Tag: لڑکی پر تشدد

  • شادی سے انکار پر نوجوان لڑکے کا لڑکی پر تشدد

    نئی دہلی: بھارت میں ایک نوجوان لڑکے نے شادی سے انکار پر لڑکی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی میڈیا کے  مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیا پردیش میں پیچ آیا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں 24 سالہ لڑکے نے  لڑکی کو شادی سے  مبینہ انکار کو  وجہ بناتے ہوئے بری طرح  پیٹا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کا نام پنکج ہے جس نے لڑکی کو شادی کے لیے پیشکش کی لیکن اس نے انکار کیا جس پر اس نے لڑکی کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی ویڈیو بھی بنوائی جو قریب کھڑے کسی دوسرے شخص نے بنائی۔

    بعد ازاں لڑکی کو کھیتوں میں بے ہوش پڑا دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر  پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

  • لاہور: رشتہ نہ دینے پر لڑکی کے بال مونڈ دیے، مقدمہ درج

    لاہور: رشتہ نہ دینے پر لڑکی کے بال مونڈ دیے، مقدمہ درج

    لاہور: فیکٹری ایریا میں رشتہ نہ دینے پر لڑکے نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ پر تشدد کر کے اس کے بال مونڈ دیے، مبینہ تشدد سے لڑکی کا بازو بھی ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں لڑکے نے مبینہ طور پر رشتہ نہ دینے پر لڑکی کے بال کاٹ دیے، اور تشدد کر کے اس کا بازو توڑ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے لڑکی پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا۔

    متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ لڑکے نے رشتہ نہ دینے کی رنجش پر میری بیٹی کے بال کاٹ دیے، تشدد کر کے بازو توڑا۔

    والدہ نے کہا کہ میری بیٹی آج پرچے کی تیاری کر رہی تھی، ون فائیو پر کالیں کرنے کے باوجود پولیس نہیں آئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  فیصل آباد : سفاک شوہر نے بیوی کی زبان کاٹ دی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز نے فیکٹری ایریا میں لڑکی پر مبینہ تشدد کی خبر نشر کی تھی، مقدمہ فیکٹری ایریا تھانے میں درج کیا گیا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے۔

    یاد رہے کہ مارچ میں فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے کے بعد مشتعل شوہر نے بیوی کی زبان کاٹ دی تھی، تشدد کے باعث بیوی کی حالت خراب ہو گئی اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    بتایا گیا کہ شوہر نے جھگڑے کے بعد پہلے بیوی کو طلاق دی اور پھر قتل کرنے کی کوشش کی، اس کے بعد تیز دھار آلے سے زبان کاٹ دی۔