Tag: لکھنا

  • ڈائری لکھنے کے حیرت انگیز فوائد

    ڈائری لکھنے کے حیرت انگیز فوائد

                  ایک زمانے میں ذاتی ڈائری لکھنے کا رواج نہایت عام تھا، ہر دوسرا شخص ڈائری لکھا کرتا تھا اور اس میں اپنے دن بھر کے واقعات درج کیا کرتا تھا۔

    وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ روایت ختم ہوتی گئی۔ جدید ٹیکنالوجی، موبائل فون، کمپیوٹر اور ٹیبلیٹس نے ایک طرف تو ڈائری کی جگہ لے لی تو ساتھ ہی اس وقت کو بھی مصروف کردیا جس وقت میں ڈائری لکھی جاتی تھی۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں ڈائری لکھنا آپ کو کیا کیا فوائد دے سکتا ہے؟

    ماہرین کے مطابق روزانہ ڈائری لکھنا بہت سے جسمانی و دماغی فوائد پہنچا سکتا ہے۔ یہ عادت انسان کی قوت مدافعت کو بہتر بناتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ڈائری لکھنا سانس کے مرض استھما میں کمی کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

    ڈائری لکھنے کا سب سے اہم فائدہ دماغی تناؤ اور ڈپریشن میں کمی آنا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈائری میں اپنے جذبات اور احساسات لکھ لینا آپ کو دماغی طور پر پرسکون کرتا ہے جس سے آپ کے ڈپریشن میں کمی آتی ہے۔

    یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ کسی سے اپنی پریشانی کہہ کر اپنا دل ہلکا کرلیں۔

    ڈائری لکھنے سے انسان کو اپنی غلطیوں کو سمجھنے، انہیں درست کرنے، ان سے سیکھنے اور مستقبل میں نہ دہرانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

    ہم دن بھر میں مختلف قسموں کی صورتحال سے گزرتے ہیں اور ان پر مختلف ردعمل دیتے ہیں، بعد میں ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہمارا ردعمل مناسب نہیں تھا۔

    ڈائری لکھنے کی عادت کی صورت میں دن گزرنے کے بعد جب ہم نئے سرے سے اس صورتحال پر غور کرتے ہیں تو اس صورتحال کا تجزیہ کرنے اور اس پر مناسب ردعمل کے بارے میں سوچنے کے قابل ہوتے ہیں، یوں ہم جذباتی طور پر اپنے آپ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

    ڈائری لکھنے کی عادت آپ کو برے دنوں میں بھی اچھی اور خوشگوار یادیں یاد کروا سکتی ہے جس سے آپ کے دکھ اور ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے۔

    اور ہاں، یاد رہے کہ ماہرین کے مطابق ڈائری لکھنے کا مطلب لمبے چوڑے صفحات بھرنا نہیں، ایک مخصوص وقت میں چند سطروں میں اپنے دن بھر کا احوال لکھ دینے سے بھی آپ مندرجہ بالا فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

    تو پھر آپ کب سے یہ فائدہ مند عادت اپنا رہے ہیں؟

  • اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتا‘ سلمان خان

    اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتا‘ سلمان خان

    ممبئی: بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کاکہناہےکہ وہ اپنی زندگی کےبارے میں ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتے۔

    بالی ووڈ کےسلطان کروڑوں کی دلوں کی جان سلمان خان جن کےبارے میں فلم انڈسٹری میں مشہور ہےکہ جوکوئی نہیں کرسکتا وہ دبنگ خان کرلیتے ہیں لیکن ایساکیا ہےجودبنگ خان نہیں کرسکتےاوراس کا انکشاف انہوں نےاپنےحالیہ بیان میں بھی کیاہے۔

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کےکیریئرپرایک نظرڈالی جائےتوانہوں نے ثابت کیاہےکہ بات اگر اچھی اداکاری،رقص اور گلوکاری کی ہو تو انڈسٹری میں ان کا کوئی ثانی نہیں اوراس کا اعتراف نہ صرف ان کے دوست بلکہ ان کےناقد بھی کرتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان نےحال ہی میں لیجنڈ اداکارہ آشا پاریکھ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔

    اس موقع پر سلمان خان سےسوال کیاگیاکہ کیا وہ خود بھی اپنی زندگی پرایک کتاب لکھیں گے؟جس پرانہوں نےکہاکہ وہ اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتے۔


    والدین سےآج بھی ڈرتا ہوں‘ سلمان خان


    بالی ووڈ کےسلطان نےتقریب کےدوران لیجنڈ اداکارہ آشا پاریکھ کا شکریہ بھی ادا کیا اورکہا کہ وہ اس تقریب کا حصہ بننے کے اہل نہیں تھے لیکن وہ بہت خوش ہیں۔

    سلمان خان نے کہا کہ اداکارہ کی زندگی پرلکھی گئی یہ کتاب اقدار اوراصولوں کی کتاب ہوگی اور ہر کوئی یہ کتاب خریدےاورضرور پڑھے۔

