Tag: لکی مروت

  • لٹیروں نے اے ٹی ایم مشین توڑ کر رقم لوٹ لی

    لٹیروں نے اے ٹی ایم مشین توڑ کر رقم لوٹ لی

    لکی مروت: خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت کے ایک علاقے میں لٹیروں نے رقم نکالنے کے لیے اے ٹی مشین توڑ ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر لٹیروں نے بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑ دی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیمنٹ فیکٹری کے گیٹ پر لگی اے ٹی ایم مشین توڑ کر پیسے نکال کر لٹیرے فرار ہو گئے۔

    اس واردات نے سیکیورٹی سسٹم پر کئی سوال اٹھا دیے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ مشین فیکٹری کے گیٹ پر لگی تھی، تو کیا وہاں کوئی چوکیدار تعینات نہیں تھا؟

    اے ٹی ایم مشین توڑنا کوئی آسان ہدف نہیں ہوتا، اس میں خاصا وقت لگتا ہے، دوسری بات یہ ہے کہ سیکیورٹی الارم کا سسٹم بھی نصب ہوتا ہے، تاہم اس واقعے میں ایسے کئی سوالات ہیں جو سیکیورٹی پر اٹھائے جا سکتے ہیں۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے سلسلے میں تفتیش کی جا رہی ہے، اور یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ واردات کیسے ہوئی۔

  • کیپٹن محمد فراز کی شہادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 11 دہشت گرد ہلاک

    کیپٹن محمد فراز کی شہادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 11 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ لکی مروت میں کیپٹن محمدفرازکی شہادت کےبعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فورسز کی کارروائی میں11دہشت گردمارےگئے اور دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فورسز دہشت گردی کے خاتمےکیلئے پر عزم ہیں۔

    مزید پڑھیں : لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

    یاد رہے 2 روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والوں میں کیپٹن محمد فراز، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسداللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔

  • دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    چونیاں : لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن محمدفراز الیاس کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چونیاں مین لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نمازجنازہ آبائی علاقے چونیاں میں ادا کردی گئی۔

    شہید کے نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، عسکری حکام،شہید کے لواحقین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کے بعد شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    اس سے قبل لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکےکےشہداکی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی ، نمازجنازہ میں کورکمانڈرپشاور،حاضر سروس افسران،جوانوں اورعوام نے شرکت کی۔

    مزید پڑھیں: لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمدانور ، لانس نائیک حسین علی،سپاہی اسداللہ،سپاہی منظورحسین،سپاہی راشدمحمود کی نمازجنازہ ادا کی گئی۔

    جس کے بعد شہداکےجسد خاکی آبائی علاقوں کوروانہ کردیےگئے، شہدا کوآبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیاجائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت ختم کرنےکیلئےپرعزم ہیں، بہادرشہداکی قربانیاں ہمارےعزم کومزید تقویت دیتی ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے تھے، واقعہ کے بعد علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

  • لکی مروت: تھانہ پیزو پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، دہشتگرد فرار

    لکی مروت: تھانہ پیزو پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، دہشتگرد فرار

    لکی مروت:رات گئے تھانہ پیزو پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کردیا، جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ درہ پیزوپرنل پر دہشتگروں کے حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے، پولیس کے کوئیک رسپانس اور بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈی پی او تیمورخان نے دہشتگردوں حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز گل محمد محافظ نسیم سمیت شہید ہوگئے تھے۔

    ٹریلر اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گل محمد کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، منجی والہ روڈ پر ہوئے حملے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محافظ سمیت شہید ہوگئے تھے جبکہ 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

  • لکی مروت میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محافظ سمیت شہید

    لکی مروت میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محافظ سمیت شہید

    لکی مروت : خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزگل محمد محافظ نسیم سمیت شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرگل محمد کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

    منجیوالہ روڈ پر ہوئے حملےمیں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز محافظ سمیت شہید ہوگئے جبکہ 2اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    ڈی ایس پی گل محمدخان اوراہلکارکوزخمی حالت میں سرائے نورنگ اسپتال منتقل کیاگیا تاہم زخمی ڈی ایس پی گل محمد اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے جبکہ 2 زخمی اہلکار زیرعلاج ہے۔

    بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ڈی ایس پی گل محمدخان ودیگرکی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں پولیس اوراعلیٰ عسکری حکام ، پولیس اہلکاروں اورشہداکےلواحقین نےشرکت کی۔

  • لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد زبیر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقے شاہ حسن خیل اور عبدالخیل کے قریب سی ٹی ڈی  اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد زبیر سمیت 3 ہلاک دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت مقامی کمانڈر محمد زبیر، فیصل عرف عمر  اور جواد نے نام سے ہوئی ہے، ہلاک دہشتگرد پولیس، فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کے کیسز میں مطلوب تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے خود کار ہتھیار اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی لی گئی، دوسری جانب ہلاک دہشتگردوں کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • لکی مروت:  پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، اہل علاقہ اورپولیس نے ناکام بنادیا

    لکی مروت: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، اہل علاقہ اورپولیس نے ناکام بنادیا

    لکی مروت: منجیوالہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو اہل علاقہ اور پولیس نے ناکام بنادیا، جس پر ڈی پی او نے منجیوالہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں رات گئے منجیوالہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا، اہل علاقہ اورپولیس نے مل کع حملہ ناکام بنایا۔

    پولیس اور دہشت گردوں میں دوطرفہ فائرنگ ہوئی اور بھرپورجوابی کارروائی پردہشت گردفرارہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    ڈی پی او نے منجیوالہ کےعوام کاپولیس کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پرشکریہ ادا کیا۔

    گذشتہ ماہ بھی خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا تھا ،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہو گئے تھے۔

    اس سے قبل ضلع لکی مروت پولیس نے ہیبت علی خان شہید پولیس اسٹیشن درہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔

  • لکی مروت میں  دہشت گردوں کا  ایک اور  حملہ ناکام

    لکی مروت میں دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام

    لکی مروت : خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے تھانوں پرراکٹ لانچرز اوردیگربھاری اسلحہ سے حملہ کیا۔

    پولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کی ، اس دوران دہشت گردوں اورپولیس کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ کافی دیرتک جاری رہا، جس کے بعد دہشت گرد فرارہوگئے۔

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    گذشتہ روز ضلع لکی مروت پولیس نے ہیبت علی خان شہید پولیس اسٹیشن درہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔

    پولیس زرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی طرف فائرنگ کے بعد پولیس نے دہشت گردوں ہر بھاری ہتھیاروں سے بھر پور جوابی کاروائی کی، ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب نے پولیس جوانون کو حملہ ناکام بنانے اور بہترین جوابی حملوں پر شاباش دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس سے پہلے پولیس چوکی 15 پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی برقت کاروائی سے انہیں ناکام بنا دیاتھا۔

  • لکی مروت : گھر سے 11 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ مقدمہ درج ، اہم انکشاف

    لکی مروت : گھر سے 11 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ مقدمہ درج ، اہم انکشاف

    لکی مروت : گھر سے بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، مقتولین اور ملزم کے درمیان مستورات تنازع چل رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے علاقے شیخ نیازی کورنہ میں گھر سے بچوں اورخواتین سمیت 11افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    سرائےنورنگ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ مدعی عمرگل نےملزم صدرخان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، مقتولین اور ملزم کے درمیان مستورات تنازع چل رہا تھا۔

    ایک خاندان کے قتل ہونے والوں میں 5 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں، 2 الگ گھروں میں فائرنگ کرکے الگ کمروں میں لاشیں موجود تھیں۔

    یاد رہے گذشہ روز لکی مروت کےعلاقے شیخ نیازی کورنہ میں گھرسے گیارہ افراد کی لاشیں ملی تھیں، پولیس کے مطابق لاشیں دو دن پرانی ہیں۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق کھانے میں کوئی زہریلی چیزاستعمال ہوئی ہے، ان کا رشتہ دار جانی خیل وزیرستان سے دو روز قبل کھانا لایا تھا، متاثرہ خاندان کے سربراہ کا بھائی جب گھرپہنچا تو لاشوں کا پتا چلا۔

    بعد ازاں پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کی۔

  • لکی مروت، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک، دو سپاہی شہید

    لکی مروت، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک، دو سپاہی شہید

    سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان لکی مروت میں جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو سپاہی شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ لکی مروت میں فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت مارے گئے۔ سپاہی محمد افضل اور سپاہی ابرار حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکاخیز مواد برآمد کرلیا ہے۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

    دہشت گردوں کی شناخت آفتاب عرف ملنگ اور مسعود شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