Tag: لڑکی کی لاش

  • گیسٹ ہاؤس سے لڑکی کی لاش برآمد، آپریٹر نے کیا بتایا ؟

    گیسٹ ہاؤس سے لڑکی کی لاش برآمد، آپریٹر نے کیا بتایا ؟

    بھارت: ورنداون کے گیسٹ ہاؤس سے پنجاب کی رہائشی لڑکی کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی، کہا جارہا ہے کہ لڑکی صرف 5 دن پہلے رہنے کے لیے یہاں پہنچی تھی، پولیس نے آپریٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ شب یوپی کے ورنداون کوتوالی میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس میں پنجاب کی رہنے والی ایک لڑکی کی لاش ملنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی نے 5 روز قبل گیسٹ ہاؤس میں کمرہ لیا تھا اور تب سے وہیں رہائش اختیار کی ہوئی تھی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روان کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤس آپریٹر کو بھی حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ کے بارے میں معلومات بھی جمع کررہے ہیں۔ وہ پنجاب سے ورنداون کیوں آئی، یہ خودکشی ہے یا قتل، اس کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس کے مطابق بھارت کے پنجاب کی سنیتا (30)سالہ پانچ دن پہلے گیسٹ ہاؤس آپریٹر کے ساتھ یہاں پہنچی تھی، لڑکی نے گیسٹ ہاؤس کی پہلی منزل پر ایک کمرہ بک کروایا تھا۔

    سینے میں چاقو کیسے پہنچا؟ طبی تاریخ کا نایاب واقعہ، ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے

    دو دن تک کمرے سے کوئی نکلتا ہوا نظر نہیں آیا اور نہ ہی کوئی حرکت ہوئی تو گیسٹ ہاؤس میں موجود عملے کو شک ہوا، کمرے کے اندر جھانکا گیا تو لڑکی کی لاش فرش پر پڑی ہوئی ملی۔

    پولیس نے لڑکی کے کمرے سے ضروری شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ گیسٹ ہاؤس آپریٹر سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ لڑکی کی موت کیسے ہوئی۔ پولیس قتل اور خودکشی دونوں زاویوں سے تحقیقات میں مصروف ہے۔

  • کراچی : کچرا کنڈی سے لڑکی کی لاش برآمد ، اہم انکشاف

    کراچی : کچرا کنڈی سے لڑکی کی لاش برآمد ، اہم انکشاف

    کراچی : کچرا کنڈی سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم انکشاف ہوا تاہم تلاش ایپ اور دیگر طریقوں سے بھی لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں کچرا کنڈی سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے بتایا کہ ملنے والی لاش مبینہ طور پر اسکول طالبہ کی ہے اور مقتولہ نےاسکول کایونیفارم پہناہوا تھا۔

    جس کے بعد پولیس اسکول پہنچ گئی، جہاں پرنسپل نے کہا کہ لڑکی جویونیفارم پہنی ہوئی اس پر موجود مونو گرام  2سال پراناہے، دو سال پہلے ہم نے اپنے سکول کا مونوگرام تبدیل کر دیاتھا۔

    پرنسپل نے بتایا کہ کوئی والدین کسی لڑکی کی گمشدگی کے حوالے سے ہمارے پاس نہیں آئے، اسکول بند ہیں اور خالی اسٹاف اسکول میں آرہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں تاہم تلاش ایپ اور دیگر طریقوں سے بھی شناخت نہیں ہو سکی۔

  • کراچی :  13سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ ،  ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

    کراچی : 13سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

    کراچی : کورنگی ڈھائی نمبر سے 13سالہ لڑکی کی لاش کے ابتدائی طبی معائنے میں زیادتی اور تشدد کا انکشاف سامنے آیا ، بچی کے جسم پرتشدد،جلائےجانےکےنشانات موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر سے 13سالہ لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے پر جناح اسپتال میں لاش کے ابتدائی طبی معائنے میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔

    ابتدائی طبی معائنے کے میں لڑکی سے زیادتی اور تشدد کا انکشاف سامنے آیا ، بچی کے جسم پرتشدد اور جلائے جانے کے نشانات موجود ہے اور بچی سے زیادتی کے شواہد بھی ملےہیں۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ بچی کے ورثاء نے معاملے کو چھپانے کی کوشش کی ہے تاہم پوسٹمارٹم کے بعد مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    حکام کے مطابق ڈاکٹر اور لواحقین کے بیان میں فرق سامنے آیا ہے تاہم بچی کا پوسٹمارٹم کروایا جائے گا اور معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر سے 13 سالہ لڑکی لاش کا جناح اسپتال میں پوسٹمارٹم جاری ہے، جس کے بعد موت کی اصل وجہ کا تعین ہوسکے گا۔

  • کراچی : سوٹ کیس میں لڑکی کی لاش پھینکنے والا کون تھا؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : سوٹ کیس میں لڑکی کی لاش پھینکنے والا کون تھا؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : لڑکی کی لاش سوٹ کیس میں پھینکنے والا رکشہ ڈرائیور نکلا، واقعے کی سی سی ٹی وی میں رکشے ڈرائیور کیساتھ ایک بچہ اور پیچھے خاتون بھی بیٹھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سوٹ کیس میں لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

