Tag: لکی مروت

  • لکی مروت میں لرزہ خیز واقعہ ، گھر سے 10 افراد کی لاشیں برآمد

    لکی مروت میں لرزہ خیز واقعہ ، گھر سے 10 افراد کی لاشیں برآمد

    لکی مروت : خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں واقع ایک گھر سے 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ، جاں بحق افراد کی لاشیں 2دن پرانی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تختی خیل میں گھر سے 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں ، لاشوں میں گھرکا سربراہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں 2دن پرانی ہیں تاہم ابتدائی طور پرکھانے میں کوئی زہریلی چیز استعمال ہوئی ہے.

    پولیس کا کہنا تھا کہ ان کارشتہ دارجانی خیل وزیرستان سے2روزقبل کھانالایاتھا، متاثرہ خاندان کے سربراہ کا بھائی جب گھر پہنچا تو لاشوں کا پتہ چلا۔

    اطلاع ملنے ہرمقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

  • لکی مروت: مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

    لکی مروت: مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

    لکی مروت: پولیس کا کہنا ہے کہ حسین خیل کے قریب 10 مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کے علاقے حسین خیل میں نامعلوم افراد نے 10 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مغوی سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے ملازم ہیں جس کا تعلق نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، کرک اور دیگر علاقوں سے ہے۔

    پولیس کے مطابق مزدوروں کو تجوڑی سے شادی خیل روڈ پر کام کیلئے جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔

  • لکی مروت: کبڈی میچ کے دوران فائرنگ اور  اشتعال انگیز نعرے لگانے پر مقدمہ درج

    لکی مروت: کبڈی میچ کے دوران فائرنگ اور اشتعال انگیز نعرے لگانے پر مقدمہ درج

    لکی مروت: خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں کبڈی میچ کے دوران فائرنگ اور اشتعال انگیز نعرے لگانے پر امیدوار صوبائی اسمبلی ہشام انعام اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے علاقے تری خیل میں کبڈی میچ کے دوران دو گروہوں میں ہوائی فائرنگ سے بھگدڑمچ گئی۔

    کبڈی میچ کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیراور امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 106 ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان تھے، اس دوران مخالف گروپ کے ماسٹرانعام اللہ کی گراؤنڈ میں آمد پر دونوں جانب کے کارکنوں نے ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزنعرے بازی کی۔

    پولیس کی موجودگی میں دونوں جانب سےہوائی فائرنگ کی گئی، جس سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں نے زمین پر لیٹ کر جان بچائی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    جس کے بعد تجوڑی پولیس نے میچ منتظمین، سابق صوبائی وزیر اور امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور مروت بیٹنی تحریک کے چیرمین ماسٹر انعام اللہ اور دونوں گروپوں کے سینکڑوں کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

    ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ناقص انتظامات، فائرنگ ، اشتعال انگیز تقاریر اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے۔

  • لکی مروت: نیب ٹیم نے چھاپے میں گھر سے ایک کروڑ سے زائد رقم برآمد کر لی

    لکی مروت: نیب ٹیم نے چھاپے میں گھر سے ایک کروڑ سے زائد رقم برآمد کر لی

    لکی مروت: خیبر پختون خوا کے شہر لکی مروت میں نیب ٹیم نے چھاپے میں گھر سے ایک کروڑ سے زائد رقم برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے ایک محلے حق داد آباد لکی سٹی میں نیب کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ ایک گھر پر چھاپا مار کر ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کر لی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رقم زیر حراست ڈویژنل اکاؤنٹنٹ جنرل بنوں آفس کے کمپیوٹر آپریٹر عبدالوحید کی نشان دہی پر برآمد کی گئی ہے، ملزم عبدالوحید اور ان کا بھائی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان پر سرکاری ملازمین کی پنشن میں کروڑوں روپے کے غبن کا الزام ہے، جنھوں نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

  • توانائی کے شعبے سے پاکستان کے لیے بڑی خوش خبری، لکی مروت آئل اینڈ گیس فیلڈ مکمل

    توانائی کے شعبے سے پاکستان کے لیے بڑی خوش خبری، لکی مروت آئل اینڈ گیس فیلڈ مکمل

    اسلام آباد: توانائی کے شعبے سے پاکستان کے لیے ایک بڑی خوش خبری ہے، لکی مروت آئل اینڈ گیس فیلڈ مکمل ہو گیا۔

    تفصیلات لکی مروت کے علاقے سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر سے توانائی کی پیداوار شروع ہو گئی، پاکستان نے لکی مروت میں تیل اور گیس ذخائر کی دریافت کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔

    یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوا، منصوبے کی تکمیل میں پاک فوج نے سیکیورٹی فراہم کی اور اسے کامیاب بنایا، گیس فیلڈ سے گیس کی سپلائی سوئی ناردرن کے ٹرانسمیشن سسٹم میں داخل کی جائے گی۔

    یہ فیلڈ روزانہ 1000 بیرل تیل پیدا کرے گی، فیلڈ سے تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی، رواں مالی سال کے اختتام تک پیداوار پر بچت 176 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

    منصوبے کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ پاک فوج دن رات محنت کر کے علاقے میں امن قائم کر رہی ہے، چند ماہ کے دوران کنواں، ولی ڈیپ نمبر 1، کنواں ولی نمبر 2 کے 2 اضافی کنوؤں کی کھدائی شروع کی جائے گی۔

  • لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں پولیس چوکی شہباز خیل پر رات گئے دہشت گردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی صوبائی دارالحکومت پشاور میں تھانہ سربند کی حدود میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کر دیا تھا تاہم پولیس نے شدید جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چوکی پر دو اطراف سے فائرنگ کی، جس کے جواب پولیس نے بھرپور فائرنگ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔

  • لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت: صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے لکی مروت میں زیر تعمیر عمارت میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کردیا، پولیس کی جواب فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ لکی مروت کی حدود میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران زیر تعمیر عمارت میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔

    دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاوید اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کمانڈر زبیر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید

    لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید

    لکی مروت : دہشت گردوں کے پولیس پر حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت چار اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ صدر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی اقبال مومند نفری کے ہمراہ تھانہ صدر روانہ ہوئے تو پیر والا موڑ کے قریب ڈی ایس پی کی بکتر بند گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مومند سمیت 4 اہلکارشہید ہوگئے۔

    شہید سپاہیوں میں وقار ، علی مرجان اور سپاہی کرامت اللہ شامل ہیں جبکہ ڈی ایس پی قافلے میں شامل بکتر بند گاڑی( اے پی سی) ڈرائیور سردار علی زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ڈی ایس پی اور 4 پولیس شہیدا کی نماز جنازہ آج پولیس لائن لکی مروت میں ادا کی جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی لکی مروت کے بخمل احمد زئی پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ، جسے جدید آلات کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنادیا گیا تھا۔

    اس سے قبل جنوری میں خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی شاہ طور پر حملہ کیا تھا ، جس پر پولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کی ، جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔

  • لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے ضلع لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی نے تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میں آپریشن کیا اور اس دوران 6 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

    حکام نے بتایا کہ ضلع لکی مروت پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مختلف بم حملوں اور دہشت گرد گردی کی ورادتوں میں ملوث دہشت گرد تھانہ ڈڈیوالہ کے علاقے میں موجود ہیں اور چوکی عباسہ پر حملے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

    جس پر لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کی ٹیم دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے لیے پہنچی تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کی اور فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسحلہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ضیاءاللہ عرف کوچی صفت اللہ عرف ڈرون ، محیب اللہ اور کلیم اللہ عرف فقیر و کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ دو دہشت گردوں کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔

    واقعہ کے بعد پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • لکی مروت: کراچی پولیس آفس حملے میں شامل دہشت گرد کے گھر پر چھاپہ

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر لکی مروت میں، کراچی پولیس آفس حملے کے دہشت گرد کفایت اللہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران کفایت اللہ کے گھر والوں سے تفتیش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں کراچی پولیس آفس حملے کے دہشت گرد کفایت اللہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

    چھاپہ تھانہ صدر لکی مروت کی حدود گاؤں وانڈہ امیر میں مارا گیا، چھاپے کے دوران شدت پسند کفایت اللہ کے گھر والوں سے تفتیش کی گئی۔

    ڈی پی او کے مطابق کفایت اللہ گھر سے 3 ماہ قبل فرار ہو گیا تھا، گھر والوں کو علم نہیں تھا کہ کفایت اللہ کہاں چلا گیا، کراچی پولیس دفتر پر حملے کے بعد خاندان والوں کو پتہ چلا کہ کفایت اللہ پاکستان میں ہی تھا۔

    خیال رہے کہ جمعہ 17 فروری کی شب کراچی میں پولیس چیف آفس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، سیکیورٹی فورسز کے بروقت آپریشن میں تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آپریشن میں 2 پولیس اہلکار اور ایک رینجرز اہلکار شہید اور ایک خاکروب جان کی بازی ہار گیا جبکہ 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں میں شامل خودکش بمبارکی شناخت زالا نور کے نام سے ہوئی جس کا تعلق وزیرستان سے تھا، دوسرا دہشت گرد لکی مروت کا رہائشی کفایت اللہ اور تیسرا دہشت گرد شمالی وزیرستان کا رہائشی مجید بلوچ تھا۔