Tag: لگژری آئٹمز

  • آئی ایم ایف کی شرط پوری : لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس آج سے نافذ ہوگیا

    آئی ایم ایف کی شرط پوری : لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس آج سے نافذ ہوگیا

    اسلام آباد : آئی ایم ایف کی شرط پر لگژری آئٹمز پر لگنے والا 25 فیصد سیلز ٹیکس آج سے نافذ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے چار ماہ میں پندرہ ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹرانکس آئٹمز، میک اپ کے سامان، پالتوجانوروں کی امپورٹڈ خوراک ، امپورٹڈ برانڈڈ جوتوں ، امپورٹڈ لگژری برتنوں، امپورٹڈ باتھ روم فٹنگز پر سیلز ٹیکس کی شرح پچیس فیصد کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ امپورٹڈ اور مقامی سطح پر تیار کی جانے والی چودہ سو سی سی گاڑیوں، امپورٹڈ ٹائلز، سینٹری کے سامان اور دیگرچیزوں پر بھی سیلزٹیکس پچیس فیصد ہوگیا۔

  • لگژری آئٹمز پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

    لگژری آئٹمز پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : وزارت تجارت نے لگژری آئٹمز پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس میں موبائل فون،گاڑیوں ، فرنیچر سمیت دیگر 38اشیا شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی فیصلے کے بعد وزارت تجارت نے لگژری آئٹمزپرپابندی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پابندی کااطلاق فوری طورپر ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موبائل فون، آئسکریم، میوزیکل آلات، جیلی سمیت دیگر 38 اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر اشیا میں گاڑیوں، سگریٹس،ٹشو پیپرز،فرنیچر،جوسز ، ہیئرڈرائیرز دیگرسیلون آئٹمز،لگژری لیدر ایپرل ، پاستہ فیز شدہ گوشت،کچن ویئرز، اریٹڈ واٹر،سن گلاسز شامل ہیں۔

    وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ہیٹرز، بلوئرز،کارن فلیکس، لگژری میٹرس،لیپنگ بیگ ، شیمپوز،کنفکشریز،جشک میوہ جات وخشت پھلوں ، کارپٹ،مچھلی وفیزشدہ مچھلی سینٹری کےسامان ، ساوسز،کیچ اَپ،ٹریولنگ بیگز،سوٹ کیس،کراکری کی درآمد پر پابندی عائد کی ہے۔

    واضح رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حکومت نے بیرون ملک سے موبائل فون، گاڑیاں، اسلحہ، جوتوں، امپورٹڈ سینٹری، فرنیچر، میک اپ، شیمپوز منگوانے پر پابندی عائد کردی ہے، اب سے لگژری اور غیر ضروری آئٹمز کی درآمد پر مکمل پابندی ہوگی۔

  • 2 ماہ کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کا امکان

    2 ماہ کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کا امکان

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے 2 ماہ کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پر آمادگی ظاہر کردی، جس میں مہنگی گاڑیاں، پر فیومز چاکلیٹس فینسی لائیٹس ٹائلز اور دیگر آسائشی اشیاء بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نےخسارہ کم کرنے کےلئے تجاویز تیار کر لیں ، جس میں 2ماہ کے لیےلگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ان تجاویز پر آمادگی ظاہر کردی ہے، ان میں مہنگی گاڑیاں، پر فیومز چاکلیٹس فینسی لائیٹس ٹائلز اور دیگر آسائشی اشیاء بھی شامل ہوں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ فینسی اشیا کی امپورٹ پر پابندی کا مقصد بڑھتے تجارتی خسارے کو کم کرنا اور یہ عارضی پابندی ہوگی۔

    وزارت تجارت ذرائع کے مطابق اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر لی گئی، فیڈریشن اور چیمبرز نے قومی مفاد میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان اقدامات سے ڈالر پر بوجھ کم ہو گا۔