Tag: لڑکی زیادتی

  • نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار

    نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار

    پنجاب میں نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

    پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے  میں جی ٹی روڈ پر لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد سڑک پر پھینک دیا گیا، لڑکی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے 20 سال کی لڑکی لاہور کی رہائشی ہے، مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی کی ابتدائی رپورٹ پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ فیصل آباد میں ایک کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پیرمحل غوثیہ آباد میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی گی، پولیس نے ملزم اصغر کے خلاف والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

  • رتوڈیرو میں لڑکی کا اغوا اور زیادتی، تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل

    رتوڈیرو میں لڑکی کا اغوا اور زیادتی، تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل

    لاڑکانہ: صوبہ سندھ کے شہر رتوڈیرو میں ایک لڑکی کا اغوا اور زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو کے علاقے نادر شاہ میں متعدد ملزمان نے ایک 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، محمدی کالونی کی رہائشی لڑکی کو اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کی گئی۔

    رشتہ داروں نے متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو آپریشن کے بعد آئی سی یو میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی رتوڈیرو نے پولیس کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

  • لاہور میں لڑکی زیادتی کے بعد قتل، پولیس نے تدقین روک دی

    لاہور میں لڑکی زیادتی کے بعد قتل، پولیس نے تدقین روک دی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا۔اہل خانہ مقتولہ کی تدفین کر نے لگے تو پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ مشکوک لگنے پر لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے لیاگیا،نامعلوم ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کے بعدگلہ دبا کر قتل کیا،لڑکی کی گردن پر تشدد کے نشان موجود ہیں۔

    پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 11 جولائی کو صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک گھر سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش ملی تھی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مبینہ زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