    واضح رہےکہ اس موقع پر آشا پاریکھ کےساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والےسینئراداکار دھرمیندرا اور جیتندراسمیت دیگراداکار بھی موجود تھے۔

  • ذہین بنانے والے 6 مشغلے

    ذہین بنانے والے 6 مشغلے

    ایک عام خیال ہے کہ ذہانت قدرت کا تحفہ ہے اور ہم اپنی ذہانت میں اضافہ یا کمی نہیں کر سکتے۔ لیکن یہ سراسر ایک غلط خیال ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ ہمارے جسم کا وہ واحد حصہ ہے جسے جتنا زیادہ استعمال کیا جائے اتنا ہی اس کی افادیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

    دماغ کی کارکردگی میں اضافہ کرنے کے لیے ہمیں فلموں میں دکھائے جانے والے تصوراتی عملیات کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ ہم روزمرہ زندگی میں مختلف ذہنی مشقیں کر کے، کوئی نئی چیز سیکھ کر یا کوئی ایسا کام کر کے جس میں دماغ کا استعمال کیا جائے، بھی دماغ کو متحرک اور چاک و چوبند کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ذہانت میں اضافہ کرنے کے 10 طریقے

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ مشغلے بھی ایسے ہیں جو دماغی کارکردگی اور ذہانت میں اضافہ کرتے ہیں۔ اگر آپ ان میں کسی بھی مشغلے کو پسند نہیں کرتے تو اسے ایک ضروری کام سمجھ کر اپنا لیجیئے، یقیناً آپ کی ذہانت و سمجھداری میں اضافہ ہوگا۔

    آلہ موسیقی بجانا

    music

    موسیقی ہمارے دماغ کے خلیات کو متحرک کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق موسیقی سننا یا کوئی آلہ موسیقی بجانا دماغ کو فعال بناتا ہے اور وہ پہلے سے زیادہ چست ہوجاتا ہے۔

    ایک ریسرچ کےمطابق آلہ موسیقی بجانا یادداشت کو بھی بہتر کرتا ہے۔

    مطالعہ

    read

    مطالعہ اپنی ذہانت و معلومات میں اضافہ کرنے کا نہایت آسان طریقہ ہے۔ لیکن کسی ایک موضوع سے جڑے رہنا اور اسی کے بارے میں کتابیں پڑھتے رہنا بھی غلط عادت ہے۔

    کوشش کریں کہ ہر موضوع پر پڑھیں چاہے وہ آپ کو دلچسپ لگے یا نہیں، اس طرح آپ کی معلومات میں اضافہ ہوگا، اور ان معلومات کو محفوظ کرنے کے لیے دماغ متحرک ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں: مطالعہ کامیاب افراد کی زندگی کا لازمی اصول

    لکھنا

    write

    آپ دن بھر میں مختلف کیفیات و جذبات سے گزرتے ہیں جن کا بعض اوقات اظہار نہیں کر پاتے۔ لیکن اگر آپ روز ڈائری لکھنے کے عادی ہیں، اور اپنے جذبات کو قلمبند کر لیتے ہیں تو یہ ایک بہترین مشغلہ ہے۔

    لکھنے کی عادت آپ کی تخیلاتی قوت، زبان دانی، تخلیقی صلاحیت اور توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے نتیجتاً آپ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    سفر کرنا

    travel

    سفر وسیلہ ظفر ہے۔ نئی جگہوں کے سفر کرنا، نئے لوگوں سے ملنا آپ کی معلومات اور تخلیقی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ سفر کرنا آپ کے ڈپریشن میں کمی کرتا ہے۔

    اگر سفر کرنا آپ کا مشغلہ ہے تو ہر سفر آپ کو مختلف ثقافتوں، افراد، روایات اور طرز زندگی سے روشناس کروائے گا جو آپ کے دماغ کو حد درجہ متحرک کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سیاحت کرنے کے فوائد

    مختلف کھیل

    sports-2

    کھیل کود جسمانی و دماغی صحت دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ آپ کے لیے بیک وقت ورزش اور وقت گزاری کا کام کرتا ہے۔

    کھانا پکانا

    cooking

    اگر آپ کھانے پکانے کا شوق رکھتے ہیں تو ہفتے میں ایک سے دو بار کوئی مختلف اور نئی ترکیب سے کھانا بنائیں۔ یہ آپ کے دماغ کو نئی چیزیں یاد رکھنے اور کھانا جلنے یا خراب ہونے کی صورت میں فوری فیصلہ کرنے پر مجبور کرتا ہے جس سے آپ کا دماغ چست ہوجاتا ہے۔

    کھانا پکاتے ہوئے بیک وقت مختلف کام سر انجام دینا جیسے چولہے پر توجہ دینا، سبزی کاٹنا، مختلف چیزیں مکس کرنا وغیرہ زندگی کے دیگر معاملات میں بھی بیک وقت کئی کاموں پر توجہ مرکوز رکھنے پر مدد کرسکتا ہے۔