    جس میں ایک رکشے سے لڑکی کی لاش سوٹ کیس میں پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں رکشے کو مین روڈ سے رونگ سائیڈ آتے دیکھا گیا۔

    فوٹیج میں رکشے ڈرائیور کیساتھ ایک بچہ اور پیچھے خاتون کو بھی بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

    تفتیشی ذرائع نے کہا ہے کہ تفتیش کا دائرہ ماں باپ کے گرد بھی گھومنے لگا ہے ، سوٹ کیس لیکر رکشہ ناظم آباد چورنگی سے لیاقت آباد چونا ڈپو آیا۔

    ذرائع کے مطابق رکشہ سوار ملزمان رونگ سائیڈ آئے اور سوٹ کیس پھینک کر فرار ہوئے، پولیس رکشہ کے فرار والے راستوں کی سی سی ٹی وی حاصل کررہی ہے۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتولہ 19 سال کی لڑکی کو تشدد کے بعد قتل کیاگیا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی : سوٹ کیس سے ملنے والی لاش کس کی نکلی؟ شناخت  ہوگئی

    کراچی : سوٹ کیس سے ملنے والی لاش کس کی نکلی؟ شناخت ہوگئی

    کراچی : لیاقت آباد سپرمارکیٹ سے سوٹ کیس میں ملنی والی لاش کی شناخت کرلی گئی، لاش بیس سالہ عریشہ کی ہے ، عریشہ ماں کے گھر سے والد کے گھرکیماڑی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے سوٹ کیس سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی شناخت بیس سالہ عریشہ کے نام ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہے ، لڑکی کی والدہ اوروالدنےدوسری شادیاں کررکھی ہیں۔

    کراچی : عریشہ اپنی والدہ کے گھر گلبرگ سے والد سے ملنے کیماڑی گئی تھی ، کیماڑی میں والد سے ملاقات بھی ہوئی، جس کے بعدسےلڑکی لاپتہ ہوئی، دوپہر میں والد سے ملاقات ہوئی اور رات میں سوٹ کیس میں لاش ملی۔

    لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی نے ملاقات میں کچھ رقم کا تقاضہ کیا جو میں نے اس کو دی، وہ ملاقات کر کے چلی گئی تھی، جس کے بعد عریشہ لاپتہ ہوئی۔

    پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع جاری ہیں، گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا رہے ہیں، لڑکی کے والدین کےبیانات کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائیں گے۔

  • کراچی :  فلیٹ سے ملنے والی لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ، اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : فلیٹ سے ملنے والی لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ، اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : ڈیفنس فیز 8 میں فلیٹ سے ملنے والی لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، جس میں بتایا کہ بائیس سال کی روشنی کی موت گلا گھوٹنے کے باعث ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ایٹ میں فلیٹ سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے بائیس سال کی روشنی کی موت گلا گھوٹنے کے باعث ہوئی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ دوپہرکولاش سول اسپتال لائے تھے پھر ساتھ لے گئے، دس گھنٹےبعد دوبارہ لاش لائے تو پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز8 میں فلیٹ سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے پر پولیس نے تحقیقات میں قتل کئے جانے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ گھر سے خاتون روشنی علی کا موبائل فون غائب ہے جبکہ گھرمیں دوالگ الگ کمروں میں پھندے لٹکے ہوئے ملے ہیں، ایک پھندے کے قریب خون کے نشانات بھی ملے ہیں۔

    پولیس کے مطابق روشنی علی آن لائن سیلزکاکام کرتی تھی،طلاق شدہ تھی، جائے وقوعہ سے شیشہ اور ادویات بھی ملی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

  • ٹک ٹاکر لڑکی کی  لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے گرفتار ملزم  کا اہم بیان سامنے آگیا

    ٹک ٹاکر لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے گرفتار ملزم کا اہم بیان سامنے آگیا

    .کراچی : جناح اسپتال میں ٹک ٹاکر عائشہ کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے کیس میں گرفتار ملزم جبران نے عدالت میں بیان دیا کہ زمین پر گری ہوئی خاتون کی جان بچانا میرا جرم بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی/ سٹی کورٹ میں جناح اسپتال میں ٹک ٹاکر عائشہ کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    پولیس نے ملزم جبران کو عدالت میں پیش کیا ، پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ملزم کے سی آر او اور مفرور ملزمان سے متعلق تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم جبران نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا ، زمین پر گری ہوئی خاتون کی جان بچانا میرا جرم بن گیا۔

    عدالت نے استفسارکیا کہ آپ نے ایمبولینس یا ون فائیو پر کال کیوں نہیں کی، جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم کی شرافت اس کے گلے پڑ گئی ہے، ملزم نے ان پڑھ ہونے کی وجہ سے پولیس یا ایمبولینس سروس سے رابطہ نہیں کرسکا۔

    جس پر عدالت نے ملزم جبران کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور ملزم کو 30 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

  • کراچی : جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش لانے والی کار کس کی ہے؟ اہم انکشاف

