Tag: لگژری گاڑی

  • شاہدرہ حادثہ : 14 سالہ ملزم نے مالک مکان کی لگژری گاڑی کیسے نکالی؟

    شاہدرہ حادثہ : 14 سالہ ملزم نے مالک مکان کی لگژری گاڑی کیسے نکالی؟

    لاہور میں لگژری گاڑی چلانے والے کم عمر ڈرائیور کی ٹکر سے ایک شخص کی ہلاکت اور دو فراد کے زخمی ہونے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لگژری گاڑی سے حادثے کا ذمہ دار 14 سالہ ملزم حاشر اپنے ماموں کی نہیں بلکہ مالک مکان کی گاڑی اس کی اجازت کے بغیر گھر سے لے کر نکلا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق خرم نامی مالک مکان ایک میڈیسن کمپنی میں منیجر کے عہدے پر فائز ہے اور مذکورہ لگژری گاڑی اسی کمپنی کی ملکیت ہے۔

    حاشر کے نکالنے سے پہلے مالک مکان خرم اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی ہمشیرہ کے گھر گیا تھا جو قریبی محلے میں ہی رہائش پذیر ہیں، اس موقع پر گاڑی گھر میں ہی کھڑی تھی۔

    ملزم 14 سالہ حاشر کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے اور وہ اپنی نانی کے پاس کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہے، حاشر نے گاڑی کی چابی اپنی نانی سے لی تھی۔

    بعد ازاں گھر میں گاڑی کی غیر موجودگی کا علم ہونے پر مالک مکان خرم نے گاڑی چوری کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 کو دے دی تھی۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مالک مکان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کم عمر ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

    لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سنگیت سینما کے قریب تیز رفتار لگژری گاڑی کے 14 سالہ ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    کم عمر بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے دو سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی ہیں، فوٹیج میں گاڑی چلاتے ہوئے بچے کو واضح طور پر دیکھا گیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بچے کو پکڑ کر تھپڑ مارے۔

  • کنگنا رناوت نے 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی لگژری کار خرید لی

    کنگنا رناوت نے 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی لگژری کار خرید لی

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک نئی لگژری کار خریدی ہے جس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 8 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو ممبی میں اپنی نئی مرسیڈیز میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا، انہیں سفید لباس میں ملبوس سیلون سے نکلیں اور اپنی چمچماتی گاڑی میں سوار ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ کنگنا کی اس نئی گاڑی کی قیمت تقریباً دو کروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے ہے جو پاکستانی کرنسی میں آٹھ کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں کنگنا رناوت  نے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی اور ہماچل پردیش میں منڈی حلقہ سے الیکش لڑنے کا اعلان کیا۔

  • لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی کراچی سے برآمد

    لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی کراچی سے برآمد

    کراچی : کسٹم حکام نے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز نے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کی اور لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی برآمد کرلی۔

    حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دیگر کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    کسٹمز حکام نے گاڑی ڈیفنس کےفلیٹس میں پارکنگ سےبرآمد کی اور گاڑی ضبط کر کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ضبط گاڑی کی مالیت 50 کروڑ روپے سے زائدہے، گاڑی کو محکمہ ایکسائز نے غیر قانونی طور پر رجسٹر کیا، گاڑی کی رجسٹریشن پر 30 کروڑ ٹیکس تھا جو ادا نہیں کیا گیا۔

    کسٹمز حکام نے بتایا کہ مفرور ملزم نوید یامین نے گاڑی گرفتار ملزم نوید کی مدد سے جمیل کو فروخت کی ، واقعے پر تحقیقات کی جارہی ہیں، کارروائی کے دوران ایک اور لگژری گاڑی تحویل میں لی گئی ہے۔

  • فلپائنی میڈ نے یو اے ای میں لگژری گاڑی انعام میں جیت لی

    فلپائنی میڈ نے یو اے ای میں لگژری گاڑی انعام میں جیت لی

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں مقیم فلپائنی میڈ (دایا) نے بی ایم ڈبلیو کی لگژری کار انعام میں جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مقیم فلپائن کی شہری نے دبئی میں یو اے ای ایکسچینج کے لکی ڈرا میں بی ایم ڈبلیو کی لگژری گاڑی جیت کر اپنے نام کرلی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلپائنی میڈ (دایا) کی یو اے ای ایکسچینج کے لکلی ڈرا کے ذریعے جیتی گئی گاڑی کی قیمت تقریباً 83 لاکھ پاکستانی روپے بننتے ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر یو اے ای ایکسچینج نے اعلان کیا کہ فلورنزا سانتوس لکی ونر ہیں جنہوں نے نئی بی ایم ڈبلیو 3 سیریز کار جیتی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون گذشتہ 11 ماہ سے دبئی میں ملازمت کررہی ہے۔

    فلورنزا کا کہنا تھا کہ ’لکی انعام جیتنے کے بعد میں بہت خوش اور پُر جوش ہوں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں انعام میں جیتی گئی گاڑی فروخت کرکے واپس فلپائن جاؤں گی اور اپنا گھر تعمیر کرنے کے بعد فلپائن میں ہی کوئی کاروبار کروں گی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لاٹری کمپنی کے پاس مزید تین لگژری گاڑیاں موجود ہیں جو آئندہ ہفتوں میں انعام جیتنے والے خوش نصیب لوگوں کو دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : یو اے ای: پرتگالی شہری نے 1کروڑ 20 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

    یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز پر سیاحت کی غرض سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں مقیم پرتگالی شہری نے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا بگ ٹکٹ سے پہلی مرتبہ خریدی گئی لاٹری سے ہی 1 کروڑ 20 لاکھ اماراتی درہم کی انعامی رقم جیتی تھی۔