Tag: لکی مروت

  • لکی مروت: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

    لکی مروت: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

    لکی مروت: صوبہ کے پی کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے بخمل احمد زئی پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے جدید آلات کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنادیا گیا۔

    پولیس کے مطابق پولیس چوکی پر بارہ کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

    ادھر شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو جہنم واصل جبکہ تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں پولیس اے ایس آئی کے گھر پر حملہ، 8 افراد زخمی

    گرفتار دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں جن کے تناظر میں مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں اے ایس آئی کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے۔

    زخمیوں میں اے ایس آئی امین اللّٰہ سمیت دو خواتین بھی شامل تھیں۔

  • لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی، جس پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیاں گزشتہ ایک ہفتے سے انٹیلی جنس بنیادوں پر دیکھی جا رہی تھیں، دہشت گردوں کو فرار ہونے کے دوران روکا گیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا، مقامی لوگوں نے آپریشن اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

  • لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    لکی مروت : خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی شاہ طورہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی شاہ طور پر حملہ کردیا ، جس پر پولیس نے  بھرپورجوابی کارروائی کی ، جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    یاد رہے 5 جنوری کو خ بھی لکی مروت میں تھانہ ورگاڑہ سب ڈویژن بیٹنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا مکینوں اور پولیس کی فائرنگ سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا پوا اور حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

    اس سے قبل یکم جنوری کو لکی مروت میں پولیس چوکی شہباز خیل پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں اہلکار تحسین اللہ شہید جب کہ جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا۔

  • لکی مروت میں دہشت گردوں کا دستی بموں اور راکٹوں سے حملہ، 4 پولیس اہل کار شہید

    لکی مروت میں دہشت گردوں کا دستی بموں اور راکٹوں سے حملہ، 4 پولیس اہل کار شہید

    لکی مروت: خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے دستی بموں اور راکٹوں سے حملہ کر کے 4 پولیس اہل کاروں کو شہید کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں رات گئے تھانہ برگئی پر دستی بموں اور راکٹ لانچرز سے لیس دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں 4 پولیس اہل کار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے پر دو اطراف سے حملہ کیا، اہل کار دہشت گردوں کے حملہ کا جواب دیتے ہوئے شہید ہوئے، حملہ ہوتے ہی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے، جنھیں پکڑنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    لکی مروت میں تھانے پر حملے میں شہید ہونے والے اہل کاروں میں کانسٹیبل ابراہیم، عمران، خیر الرحمٰن اور سبز علی شامل ہیں، جب کہ زخمی اہل کاروں میں اے ایس آئی گل خان، کانسٹیبل بلقیاز، امیر نواز اور فرمان اللّٰہ شامل ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، اور کہا کہ دہشت گرد پاکستانی عوام کے کھلے دشمن ہیں، پولیس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

  • لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی  کا مشترکہ آپریشن، مطلوب دہشت مارا گیا

    لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، مطلوب دہشت مارا گیا

    لکی مروت : پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں مطلوب دہشت گرد وحیداللہ عرف اسامہ مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد وحیداللہ عرف اسامہ مارا گیا۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ آپریشن تھانہ نورنگ اورغوریوالہ کےقریب کیا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ، دہشت گرد دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

    یاد رہے ستمبر میں بھی لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا تھا۔

    کارروائی تھانہ نورنگ کی حدود بنوں اور لکی مروت کی سرحدی حدود تختی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی، آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے تھے۔

    ضیاء الدین احمد کے مطابق مارے گئے دہشت گرد پولیس پر ہونے والے حملوں اور دیگردہشت گرد کاروائیوں میں مطلوب تھے۔

  • لکی مروت : پولیس موبائل  پر دہشت گردوں کا حملہ ، سب انسپکٹر سمیت 6 پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت : پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ ، سب انسپکٹر سمیت 6 پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت : پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں سب انسپکٹرسمیت چھ پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقہ وانڈہ شہاب خیل میں گشت پر مامور عباسہ چوکی کی پولیس موبائل وین پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

    دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سب انسپکٹر سمیت 6 پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگئے۔

    تاہم فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ محمود خان نے لکی مروت میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیر اعلیٰ کے پی نے شہید کے درجات بلندی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوناک ہے، شہداکی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • لکی مروت: سی ٹی ڈی  اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ، 4 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت: سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ، 4 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت : سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا۔

    کارروائی تھانہ نورنگ کی حدود بنوں اور لکی مروت کی سرحدی حدود تختی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

    آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔

    ضیاء الدین احمد کے مطابق مارے گئے دہشت گرد پولیس پر ہونے والے حملوں اور دیگردہشت گرد کاروائیوں میں مطلوب تھے۔

  • لکی مروت : سیکورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ  آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت : سیکورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت : شیری خیل میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن اور فائرنگ کے تبادلہ میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ درہ پیزو کی حدود شیری خیل کے قریب خفیہ اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، اس دوران کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد سید زمان زخمی ہوگیا ، جس کی گرفتاری کلیئے کوششیں جاری ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت آفتاب، فضل الرحمان عرف ارمانی، علیم اللّٰہ اور یاسین عرف لڑم کےنام سے ہوئی اور ان دہشت گردوں کا تعلق جانی خیل وزیر بنوں اور لکی مروت سے ہے۔

    آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے چار ایس ایم جیز، ایک آر پی جی سیون، اور آئی ای ڈی برآمد کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ایف سی اہکار کے قتل اوردیگر دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

  • لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ  درج

    لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج

    لکی مروت : خیبر پختونخواہ کے شہر لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر لکی مروت میں پولیس کی موبائل پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا ، سرکاری مدعیت میں درج مقدمے میں قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    یاد رہے لکی مروت شہر کے قریب درہ تنگ روڈ پر پولیس موبائل پرنامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اہلکار مامول کےگشت پر تھے، فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی یعقوب، سپاہی مستقیم، سپاہی انعام اللہ اور ڈرائیور رحیم اللہ موقع پر شہید ہوگئے۔

    شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس کے بعد ان کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے، نماز جنازہ میں ڈی پی او شہزادہ عمربن عباس باب، ۔ڈپٹی کمشنر،عمائدین علاقہ سمیت افسران اوراہلکاروں نے شرکت کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ہیں ، جن کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • لکی مروت میں پولیس کارروائی: خواتین اور بچوں کا قاتل ہلاک

    لکی مروت میں پولیس کارروائی: خواتین اور بچوں کا قاتل ہلاک

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں خواتین اور بچوں کا قاتل ہلاک جبکہ ایک سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے جابو خیل میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں نوید نامی ملزم ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزم گزشتہ روز 2 خواتین اور ایک بچے کے قتل میں ملوث تھا، ملزم نے دیرینہ دشمنی پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی تھی۔ مقابلے میں سب انسپکٹر دمساز خان بھی زخمی ہوئے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزم سے کلاشنکوف اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں، ہلاک ملزم نوید، بدنام زمانہ ماخو گروپ کا اہم کارندہ تھا۔