Tag: لگژری

  • سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے لگژری کار خرید لی

    سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے لگژری کار خرید لی

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے لگژری گاڑی خرید لی جس کے چرچے سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر بھی ہورہے ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر باڈی گارڈ شیرا نے حال ہی میں اپنے لیے خریدی گئی نئی رینج روور کی تصویر شیئر کی ہے جس پر ان کے چاہنے والے انہیں مبارکبادیں پیش کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by shera (@beingshera)

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا نے یہ پرتعیش کار 1 کروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے میں خریدی ہے۔

    بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی طرح ان کے باڈی گارڈ ’شیرا‘ ناصرف عوامی سطح پر بہت مقبول ہیں بلکہ انہیں دبنگ اداکار کا اعتماد بھی حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ شیرا کو اکثر و بیشتر سلمان خان کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

    گزشتہ سال بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ سامنے آئے تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان خان شیرا کو ماہانہ 15 لاکھ بھارتی روپے اور سالانہ (دو کروڑ ) کے قریب تنخواہ دیتے ہیں۔

  • لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، لگژری گاڑی کا ڈرائیور بھارتی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، لگژری گاڑی کا ڈرائیور بھارتی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    نئی دہلی: بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لگژری گاڑی سڑکوں پر دوڑانے والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، شہری کی سڑک پر ہی سرزنش ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو مختلف نوعیت کی سزائیں بھی دے رہی ہے، اسی ضمن میں پرتعیش گاڑی کے ڈرائیور کو اٹھک بیٹھک کرنا پڑگیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی ریاست ادھیا پردیش میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان ’پورچھے‘ نامی مہنگی ترین گاڑی میں سڑکوں پر گشت کررہا تھا اس دوران پولیس نے اسے گھیر لیا۔

    بھارت: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کو کرونا مریض کے ساتھ بند کردیا

    پولیس نے نوجوان کی خوب سرزنش کی اور سزا کے طور پر اٹھک بیٹھک کروایا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی پولیس نے ناکے پر دو موٹرسائیکل میں سوار چار نوجوانوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا تھا، بعد ازاں انہیں کرونا کے فرضی مریض کے ساتھ ایمبولیسن میں بند کردیا گیا تھا۔

    اسی نوعیت کے دیگر کئی واقعات بھی بھارت بھر سے سامنے آئے ہیں۔