Tag: لڑکی کا شادی سے انکار

  • 30 کے بجائے 3 لاکھ سالانہ تنخواہ پر لڑکی نے شادی سے انکار کردیا! چیٹ وائرل

    30 کے بجائے 3 لاکھ سالانہ تنخواہ پر لڑکی نے شادی سے انکار کردیا! چیٹ وائرل

    ایک دلچسپ واقعے میں 30 کے بجائے صرف 3 لاکھ سالانہ تنخواہ ہونے پر لڑکی نے شادی سے صاف انکار کردیا جس کی چیٹ وائرل ہوگئی۔

    بھارت میں مردوں کے حقوق کے لیے سرگرم ایک کارکن کی جانب سے خاتون کے ساتھ بات چیت کا اسکرین شارٹ شیئر کیا گیا ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ مذکورہ خاتون نے کم تنخواہ ہونے پر شادی سے صاف انکار کردیا۔

    کش سف شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چیٹ کا اسکرین شاٹ شیر کیا، جس میں پہلے تو خاتون انھیں جلد سے جلد منگنی کرنے کے لیے کہہ رہی تھیں جب تک اسے یہ نہیں پتا چلا کہ اس کے ہونے والے شوہر کی تنخواہ کم ہے۔

    مذکورہ شخص سیو انڈین فیملی فاؤنڈیشن میں کونسلر کی حیثیت سے کام کرتا ہے جو کہ مرودوں کے حقوق کے لیے سرگرم ادارہ ہے۔

    کش نے بتایا کہ خاتون اس سے پہلے تو بہت ہی عمدہ طریقے سے بات کررہی تھیں، تاہم جب میں نے اسے بتایا کہ مجھ سے ایک ’ٹائپو ایرر‘ ہوگیا ہے اور میں نے اپنی سالانہ تنخواہ میں غلطی سے ایک ’0‘ کا اضافہ کردیا ہے تو اس کا رویہ بدل گیا۔

    میں نے اسے بتایا کہ میری سالانہ تنخواہ 30 لاکھ روپے نہیں بلکہ صرف 3 لاکھ روپے ہے تو اس عورت نے شادی سے انکار کردیا جو کہ پہلے سے طلاق یافتہ تھی۔ (یہ بات کش کو بعد میں تحقیقات کے ذریعے پتا چلی۔)

    اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصل تنخواہ پتہ لگنے گے پہلے تک وہی خاتون جلد سے جلد منگنی کا کہہ رہی تھی، کش نامی شخص نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو جاننے کے لیے مزید وقت چاہیے کیوں کہ یہ ہم دونوں کی دوسری شادی ہے۔

    اس کے جواب میں مذکورہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ مزید انتظار نہیں کرسکتی یا تو پھر ہم دنوں کو کسی اور کو ڈھونڈنا پڑے گا۔

  • گٹکا کھانے والے سے بیاہ نہیں‌ کروں‌ گی، دلہن کا شادی کی تقریب میں انکار

    گٹکا کھانے والے سے بیاہ نہیں‌ کروں‌ گی، دلہن کا شادی کی تقریب میں انکار

    نئی دہلی: گٹکا کھانے والے ہوشیار ہوجائیں، بھارت میں دلہن نے دلہا کو گٹکا کھاتے دیکھ کر بھری تقریب میں شادی سے انکار کردیا، بارات کو واپس جانا ہی پڑا۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی صوبے اترپردیش کے ایک گاؤں مرار پتی میں پیش آیا جہاں بارات آئی ہوئی تھی اور درجنوں مہمان وہاں موجود تھے۔

    دلہا جب بارات لے کر پہنچا تو لڑکی والوں نے اس کا بھرپور استقبال کیا اور شادی کی رسومات ادا کرنا شروع کردیں۔

    ایک رسم کے دوران منڈپ میں دلہا آیا تو دلہن کی نظر دلہا پر پڑی جو کہ گٹکا کھا رہا تھا جس پر دلہن ایک دم ہتھے سے اکھڑ گئی اور اسی وقت بھری تقریب میں شادی سے انکار کردیا جس پر تمام لوگ ہکا بکا رہ گئے۔

    لوگوں نے اسے سمجھایا تاہم وہ راضی نہ ہوئی اور اس نے صاف انکار کردیا کہ وہ گٹکا کھانے والے شخص سے شادی نہیں کرسکتی جس پر بارات کو واپس جانا پڑا۔

    لڑکے والے اسے اپنی بے عزتی گردانتے ہوئے بارات واپس لے گئے اور تھانے پہنچ گئے جہاں انہوں نے لڑکی والوں کے خلاف اپنی بے عزتی کی درخواست دائر کی۔

    اطلاعات ہیں کہ لڑکی کے انکار پر اس کے گھر والے اور لڑکے کے گھر والوں نے بھی لڑکی رام کرنے کی بہت کوشش کی تاہم وہ نہ مانی اور اپنی ضد پر اڑی رہی۔