میر پور آزاد کشمیر: لڑکیوں کی بیرون ملک انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستان آتی تھی۔
تفصیلات کے مطابق میر پور آزاد کشمیر میں لڑکیوں کی بیرون ملک انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزمہ پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری اور تعلق جہلم سے ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستان آتی تھی اور لڑکے کے بھیس میں شادی کرکے دلہن کو بیرون ملک فروخت کر دیتی تھی۔
متاثرہ فیملی کی درخواست پر غیر ملکی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، والد متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمہ نرگس نے شعبان کےنام سے اپنی شناخت بنا رکھی تھی، نکاح کے بعد بیٹی کا ویزا لگوا کر براستہ دبئی فرانس بھیجا، علم ہوا کہ بیٹی کی لڑکی سےشادی ہوئی ہے، بیٹی کو کئی مقامات پر فروخت کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ حلیہ بدل کرآزادکشمیر میں رشتے تلاش کرتی اور صرف نکاح کرتی تھی۔