Tag: لڑکی سے مبینہ زیادتی

  • لڑکی سے مبینہ زیادتی کا جعلی مقدمہ بنا کر پیسے لینے والے 4 اہلکاروں کیساتھ کیا ہوا؟

    لڑکی سے مبینہ زیادتی کا جعلی مقدمہ بنا کر پیسے لینے والے 4 اہلکاروں کیساتھ کیا ہوا؟

    فیصل آباد میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا جعلی مقدمہ بنا کر رشوت لینے والے چوکی انچارج اور 4 اہلکار بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ پیپلز کالونی کے چوکی انچارج اور 4 اہلکاروں نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا جعلی مقدمہ بنایا اور بعد میں پیسے لیکر چھوڑا دیا۔

    فیصل آباد پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملوث اہلکاروں پر اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کرکے چوکی انچاری عمران سمیت 4 اہلکاروں کو  معطل اور گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہوٹل میں لڑکی اور ساتھی پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا بعد میں اہلکاروں نے 60 ہزار لیکر دونوں افراد کو چھوڑا۔

     فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ نااہلی پر ایس ایچ او پیپلز کالونی انسپکٹر رانا راشد کو بھی معطل کردیا گیا۔

  • لڑکی سے مبینہ زیادتی ،  اے ایس آئی کے خلاف  مقدمہ درج

    لڑکی سے مبینہ زیادتی ، اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج

    گوجرانوالہ: لڑکی سے مبینہ زیادتی پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ میڈیکل میں زیادتی ثابت ہونے پر اے ایس آئی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ اروپ کے علاقہ بسم اللہ کالونی میں اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرواجا رہا ہے اور رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، میڈیکل میں زیادتی ثابت ہونے پر اے ایس آئی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور اگر الزام غلط ہوا تو مدعیہ کے خلاف 182 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ دس روز قبل اوباش نوجوانوں نے میرے کپڑے پھاڑے تھے، جس کی 15 فائیو پر کال کی، جس پر اے ایس آئی مبشر انکوائری کرنے گھر آیا تو اس نے زیادتی کا نشانہ بنایا، اے ایس آئی مبشر مقدمہ درج کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

    یاد رہے کہ دس روز قبل متاثرہ لڑکی نے اے ایس آئی پر زیادتی کا الزام لگایا تھااور بعدازاں متاثرہ لڑکی نے اپنے ویڈیو بیان میں پولیس اہلکار کے زیادتی کرنے کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ اے ایس آئی مبشر نے مجھے کہا کہ آپ میری بیٹی کی طرح ہواور اس کے بعد لڑکی نے دوبارہ اے ایس آئی پر زیادتی کا الزام لگا دیا۔

    لڑکی کے متنازعہ بیانات پر ایس پی صدر اور ایس پی سول لائن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، سی پی او رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ واقعہ کی سو فیصد میرٹ پر تفتیش کی جا رہی ہے اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔

  • چیف جسٹس نے  لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو 8سال بعد بری کردیا

    چیف جسٹس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو 8سال بعد بری کردیا

    اسلام آباد : چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لڑکی سےمبینہ زیادتی سےمتعلق کیس میں ملزم ندیم مسعودکو8سال بعد بری کردیا اور ریمارکس دیئے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کےبارےمیں کچھ نہیں لکھا انصاف آج کل وہی ہےجومرضی کاہو، خلاف فیصلہ آجائےتوانصاف نہیں ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے سرگودھا کی لڑکی سےمبینہ زیادتی سےمتعلق کیس کی سماعت کی۔

    [bs-quote quote=”انصاف آج کل وہی ہے جومرضی کا ہو، خلاف فیصلہ آجائے تو انصاف نہیں ہوتا ” style=”style-7″ align=”left” author_name=” چیف جسٹس”][/bs-quote]

    عدالت نے کہا یہ زناباالرضاکاکیس ہے ، لڑکی نے7مہینےتک کسی رپورٹ کااندراج نہیں کرایا، چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے انصاف آج کل وہی ہے جومرضی کا ہو، خلاف فیصلہ آجائے تو انصاف نہیں ہوتا۔

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ استغاثہ اپنامقدمہ ثابت کرنےمیں ناکام رہا، لڑکی زیادتی کے وقت بالغ تھی، جب لوگوں نےخاتون کودیکھ لیاتب اس نےزیادتی کاالزام لگادیا، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کےبارےمیں کچھ نہیں لکھا، مقدمہ2010 میں درج ہوا تھا۔

    بعد ازاں عدالت نے سرگودھا کی لڑکی سےمبینہ زیادتی کا معاملہ نمٹادیا۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ نے اہلیہ رخسانہ بی بی کے قتل کیس کے ملزم احمد علی کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیکر ساڑھے 9سال بعد بری کردیا تھا، عدالت نے ریمارکس دیئے مقدمے کے گواہ جائے وقوع سے میلوں دور رہتے ہیں، ٹرائل کورٹ میں قتل کے ٹھوس شواہد نہیں آئے۔

    اس سے قبل سپریم کورٹ نے آٹھ سال بعد عمر قید کے تین ملزمان کو بری کر دیا تھا ، چیف جسٹس آصف کھوسہ نےفیصلہ سناتے ہوئے اہم ریمارکس دئیے تھے کہ اگر ڈرتے ہیں تو انصاف نہ مانگیں ، فرمان الہی ہے سچی شہادت کے لیے سامنے آجائیں،اپنے ماں باپ یا عزیزوں کے خلاف بھی شہادت دینے کے لیےگواہ بنو۔