Tag: لڑکی کا اغوا

  • لاہور کے  شیخ زید اسپتال سے 17 سالہ لڑکی کا اغوا

    لاہور کے شیخ زید اسپتال سے 17 سالہ لڑکی کا اغوا

    لاہور : شیخ زید اسپتال سےسترہ برس کی لڑکی کو اغوا کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، شہر سے سترہ سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔

    لڑکی کو شیخ زید اسپتال سے اغوا کیا گیا ، جس کے بعد پولیس نے مغویہ کے والد کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

    والد کا کہنا ہے کہ بیٹی ڈاکٹر کو چیک اپ کرانے کمرے میں گئی اور میں باہر بیٹھا رہا، جب لڑکی واپس نہ آئی تو تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ لگ سکا۔

    مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے شروع میں پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر خیرپور ٹامیوالی سے اغوا کی جانے والی لڑکیاں ملیر کورٹ کے باہر سے ملی تھیں ، اطلاع ملنے پر ون فائیو پولیس نے دونوں لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا تھا‌۔

  • تفتیشی افسر نے میری بیٹی کو اغوا کیا ہے: والد کی عدالت میں دہائی

    تفتیشی افسر نے میری بیٹی کو اغوا کیا ہے: والد کی عدالت میں دہائی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے مبینہ طور پر اغوا شدہ لڑکی کے والد نے عدالت کے سامنے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر نے میری بیٹی کو اغوا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مبینہ طور پر اغوا شدہ لڑکی کی عدم بازیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ لڑکی کے والد اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔

    لڑکی کے والد نے عدالت میں موجود تفتیشی افسر پر اغوا کا الزام عائد کردیا۔ والد نے کہا کہ میری بیٹی کو سعید آباد سے سنہ 2014 میں اغوا کیا گیا۔

    تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ لڑکی نے پسند کی شادی کی ہے اور اب وہ اٹک بھاگ گئی ہے۔ افسر نے والد کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ یہ ہمارے ساتھ چلیں ہم لڑکی کو بازیاب کرواتےہیں۔

    لڑکی کے اہلخانہ نے پولیس کے ساتھ اٹک جانے سے انکار کردیا، لڑکی کے والد نے کہا کہ جس تفتیشی افسر نے بیٹی اغوا کی اس کے ساتھ کیسے جائیں۔

    عدالت نے ڈی آئی جی ویسٹ کو لڑکی کی تلاش سے متعلق نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

  • ملتان: ماں بیٹی کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا

    ملتان: ماں بیٹی کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا

    ملتان: پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے نند پور میں ماں بیٹی کو کسی نے مارا یا انھوں نے خود کشی کی، معمہ حل نہ ہو سکا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹھارہ سال لڑکی صائمہ کے بھائی نے بتایا کہ مبینہ زیادتی کے بعد ماں بہن نے خود کشی کی ہے، جب کہ اہل علاقہ کا کہنا ہے بھائیوں نے غیرت کے نام پر جان لی۔

    [bs-quote quote=”اہل علاقہ کا کہنا ہے بھائیوں نے غیرت کے نام پر جان لی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پولیس کے مطابق ملتان کی نند پور بستی میں گزشتہ روز گھر سے ماں بیٹی کی پھندا لگی لاش ملی۔

    بھائی نے دعویٰ کیا کہ اٹھارہ سال کی بہن صائمہ کو اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزم انصر کی دھمکیوں سے تنگ آ کر والدہ اور بہن نے خود کشی کی۔

    دوسری طرف اہلِ علاقہ نے کچھ اور کہانی سنائی، بتایا گیا کہ صائمہ اور اس کی 47 سالہ ماں سے مبینہ طور پر زیادتی ہوئی تھی جس پر بھائیوں نے غیرت کے نام پر انھیں قتل کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ملتان: مدرس کے ہاتھوں تشدد کا شکاربننے والی طالبہ چل بسی

    پولیس نے ماں بیٹی کی لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل ملتان میں استاد کے ہاتھوں بد ترین تشدد کا نشانہ بننے والی کم سن طالبہ سات روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کی بعد زندگی کی بازی ہار گئی تھی۔