Tag: لڑکی گرفتار

  • منشیات فروخت کرنے پر لڑکی گرفتار

    منشیات فروخت کرنے پر لڑکی گرفتار

    بھارتی حیدرآباد میں اسپیشل آپریشن ٹیم اور نارسنگی پولیس نے ایک نوجوان لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے جو گوا سے حیدرآباد منشیات منتقل کررہی تھی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاونیا نامی لڑکی کو نارسنگی علاقہ میں باوثوق ذرائع کی اطلاع پر روک کر چیک کیا گیا تو اس کے پرس سے منشیات بر آمد ہوئی جسے ضبط کرلیا گیا۔

    تحقیقات کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کا گوا سے منشیات لاکر شہر میں فروخت کرنے کا ارادہ تھا، لڑکی کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 30 سالہ شخص نے آئی این اے میٹرو اسٹیشن پر چلتی ٹرین کے سامنے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجیتیش سنگھ نامی شخص نے چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی، مذکورہ منظر اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔

    پولیس حکام واقعے کی اطلاع ملنے پرجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال روانہ کردیا۔

    بھارتی پولیس ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے اجیتیش سنگھ کی شناخت ان کے موبائل فون پر آئی کال کے ذریعے کی گئی۔

  • سعودی عرب: ڈانس کرنے کے جرم میں لڑکی گرفتار

    سعودی عرب: ڈانس کرنے کے جرم میں لڑکی گرفتار

    ریاض : سعودی عرب میں کی کی ڈانس کرنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے جرم میں پولیس نے مقامی لڑکی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی پولیس نے سوشل میڈیا پر ڈانس کرنے کا چیلنج قبول کرنے اور نامناسب کپڑے پہن کر ڈانس کرنے کے جرم میں جمعے کے روز ایک سعودی لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی کو سعودی عرب کے مشرقی صوبے احمد بن فہد کے شہر ال کوبر سے ڈپٹی گورنر کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ سعودی پولیس نے ملزم خاتون کی عمر افشاں نہیں کی ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی نے سوشل میڈیا پر کی کی ڈانس کی تیاری کرتے ہوئے ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔

    سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آن لائن کی کی ڈانس کی ویڈیو اپلوڈ کرنا ٹریفک حادثات کا باعث بن سکتے ہیں، جو نوجوانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ کینیڈین ریپر کے مشہور گانے ’ان مائی فیلنگ‘ پر کی کی ڈانس کی ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد متعدد ممالک نے سیکیورٹی آلرٹ جاری کیا کیوں کہ مذکورہ ڈانس کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا خطرہ ہے۔

    واضح رہے کہ کی کی ڈانس کے دوران ڈانس کرنے والا شخص ہلکی رفتار سے چلتی ہوئی کار سے باہر آتا ہے اور میوزک پر ڈانس کرتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے لڑکی کو کی کی ڈانس کرنے پر گرفتار کیے جانے کے خلاف سعودی عرب متعدد مشہور شخصیات نے کی کی ڈانس کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں