Tag: لڑکی

  • لڑکی نے صلح کے بہانے بلا کر لڑکے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    لڑکی نے صلح کے بہانے بلا کر لڑکے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    چشتیاں : محبوبہ نے صلح کے بہانے بلا کر لڑکے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں محبوبہ نے لڑکے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ لڑکے خرم شہزاد اور کشور بی بی کے درمیان ناراضگی تھی، خاتون نے لڑکے کوصلح کے بہانے بلایا اور پیٹرول چھڑک کرآگ لگائی۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں پنجاب کے شہر پاکپتن میں محبوبہ سے ملنے آنے والے نوجوان اور اس کے ساتھیوں کو اہلخانہ نے پکڑ لیا اور درگت بنادی تھی۔

    اس سے قبل مردان میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکی نے بھائی کے پستول سے فائرنگ کرکے لڑکے عباس کو زخمی کردیا تھا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔

  • اغوا، زیادتی اور زبان کاٹنے کے مجرم کو عدالت نے سزا سنا دی

    اغوا، زیادتی اور زبان کاٹنے کے مجرم کو عدالت نے سزا سنا دی

    لاہور: لڑکی کو اغوا کرنے، زیادتی کرنے اور زبان کاٹنے والے سفاک مجرم کو عدالت نے سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج بدھ کو لاہور میں سیشن کورٹ کی خصوصی صنفی عدالت نے لڑکی کے ساتھ زیادتی، اغوا اور زبان کاٹنے کے مقدمے میں ملوث مجرم فدا حسین کو مجموعی طور پر 23 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

    ایڈیشنل سیشن جج جمشید مبارک نے اس مقدمے کا فیصلہ سنایا، فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم فدا حسین کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

    فدا حسین کے خلاف 2019 میں تھانہ نولکھا میں اغوا، زیادتی اور زبان کاٹنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے زیادتی کی دفعہ کے تحت 16 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

    عدالت نے اغوا کی دفعہ کے تحت 5 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے، اور زبان کاٹنے پر 2 سال قید 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

    عدالت نے مجرم کا ڈی این اے میچ ہونے اور دیگر شواہد سے جرم ثابت ہونے پر فدا حسین کو سزا سنائی، کیس میں سرکاری وکیل تبسم صوفی نے مجرم کے خلاف 11 گواہان کے بیانات قلم بند کراٸے۔

  • فلم حقیقت میں تبدیل!!

    فلم حقیقت میں تبدیل!!

    نئی دہلی: بالی ووڈ کی مشہور فلم نائیک حقیقت بن گئی، 19 سالہ لڑکی کو ایک دن کے لیے ریاستی وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے طابق 19 سالہ شریشتی گوسوامی کو نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر ریاست اتر کھنڈ کا ایک دن کا وزیر اعلیٰ بنادیا گیا۔

    اس حوالے سے لڑکی کی والدین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی بیٹی پر فخر ہے، ہر بیٹی یہ سنگ میل عبور کر سکتی ہے ہمیں صرف ان کی مدد کی ضرورت ہے۔

    شریشتی گوسوامی کے والدین نے بیٹی کو اس اعزاز کے لیے منتخب کرنے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    شریستی کے والدین نے دیگر والدین کو بھی تجویز دی کہ اپنی بیٹیوں کی سپورٹ کرنا نہ چھوڑیں، اس دور میں بیٹیاں سب کچھ حاصل کرسکتی ہیں، ہماری بیٹی سب کے لیے ایک مثال ہے۔

    وزیر اعلیٰ منتخب ہونے والی 19 سالہ شریستی کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے ایک دن کا وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز ملا، وہ اس پر وزیر اعلیٰ اتر کھنڈ تری ویندرا سنگھ راوت کی مشکور ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی فلم نائیک میں بھی اسی طرح ایک نوجوان صحافی (انیل کپور) کو ایک دن کے لیے وزیر اعلیٰ بنتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

  • ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر سالوں پرانا مقدمہ حل….. مگر کیسے؟

    ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر سالوں پرانا مقدمہ حل….. مگر کیسے؟

    واشنگٹن: امریکا میں 6 سال سے گمشدہ ایک لڑکی کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی جب کے بعد حکام نے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست آرکنساس کی رہائشی کیسی کومپٹن سنہ 2014 میں اپنے گھر سے غائب ہوگئی تھی، اس وقت اس کی عمر 15 برس تھی۔

    اس وقت بڑے پیمانے پر لڑکی کی تلاش کا کام کیا گیا تاہم اس کا کوئی سراغ نہ ملا، اب اچانک اس کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس کے بعد پولیس نے دوبارہ تفتیش شروع کردی۔

    @plush1plush2I dont know her but plz let get her help #minneapolis #lostgirl #fyp♬ original sound – Kiara Nelson

    مذکورہ ویڈیو میں ایک گاڑی میں اس لڑکی کے ساتھ 2 افراد موجود ہیں، لڑکی خاموشی سے کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہے جبکہ ویڈیو میں باتیں کرنے اور ہنسنے کی آوازیں آرہی ہیں۔

    لڑکی کی آنکھیں سیاہ ہیں جبکہ وہ نہایت بدحال نظر آرہی ہے۔

    کیسی کے جاننے والوں نے یہ ویڈیو دیکھی تو انہوں نے فوراً پولیس سے رابطہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ لڑکی کیسی سے ملتی جلتی ہے، عین ممکن ہے کہ یہ وہی ہو۔

    تاحال معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں ریکارڈ کی گئی، ریاستی پولیس اور ایف بی آئی نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • نیند میں چلنے والی بچی کے ساتھ خوفناک حادثہ

    نیند میں چلنے والی بچی کے ساتھ خوفناک حادثہ

    روس میں ایک 3 سالہ بچی نیند میں چلتے ہوئے گھر کے سنسان حصے میں چلی گئی جہاں کے منفی درجہ حرارت سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 3 سالہ بچی انجلینا اپنے والدین اور ایک سال کی چھوٹی بہن کے ساتھ رہتی تھی، اسے نیند میں چلنے کی بیماری تھی اور اکثر اوقات وہ اپنے بستر سے نکل کر گھر کے کسی دوسرے حصے میں چلی جاتی تھی جہاں سے اس کے والدین اسے اٹھا کر واپس بستر پر لاتے تھے۔

    بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ حادثے سے ایک روز قبل شام میں ان کی چھوٹی بچی کی پہلی سالگرہ تھی، جس کے بعد حسب معمول والدہ نے انجلینا کو اس کے کمرے میں سلایا اور خود بھی اپنے کمرے میں آ کر سوگئیں۔

    اگلی صبح انجلینا اپنے بستر پر موجود نہیں تھی، ماں نے دیکھا کہ وہ ہال وے (راہداری) میں بے حس و حرکت موجود تھی جہاں سخت سردی تھی۔

    والدین اسے لے کر فوراً اسپتال گئے جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہائپوتھرمیا (سخت سردی سے جم جانا) کا شکار ہوئی تھی۔

    پولیس کے مطابق اس رات راہداری میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، روس کے مذکورہ علاقے میں موسم سرما کے دوران پارہ منفی 17 سے منفی 25 سینٹی گریڈ تک پہنچ جانا معمول کی بات ہے۔

    پولیس نے ماں پر غفلت کے الزامات عائد کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے، اگر یہ الزام ثابت ہوگیا تو ماں کو 2 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، ماں کا نفسیاتی معائنہ بھی کیا جارہا ہے۔

    جوڑے کی دوسری 1 سالہ بچی کو فلاحی ادارے منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ تفتیش مکمل ہونے تک رہے گی۔

  • سعودی پولیس نے لڑکی کی جان بروقت کیسے بچائی ؟

    سعودی پولیس نے لڑکی کی جان بروقت کیسے بچائی ؟

    دمام: سعودی عرب میں پولیس کی جانب سے لڑکی کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام میں پولیس نے لڑکی کو ہوٹل کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اقدام خودکشی سے روک دیا۔

    پولیس کی جانب سے لڑکو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں سیکیورٹی اہلکار کو لڑکی سے بات چیت کر رہے ہیں اور اسے چھلانگ لگانے سے روکنے پر آمادہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری دفاع کی گاڑی ہوٹل کے نیچے پہنچی اور جب کریں سے سیکیورٹی اہلکار لڑکی کے قریب پہنچے تو وہ چھلانگ لگانے کے بجائے اپنے کمرے میں چلی گئی۔

    لڑکی کو چھلانگ لگانے سے روکنے پر دمام سیکیورٹی اور شہری دفاع کے اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔

  • لڑکے سے بات کرنے کے شبے میں کم عمر لڑکی پر تشدد، بال کاٹ دیے گئے

    لڑکے سے بات کرنے کے شبے میں کم عمر لڑکی پر تشدد، بال کاٹ دیے گئے

    نئی دہلی: بھارت میں ایک نوعمر لڑکی کو ایک لڑکے سے بات کرنے کے شبے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بال کاٹ دیے گئے، پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے علی راج پور میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نو عمر لڑکی پر، ایک لڑکے سے فون پر بات کرنے کے شبے میں تشدد کیا گیا جبکہ اس کے بال بھی کاٹ دیے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انہیں اس واقعے کی اطلاع ملی انہوں نے فوراً کیس رجسٹر کیا اور 3 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    پولیس کے سب ڈویژنل افسر کے مطابق واقعے میں لڑکی کے خاندان کے ہی کچھ افراد ملوث تھے جنہوں نے نو عمر لڑکی کو چھڑیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اس کے بال کاٹ دیے۔

    خیال رہے کہ بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کا سلسلہ طویل ہوتا جارہا ہے، گزشتہ روز ہی بھارتی ریاست حیدر آباد میں ایک شخص نے محبت ٹھکرانے پر کم عمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے زندہ جلا دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا جسم 50 فیصد جھلس گیا ہے تاہم وہ خطرے سے باہر ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی گھر میں اکیلی تھی، ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے ہوس کا نشانہ بنایا اور گھر سے گھسیٹ کر جھاڑیوں میں لے کر جلا دیا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

  • موبائل میں مصروف لڑکی بس کے نیچے کچلی گئی

    موبائل میں مصروف لڑکی بس کے نیچے کچلی گئی

    لندن: برطانیہ میں نابالغ لڑکی موبائل چلاتے ہوئے اتنی مصروف ہوئی کہ سڑک پر بس نے جان لے لی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک حادثہ برطانیہ کے علاقے واٹ وچ میں گزشتہ ماہ پیش آیا، غم زدہ والدین نے دیگر افراد کو تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس طرح اپنی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔

    سیان الیس نامی طالبہ اپنے اسکول سے گھر کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک یہ خطرناک حادثہ پیش آیا، وہ موبائل چلاتے ہوئے اس قدر مصروف ہوئی کہ اسے سامنے سے آنے والی بس پر دہان نہیں گیا، بدقسمتی سے وہ بس کے نیچے آکر ماری گئی۔ والدین تاحال گہرے صدمے کا شکار ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نابالغ لڑکی کے کانوں میں ہینڈ فری بھی لگی تھی جس کے باعث یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اسے سامنے سے آنے والی بس کی گھنٹی بھی سنائی نہیں دی ہوگی، ہلاکت کی یہی اصل وجہ ہوسکتی ہے۔

    والدین نے اس حادثے کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام طالب علموں سمیت ہر افراد کو سیان الیس کے واقعے سے سبق سیکھنا چاہیئے، سڑک پر چلتے یا روڑ کراس کرتے ہوئے موبائل کو ہرگز استعمال نہ کریں۔

  • ساحل سمندر پر گاڑی چلانے والی سعودی لڑکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    ساحل سمندر پر گاڑی چلانے والی سعودی لڑکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    ریاض: سعودی عرب میں پولیس نے ٹائر اسکریچنگ کرنے والی ایک لڑکی کو گرفتار کرلیا، لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے بعد ویڈیو میں دکھائی دینے والی لڑکی کو قطیف کمشنری سے گرفتار کرلیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی اسپورٹس کار سے ساحل سمندر کے قریب ٹائر اسکریچنگ کررہی ہے۔

    لڑکی کے ٹائر چرچرانے کا انداز دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

    محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل محمد البسامی کے مطابق ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ٹائر اسکریچنگ کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ زیر حراست سعودی لڑکی کے خلاف ٹریفک قانون کے تحت تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی ٹریفک قانون میں خلاف ورزیوں کا ایک چارٹ جاری کیا گیا ہے جس میں ٹائر اسکریچنگ کو ممنوع قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ایسی خلاف ورزی ہے جس سے عوامی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

    حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر جو سزائیں مقرر ہیں ان میں صنفی بنیاد پر کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔

    مذکورہ چارٹ میں سعودی محکمہ ٹریفک نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ٹریفک کے حوالے سے لاحق خطرات کی خلاف ورزیاں نہ کریں، 9 ایسے کام ہیں جن سے ہر صورت اجتناب کرنا ہے بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔

    محکمہ ٹریفک کی جانب سے واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی ڈرائیو کرنا، نشے کی حالت میں گاڑی چلانا، سگنل توڑنا، اسپیڈ میں اوور ٹیک کرنا اور غلط سمت (رانگ وے) گاڑی چلانا سنگین جرائم ہیں۔

  • ایسی لڑکی جس کے سانس لینے سے میوزک کی آوازیں آتی رہیں، ویڈیو وائرل

    ایسی لڑکی جس کے سانس لینے سے میوزک کی آوازیں آتی رہیں، ویڈیو وائرل

    اوٹاوا: کینیڈا میں ایک ایسی لڑکی منظر عام پر آئی جس کے سانس لینے سے میوزک کی آوازیں آنے لگیں، یہ ماجرا کیا ہے؟ آپ بھی جان کر حیران رہ جائیں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے صوبے انٹاریو میں حیرت انگیز اور مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکی ہارمونیکا بچاتے ہوئے میوزیکل آلہ اپنے منہ میں ہی پھنسا بیٹھی۔

    آپ نے ایسے مناظر ڈراموں اور فلموں میں ہی دیکھا ہوگا لیکن انٹاریو میں یہ حقیقی مناظر شہریوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا جہاں لڑکی نے اپنے کزن کو خوش کرنے کے لیے ہارمونیکا بجایا تاہم اسے اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے جب یہی میوزیکل آلہ اس کے منہ میں پھنس گیا۔

    اس حادثے کے بعد لڑکی کی حالت ابتر ہوگئی، وہ نہ کچھ بول پا رہی تھی نہ ہی کچھ کھایا پیا جاسکتا تھا۔ اس نے پورے واقعے کی تفصیل سوشل میڈیا پر بیان کی اور مقبول ترین ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر بھی شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کچھ بھی کرنے سے قاصر ہے۔

    سوشل میڈیا پر اس نے وضاحت کی کہ جب اس کے منہ میں ہارمونیکا پھنسا تو وہ جب جب سانس لیتی اس کے منہ سے میوزک کی آوازیں آتی تھیں۔ واقعے کے فوری بعد متاثرہ لڑکی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مخصوص آلے کی مدد سے ہارمونیکا باہر نکالا۔ اس واقعے کے ردعمل میں ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کا خوب مذاق بھی اڑایا۔