    کراچی : جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش لانے والی کار کس کی ہے؟ اہم انکشاف

    کراچی : جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش لانے والی کار کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ، ندیم ولی نے رینٹ اےکار پر گاڑی دی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کا واقعے میں ساؤتھ پولیس نے کار مالک کوحراست میں لے لیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی ندیم ولی کےنام پر رجسٹرڈ ہے، جرم میں استعمال ہونے والی کار کرائے پر دی گئی تھی ، جسے لڑکا اور لڑکی گاڑی بدرکمرشل کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

    پولیس نے لاش لانے کیلئے استعمال ہونے والی گاڑی کی تفصیلات حاصل کی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ کار رجسٹریشن کے مطابق ندیم ولی کی رہائش پرانا گولیمار کی تھی۔

    ندیم ولی نے رینٹ اےکار پر گاڑی دی ہوئی تھی، رینٹ اے کار کے مالک احمد نے گاڑی کرائے پر دی تھی۔

    دوسری جانب کراچی کے جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے واقعے میں لڑکی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے تاہم موت کی وجہ سامنے نہ آسکی، پوسٹ مارٹم میں نشے کا اوور ڈوز یا تشدد کے شواہد نہیں ملے۔

  • کراچی : جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑنے والےکون تھے؟ تصاویر سامنے آگئیں

    کراچی : جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑنے والےکون تھے؟ تصاویر سامنے آگئیں

    کراچی : جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والوں کی تصاویر سامنے آگئیں، پولیس حکام نے بتایا کہ جبران اور سحرش لڑکی کو اسپتال لائے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے معاملے پر تفتیشی حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تصویریں حاصل کرلیں۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں سفید گاڑی اور لڑکا لڑکی دیکھے جا سکتے ہیں، پولیس حکام نے بتایا کہ جبران اور سحرش لڑکی کو اسپتال لائےتھے، ڈاکٹروں نے چیک کیا تو پتہ چلا کہ لڑکی مرچکی ہے۔

    پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ میڈیکل کے بعد مزید تفصیلات سامنے آ سکیں گی تاہم پولیس نے فرار ہونے والے جبران اور سحرش کی تلاش شروع کردی ہے۔

    لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے معاملے پر اسپتال کی پارکنگ اور ایمرجنسی کی مزید سی سی ٹی وی تصاویر بھی سامنے آگئیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی صبح 7 بجکر28 منٹ پرجناح اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر پہنچی۔

    جس گاڑی میں لڑکی کو لایا گیا اسے اسپتال کی ایمرجنسی کےباہردیکھاجاسکتاہے جبکہ گاڑی سے ایک خاتون اور مرد کو اترتے بھی دیکھا گیا۔

    سی سی ٹی وی ایمرجنسی میں خاتون اور مرد کو اسپتال عملے سےبات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، جس کے بعد خاتون فون پربات کرتی ہوئی 7بجکر42منٹ پر ایمرجنسی سے چلی گئیں۔

    سی پی ایل سی ٹیم لڑکی کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے جناح اسپتال کے مردہ خانے پہنچ گئی ہے ، حکام کا کہنا ہے کہابتدائی طور پر فرارملزمان نےمقتولہ کانام عائشہ بتایاتھا، مقتولہ کےفنگر پرنٹ حاصل کر لیے ہیں ، فنگر پرنٹ سےمقتولہ کی شناخت اورلواحقین کےکوائف بھی موصول ہو جائیں گے۔

  • دو ہفتے قبل ملنے والی ماڈل کی لاش کا معمہ حل، نرس سمیت دو ملزمان گرفتار

    دو ہفتے قبل ملنے والی ماڈل کی لاش کا معمہ حل، نرس سمیت دو ملزمان گرفتار

    کراچی : موچکو سے ملنے والی لڑکی کی لاش کا معمہ حل ہوگیا، ماڈل رباب کی مبینہ اسقاط حمل کے دوران  موت واقع ہوئی تھی، نرس اور اسسٹنٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے موچکو سے دو ہفتے قبل ملنے والی لڑکی کی لاش کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔ ہلاک ہونے والی لڑکی ماڈل تھی۔

    پولیس کے مطابق ماڈل رباب شفیق کی زچگی کے دوران مبینہ موت واقع ہوئی تھی، ملزمان نے رباب کی لاش قبرستان میں پھینک دی، نرس اور اسسٹنٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ماڈل گرل کے دوست کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکییل دے دی گئی، لڑکی کے دوست کی تلاش کے لیے پولیس اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس کے مطابق رباب شفیق نام ماڈل گرل علاج کا غلط طریقہ اختیار کرنے کے باعث ہلاک ہوئی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق رباب کےایک ہاتھ میں7اورایک ہاتھ میں9انجیکشن کے نشان ہیں۔

    موچکو تھانے میں درج ایف آٸی آر میں عمر نامی شخص سمیت تین افراد کو نامزد کیا گیا تھا، ماڈل گرل غلط علاج کے باعث ہلاک ہوئی، لڑکی نے اسقاط حمل کرایااور غلط علاج کی وجہ سے چل بسی۔