغ کے رہائشی ہیں اور واقعے کے بعد گھر خالی کر کے فرار ہوگئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے والد عبدالستار میرانی لاش وصول کرنے کے لیے اسپتال پہنچ چکے ہیں تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔

  • پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے شوہر کے دوستوں کی اجتماعی زیادتی

    پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے شوہر کے دوستوں کی اجتماعی زیادتی

    ساہیوال : پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کے دوستوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں چک 6 چودہ ایل میں پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے شوہر کے دوستوں کی اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔

    پولیس نے شوہراقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اقبال نے 7 دسمبر کو سے والدین کی مرضی کے بغیر لو میرج کی تھی، لو میرج کے بعد شوہر اقبال بیوی کو رشتہ دار ندیم کے گھر لے آیا تھا۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ اقبال اگلے روز بیوی کو لے جانے کیلئے آیا تو دوستوں نے اسے کمرے میں بند کردیا اور ملزمان لڑکی سےاجتماعی زیادتی کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔

    مزید پڑھیں : ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار اور خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    یاد رہے چند روز قبل شیخوپورہ ضلع شرقپورشریف میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے کے بعد خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    15کے قریب ڈاکوؤں نے شیخوپورہ روڈ پر واردات میں 20 شہریوں کو نقدی، موبائل فونز سے محروم کردیا تھا، متاثرہ افراد نے بتایا تھا کہ ہمارے ساتھ لٹنے والی خاتون سے 3 ڈاکوؤں نے زیادتی کی، زیادتی کا شکار خاتون روتی ہوئی گھر چلی گئی۔

  • موبائل فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی سے دکاندار کی زیادتی

    موبائل فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی سے دکاندار کی زیادتی

    شکرگڑھ : موبائل فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی کو دکاندار نے جنسی زیادتی کا نشانہ ڈالا، پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فون مرمت کروانے آئی لڑکی کو دکاندار نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے بتایا کہ باچھلی کی رہائشی لڑکی کو دکاندار نے گھر بلا کر زیادتی کی اورویڈیو بنائی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دکاندار 4 ماہ تک ویڈیو وائرل کی دھمکی دیکر بلیک میل کرتا رہا، ملزم نے لڑکی کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی اور لاکھوں روپے بھی بٹورے۔

    پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    گذشتہ ماہ لاہور میں شادباغ کے علاقے میں جعلی عامل نے کارندوں کے ساتھ ملکر ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔

    متاثرہ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ جعلی عامل اور اس کے کارندوں نے علاج کے بہانے لڑکی سے زیادتی کی، ملزم اور اس کے ساتھیوں نے ذہنی معذور لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی۔