Tag: لڑکیاں 45 سالہ شخص سے شادی کریں

  • ’’مالی طور پر مستحکم شخص چاہیے تو لڑکیاں 45 سالہ شخص سے شادی کریں‘‘

    ’’مالی طور پر مستحکم شخص چاہیے تو لڑکیاں 45 سالہ شخص سے شادی کریں‘‘

    پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ لڑکی کی شادی کسی نوجوان سے ہوگی تو وہ زندگی میں خود جدوجہد کر رہا ہوگا۔

    ایک شو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لڑکیوں کو شروع میں ہی مالی طور پر مستحکم شخص کی خواہش ہے تو پھر انھیں چاہیے کہ کسی 45 سالہ شخص سے شادی کریں۔ آج کی لڑکیاں چاہتی ہیں کہ شادی ہوتے ہی انھیں سب کچھ مل جائے۔

    سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ویل سیٹل لڑکوں کی خواہش ہو تو لڑکیا 45 برس کے شخص سے شادی کریں۔ پہلے ہم دعائیں کرتے تھے کہ اللہ بیٹیوں کے نصیب اچھے کریں یقین جانیں ہمیں یہ بھی دعا کرنی چاہیے کہ اللہ بیٹوں کے نصیب بھی اچھے کرے۔

    انھوں نے کہا کہ بیٹے پورا ایک خاندان لے کرچلتے ہیں اور نئی آنے والی لڑکی بھی پورا خاندان لے کرچلتی ہے۔

    صبا نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹوں کی شادی کے بعد بہو پر بھی ذمہ داری آجاتی ہے کہ اسے گھر آگے لے کر چلنا ہوتا ہے اور یہ ایک بہت بڑی ذمے داری ہوتی ہے۔

    انھوں نے اپنی بھابھی کے حوالے سے بتایا کہ جب میری والدہ بیمار تھیں تو بھابھی نے میری ماں کی بے انتہا خدمت کی یہی سبب ہے کہ میں آج انھیں ماں کا درجہ دیتی ہوں۔