Tag: لڑکی ہلاک

  • اسکوٹی پر جانے والی لڑکی بس کی زد میں آگئی

    اسکوٹی پر جانے والی لڑکی بس کی زد میں آگئی

    بھارتی حیدرآباد میں پیش آئے ایک دلخراش حادثے میں ایک لڑکی جان کی بازی ہار گئی، بھرت نگر فلائی اوور سے ایک لڑکی اسکوٹی پر اپنے گھر جارہی تھی کہ آر ٹی سی بس نے اسے روند دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لڑکی اسکوٹی سے گر پڑی اور وہاں سے گزرنے والی آر ٹی سی بس کے نیچے آگئی، جس کے باعث موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔

    حادثے کا شکار ہونے والی لڑکی کی شناخت 26 سالہ سنیتا کے طور پر ہوئی ہے، لڑکی کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کی رہائشی ہے جبکہ ایک خانگی ادارے میں کام کر رہی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی حیدرآباد میں قتل کی ایک لرزہ خیز واردات میں شوہر نے اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق وجے نام کے شخص کی شادی 40 سالہ پشپاوتی سے ہوئی تھی۔ شوہر اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے اسے ہراساں کیا کرتا تھا۔ مقتولہ کے دو بچے بھی ہیں۔

    البانیہ کے شاہی جوڑے کا 8 سال بعد طلاق کا اعلان

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی کو جھوٹ بول کہیں لے گیا اور تیز دھار خنجر سے اس کا گلا کاٹ کر قتل کردیا، اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • ڈاکٹرز نے لڑکی کے جسم سے اعضا نکال کر تھیلیاں بھر دیں، لڑکی ہلاک

    ڈاکٹرز نے لڑکی کے جسم سے اعضا نکال کر تھیلیاں بھر دیں، لڑکی ہلاک

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ڈاکٹرز نے 15 سالہ لڑکی کت جسم سے اعضاء نکال کر تھیلیاں بھر دی جس کے نتیجے میں لڑکی ہلاک ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپوٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا، جہاں ڈاکٹرز نے 15 سالہ لڑکے کے آنتوں کا آپریشن کرنے کے دروان اس کے جسم سے اعضا نکال کر تھیلیاں بھر دیں۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ الخانہ جب آخری رسومات کی تیاری کررہے تھے تو اس دوران ڈاکٹرز کے اس گھناؤنے کام کا شک ہوا، اہلخانہ کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات شروع کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دوران تحقیقات جب لڑکی کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا تھا تو ڈاکٹرز کے اس سنگین جرم کا پتا چلا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کو 21 جنوری کو آنتوں کی بیماری کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، 24 جنوری کو آپریشن کیا گیا اور 2 دن بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

    پولیس کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اہلخانہ لاش گھر لے گئے تاہم بعد میں ان کی جانب سے ڈاکٹرز پر اعضا نکالنے کا الزام عائد کیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر پولیس کے مطابق اہلخانہ کی شکایت کے بعد لاش کو تحویل میں لیا گیا تھا۔

  • چین میں تیزجھولے سےگرکرنوجوان لڑکی ہلاک

    چین میں تیزجھولے سےگرکرنوجوان لڑکی ہلاک

    بیجنگ : وسطی چین کے ایک تفریحی پارک میں تیز جھولے سے گر کر ایک نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوب مغربی چین کےتقریحی پارک میں جھولے میں بیٹھی نوجوان لڑکی جھولے سےگرنےکےبعد لوہےکے جنگلے سے ٹکرائی اور شدید زخمی ہوگئی جسےفوراََ اسپتال لےجایاگیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئی۔

    پولیس کےمطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جھولے کی سیٹ بیلٹ ٹوٹ گئی تھی اور حفاظتی بار بھی مضبوطی سے بند نہیں ہوا تھا۔جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔

    ویڈیو فوٹیج میں ڈیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی جھولے سے لٹک رہی ہے جس کے بعد وہ اس سے نکل کر جنگلےسےجاٹکرائی۔

    چینی اخبار کے مطابق لڑکی کے خاندان اور پارک انتظامیہ میں معاوضے سے متعلق معاہدہ ہو گیا ہے۔لڑکی ان کی اکلوتی اولاد تھی جس کے بدلے اب انہیں 870000 یوان تقریباََایک لاکھ 27 ہزار ڈالرکی رقم ادا کی جائے گی۔

    خیال رہےکہ چین میں حفاظتی انتظامات کے نگراں ادارے نے حکام سے کہا ہے کہ تمام پارکوں کے بڑے جھولوں کو مزید جانچ تک بند کر دیا جائے۔

    واضح رہےکہ ادارے نےایسے جھولے رکھنے والی تمام کمپنیوں کو بھی اس کے استعمال سے منع کر دیا ہے جبکہ اس جھولے کے بنانے والوں سے اس کی مزید جانچ پڑتال کرنے کو کہا ہے۔