Tag: لڑکی کے قتل

  • راولپنڈی : جرگے کے حکم پر لڑکی کے قتل کے دل دہلا دینے والے واقعے میں اہم پیشرفت

    راولپنڈی : جرگے کے حکم پر لڑکی کے قتل کے دل دہلا دینے والے واقعے میں اہم پیشرفت

    راولپنڈی: جرگہ کے حکم پر لڑکی کے قتل کیس میں پانچ ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر لڑکی کے قتل کے دل دہلا دینے والے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    گرفتار چھ ملزمان میں سے پانچ کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی اعلیٰ سطحی تفتیشی ٹیم پانچ ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیبارٹری لاہور روانہ کر چکی ہے، ڈی این اے ٹیسٹ کا مقصد مقتولہ سدرہ عرب کے قتل میں ممکنہ شواہد کا حصول اور تفتیش میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

    مزید پڑھیں : جرگے کے حکم پر قتل ہونیوالی لڑکی کی لاش لے جانے کی ویڈیو منظرعام پر

    قبل ازیں، مقتولہ کے والد کا ڈی این اے ٹیسٹ پہلے ہی کیا جا چکا ہے، گرفتار کیے گئے افراد میں عصمت اللہ، عرب گل، ضیاءالرحمان سمیت سدرہ عرب کا بھائی اور چچا شامل ہیں، ان تمام افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے جرگہ کے حکم پر لڑکی کو قتل کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کو سائنسدانہ بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے اور مقتولہ کو انصاف دلایا جا سکے۔

    گذشتہ روز جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی لڑکی کی لاش لے جانے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، کئی افراد کو لاش لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی لڑکی کی لاش کس طرح قبرستان لائی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج نے سب واضح کردیا، کئی افراد مقتولہ کی لاش لوڈر رکشے پر ڈال کر لاتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ پنڈی میں سدرہ عرب گل نامی شادی شدہ خاتون کو عثمان نامی لڑکے سے تعلق کے شبے میں جرگے کے فیصلے کے مطابق قتل کیا گیا تھا، 19 سالہ سدرہ کا نکاح 17 جنوری کو ضیاالرحمان سے ہوا تھا، تاہم عثمان کے والد نے بھی ایک بیان میں بتایا کہ انھوں نے اپنے بیٹے کا سدرہ کے ساتھ عدالت میں نکاح کروایا تھا۔

  • بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    بھارت کی ریاست بہار کے علاقے سماستی پور میں لڑکی کے قتل کا دل دہلا دینے واقعہ رونما ہوا، ایک شخص نے اپنی بیٹی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی فرار ہونے پر طیش میں آکر قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 25 سالہ لڑکی ساکشی کو مبینہ طور پر 7 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، اور اس کی لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد کی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم مکیش سنگھ بھی مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے ارادے سے اس کے پیچھے دہلی گیا تھا۔ جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ساکشی کے ماموں وپن کمار نے بتایا کہ بھانجی 4 مارچ کو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی گئی تھی، لڑکا دوسری ذات سے تھا اور اس کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا۔ دونوں کالج میں ایک ساتھ پڑھتے تھے۔

    لڑکی کا والد جو ایک سابق فوجی بتایا جاتا ہے، نے اپنی بیٹی کو دہلی سے واپس سماستی پور واپس آنے کے لئے راضی کیا، تاہم لڑکی چند روز کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی۔

    جب اس کی ماں نے لڑکی کے باپ سے پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ دوبارہ گھر سے بھاگ گئی ہے، تاہم بعد میں اسے شک ہوا اور اس نے پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس نے تفتیش شروع کی اور لڑکی کی لاش کو گھر کے باتھ روم سے برآمد کرلیا، مکیش سنگھ نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا۔

    اس سے قبل بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں کینسر کی 13 سالہ مریضہ کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا کر حاملہ کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ 29 سالہ ملزم کو جمعرات کو ریاست بہار سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم ریاست بہار میں متاثرہ لڑکی کے گاؤں کا رہائشی ہے جس نے دو ماہ قبل بدلاپور میں ان کیلیے کرائے پر رہائش کا انتظام کیا اور مریضہ کے علاج میں مدد کی۔

    اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس شیلیش کالے نے بتایا کہ ملزم نے اُس وقت فائدہ اٹھایا جب 13 سالہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی، ملزم نے تین مواقع پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

    بھارت و نیپال میں طوفانی بارشیں، 100 سے زائد ہلاک

    انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی ممبئی کے ایک بجی اسپتال میں کیموتھراپی ہو رہی تھی تاہم معمول کے معائنے کے دوران وہ حاملہ پائی گئی۔

  • کراچی : 24 سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج ، سابق شوہر نامزد

    کراچی : 24 سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج ، سابق شوہر نامزد

    کراچی : اورنگی ٹاؤن کے گھر میں 24 سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں سابق شوہر کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اقبال مارکیٹ اورنگی ٹاؤن کے گھر میں 24 سالہ لڑکی کے قتل کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے اور مقتولہ کے سابق شوہرارسلان عرف سنی کو نامزد کیا ہے۔

    مقدمہ کے متن میں کہا گیا کہ دن 12 بجے گھر میں موجود تھا کہ ارسلان عرف سنی آیا، ارسلان عرف سنی نے کہا آپ نے جو موٹرسائیکل مجھے دی تھی وہ واپس لےلیں، موٹرسائیکل مکینک کےپاس ہے۔

    مدعی مقدمے نے کہا موٹرسائیکل لینے گیا تو ارسلان نے کال کی گھر آجائیں اور کال کاٹ دی، گھر آیا تو بیٹی کی لاش صحن میں پڑی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد سے ملزم فرار ہے تاہم ملزم کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ 4 دن قبل دعا اور ارسلان کی خلع ہوئی تھی اور دعا اپنے والد کے ساتھ گھر میں رہائش پذیر تھی۔