Tag: لکی مروت

  • لکی مروت: دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد قتل کردیا

    لکی مروت: دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد قتل کردیا

    لکی مروت کے علاقے ملک آباد محلہ ریلوے اسٹیشن سے دہشت گردوں نے پولیس اہلکار خوشدل خان کو رات گئے گھر سے اغوا کرکے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق  لکی مروت کے علاقے ملک آباد محلہ ریلوے اسٹیشن سے دہشت گردوں نے پولیس اہلکار خوشدل خان کو رات گئے گھر سے اغوا کیا، اغواکاروں نے اہلکار کو کچھ فاصلے پر لے جا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار خوشدل کو گھرکے قریب ہی گولیاں مار کر شہید کردیا گیا، پولیس جائے وقوع  پہنچ  گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

    پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ مقتول کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/mianwali-ctd-action-may-23-2025/

  • ملک میں ایک روز کے دوران 2 پولیو کیسز رپورٹ

    ملک میں ایک روز کے دوران 2 پولیو کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: این آئی ایچ نے کہا ہے کہ ملک میں ایک روز کے دوران 2 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ادارہ صحت نے بنوں اور لکی مروت سے ایک ہی دن میں پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے۔

    پولیو کیس لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ سے سامنے آیا ہے، پولیو پازیٹو 26 ماہ کی بچی یو سی بخمل احمد زنی کی رہائشی ہے، متاثرہ بچی میں 22 اپریل کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

    بنوں سے سامنے آنے والے پولیو کیس میں متاثرہ بچہ یو سی سائیں تنگی ایس ڈی وزیر کا رہائشی ہے، 40 ماہ کے بچے میں یکم مئی کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔


    پولیو ویکسین سے انکاری والدین میں واضح کمی، مصطفیٰ کمال کی گیٹس فاؤنڈیشن کے عہدیدار سے ملاقات


    ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے یو سی سائیں تنگہ میں جامع پولیو مہم نہیں چلی ہے، یو سی سائیں تنگہ بنوں میں والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری ہیں، اور پولیو ٹیموں کو بچوں تک رسائی میں مشکلات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، یو سی بخمل احمد زئی لکی مروت میں سینکڑوں بچے پولیو ویکسین سے محروم ہیں، خواتین پولیو ویکسینیٹرز کی کمی کا بھی سامنا ہے، اور والدین کی کثیر تعداد پولیو ویکسینیشن سے انکاری ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک میں رواں سال کے پولیو کیسز کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔

  • لکی مروت میں خاتون سمیت 3 افراد قتل کر دئیے گئے

    لکی مروت میں خاتون سمیت 3 افراد قتل کر دئیے گئے

    لکی مروت کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد قتل کر دئیے گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق فرید خیل میں دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کر دیا، مغل منجی والا کے قریب کھیتوں سے نوجوان کی گولیاں لگی لاش ملی ہے۔

    اس کے علاوہ لکی مروت کے سرائے نورنگ میں بھی زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی میں جناح اسپتال کے قریب ہوٹل پر فائرنگ میں زخمی شخص دم توڑ گیا، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت طاہر اور عمران کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند  کرلیے، ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں ہے اس لیے پولیس نے مقدمہ درج کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

  • لکی مروت : پولیس چوکی پر ایک اور حملہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت : پولیس چوکی پر ایک اور حملہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی شاہ طورہ تختی خیل پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہ طورہ تختی خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔

    لکی مروت پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے،
    ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے جدید غیرملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

    پولیس کے مطابق ایم فور رائفل اور ایک 9 ایم ایم پستول قبضے میں لے لیا گیا، آئی جی خیبرپختونخوا نے پر دہشت گرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

    آئی جی کے پی نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر جوانوں کے لیےانعامات کا اعلان کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کے حوصلے بلند ہیں۔

    مزید پڑھیں : لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، مقامی شہری جاں بحق

    یاد رہے کہ اس قبل گزشتہ روز ہی خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت کی ون فائیو پولیس چوکی گنڈی چوک پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز سے حملہ کیا تھا، تاہم پولیس کی فوری کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری احمد خان جاں بحق اور چوکی کے قریب مارکیٹ کا چوکیداراور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    https://urdu.arynews.tv/lakki-marwat-terrorist-attack-fails-on-didwala-police-station/

  • لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، مقامی  شہری جاں بحق

    لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، مقامی شہری جاں بحق

    لکی مروت : خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں مقامی شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ چوکیدار اور پولیس اہلکار زخمی پوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروتکی ون فائیو پولیس چوکی گنڈی چوک پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز سے حملہ کردیا، پولیس کی فوری کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شہری احمد خان جاں بحق اورچوکی کےقریب مارکیٹ کا چوکیداراورپولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔

    یاد رہے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : لکی مروت : تھانہ ڈڈیوالہ پر دہشت گروں کا حملہ ناکام

    اس سے قبل تھانہ ڈڈیوالہ پر دہشت گروں کا حملہ پسپا کردیا گیا تھا، ڈی پی اور محمد جواد اسحاق نے کہا تھا کہ حملہ آوروں سےکئی گھنٹےتک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم دہشت گردوں کےحملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں حالیہ عرصے کے دوران سیکیورٹی فورسز کو دہشت گرد حملوں کا سامنا رہا ہے، جس کے پیشِ نظر متعلقہ اضلاع میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

  • لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ

    لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ

    لکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکار رفیع اللہ کے گھر پر بم سے حملہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود میں دہشت گردوں نے ایک پولیس اہلکار کے گھر پر بم سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اہلکار کے گھر کا حصہ زمین بوس ہوگیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کے گھر کے دو کمروں کو آئی ڈی بم سے اڑا دیا، دھماکے سے 2 کمرے زمین بوس جبکہ دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا جلد ہی حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں حالیہ عرصے کے دوران سیکیورٹی فورسز کو دہشت گرد حملوں کا سامنا رہا ہے، جس کے پیشِ نظر متعلقہ اضلاع میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

  • بکری کھیت میں کیوں آئی؟ بااثر شخص نے  ننھے طالب علم کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    بکری کھیت میں کیوں آئی؟ بااثر شخص نے ننھے طالب علم کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    لکی مروت : بااثرشخص نے بکری کھیت میں داخل ہونے پر 10 سالہ طالب علم کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، تاہم ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقے خان کلے میں بکری کھیت میں داخل ہونے پر بااثرشخص نے 10 سالہ تیسری جماعت کے ننھے طالب علم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ خان کلے میں10سالہ محمد خالد اپنے والد شاہد اللہ کے ہمراہ بکری چرانے قبرستان گیا تھا، جہاں سے یہ ملزم حنیف اللہ کے کھیت کی طرف چلی گئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ محمد خالد بکری واپس لانے گیا تو ملزم نے اس پرکلاشنکوف سے فائرنگ کردی جس سے وہ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاجہ زئی منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

    تجوڑی پولیس مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

  • لکی مروت : تھانہ ڈڈیوالہ پر دہشت گروں کا حملہ ناکام

    لکی مروت : تھانہ ڈڈیوالہ پر دہشت گروں کا حملہ ناکام

    لکی مروت : پولیس نے تھانہ ڈڈیوالہ پردہشت گروں نے حملہ ناکام بنادیا ، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ ڈڈیوالہ پردہشت گروں نے حملہ کردیا تاہم پولیسنے جوابی فائرنگ سے حملہ پسپا کردیا۔

    ڈی پی اور محمد جواد اسحاق نے کہا کہ حملہ آوروں سےکئی گھنٹےتک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم دہشت گردوں کےحملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے لکی مروت میں دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے پی پولیس کے دلیر جوانوں نے بہادری سے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور پولیس نے جرات سے دہشت گردوں کو مار بھگایا اور مذموم عزائم خاک میں ملائے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، دہشت گردوں کیخلاف پولیس جوان سیسہ پلائی دیوار بنے رہے اور حملہ پسپا کیا، حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان شاباشی کے مستحق ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے کے پی پولیس ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

  • لکی مروت : پولیس تھانہ  پر دہشت گرد فتنہ الخوارخ کا حملہ پسپا کردیا گیا

    لکی مروت : پولیس تھانہ پر دہشت گرد فتنہ الخوارخ کا حملہ پسپا کردیا گیا

    لکی مروت: پولیس نے تھانہ درہ پیزو پر دہشت گرد فتنہ الخوارخ کا حملہ پسپا کردیا تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت پولیس نے تھانہ درہ پیزو پر دہشت گرد فتنہ الخوارخ کا حملہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کوبھاگنے پرمجبورکردیا۔

    ڈی پی او لکی مروت محمد جواد اسحاق کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے تھانہ درہ پیزو پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا لیکن پولیس جوانوں نے جوان مردی اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    انھوں نے کہا کہ پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بروقت کاروائی سے فتنہ الخوارج کو بھاگنے پر مجبور کردئیے تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ڈی پی او لکی مروت محمد جواد اسحاق نے پولیس جوانون کی بروقت حملہ ناکام بنانے اور بہترین جوابی کاروائی پر شاباش دی۔

    یاد رہے چند روز قبل خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں پولیس تھانہ ڈڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے تھے۔

    ڈی پی او محمد جواد نے کہا تھا کہ پولیس کی فوری کارروائی پردہشت گرد تاریکی میں فرار ہوگئے، الرٹ پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کو بھانپ لیا تھا۔

    محمد جواد کا کہنا تھا کہ پولیس نےدہشت گردوں کومورچہ زن ہونےکاموقع ہی نہیں دیا، دونوں مقامات پردہشت گردوں کی فائرنگ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • لکی مروت : پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا، 6  اہلکار زخمی، ایک دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت : پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا، 6 اہلکار زخمی، ایک دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت : پولیس موبائل پر آئی ڈی بم دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے علاقے تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میں لنڈیواہ روڈ پر موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    لکی مروت/آئی ڈی بم دھاکہ ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی۔ سٹوری او سی ۔ ضلع لکی مروت کے علاقے تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میں لنڈیواہ روڈ پر پولیس موبائل گاڑی پر آئی ڈی بم دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا

    پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال لکی مروت اور نورنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے ، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ کئی پولیس اہکاروں کو معمولی مریم پٹی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ایک پولیس اہلکار کو مزید علاج کیلئے بنوں منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے دہشت گردی میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسحلہ بھی برآمد کیا ہے۔

    علاقے میں دہشت گردوں اور لکی مروت پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی مزید نفری اور بکتر بند گاڑی طلب کرلی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پولیس موبائل گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