Tag: لگانے کی تجویز

  • آئندہ مالی سال 1500 ارب سے زائد نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز

    آئندہ مالی سال 1500 ارب سے زائد نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز

    اسلام آباد : آئندہ مالی سال 1500ارب سے زائد نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز سامنے آگئی ، وزیراعظم نے تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کیلئے 12 ہزار 900 ارب ٹیکس ہدف مقرر کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

    ایف بی آر کی آئندہ مالی سال 1500ارب سے زائد نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز ہے ، اس سلسلے میں معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، وزیراعظم نے تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ درآمدی سامان پر ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے، فوڈ آئٹم پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

    اس کے علاوہ ودہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے، کسٹم ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے، درآمدی فوڈ آئٹم کی سپلائی پر سیلز ٹیکس شرح بڑھانے اور اور سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے آئی ایم ایف نے تمام ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی شرط عائد کی۔