Tag: لگژری گاڑیاں

  • بشار الاسد کی انتہائی قیمتی لگژری گاڑیاں، ویڈیو وائرل

    بشار الاسد کی انتہائی قیمتی لگژری گاڑیاں، ویڈیو وائرل

    شام میں بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی زیر ملکیت لگژری گاڑیوں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

    شام میں اسد خان کی حکومت کا دور نصف صدی پر محیط جب کہ بشار الاسد کی حکومت 24 سال قائم رہی جس کا اختتام گزشتہ روز اس وقت ہوا جب باغی مسلح گروہ نے ملک کے دیگر شہروں کے بعد دمشق میں داخل ہو کر اس پر بھی قبضہ کر لیا۔

    بشار الاسد کو جان بچا کر اقتدار چھوڑ کر ملک سے فرار ہونا پڑا۔ تاہم ان کے فرار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی زیر ملکیت اور زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

     

    اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشار الاسد کے گیراج میں ایک، دو یا دس، بیس نہیں بلکہ سینکڑوں کی تعداد میں انتہائی قیمتی لگژری گاڑیاں کھڑی ہیں۔

    صرف گاڑیاں دیکھ کر ہی مفرور شامی صدر کے دور حکومت میں ان کی پرتعیش زندگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/syria-end-of-50-years-of-assad-family-rule-world-reaction/

  • ن  لیگی پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    ن لیگی پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    لاہور : ن لیگی پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا، 61 کروڑ 24 لاکھ 75ہزار روپے کی لاگت سے 76 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لیگی پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے نامزد کیے گئے پارلیمانی سیکریٹریز کو نئی گاڑیاں دی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کی لاگت سے 76 گاڑیاں خریدی جائیں گی، جن میں پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے 22 کروڑ سے 29 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

    اس کے علاوہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 9 کروڑ 96 لاکھ سے 15 گاڑیاں خریدی جائیں گی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب نے 76 گاڑیاں خریدنےکی درخواست کی تھی۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے صوبے بھرمیں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے دو ارب روپے جاری کرنے کےلیے محکمہ خزانہ کو خط لکھا تھا، خط میں کہا گیاتھا کہ سندھ حکومت 138 ۔ فوربائی فور ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے۔ جو سندھ بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کو دی جائیں گی۔

    سندھ حکومت کی جانب سےخریدی جانے والی ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے، رواں مالی سال کےبجٹ میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے رقم مختص کی گئی تھی۔

  • ملکی زرمبادلہ میں خطرناک کمی، حکومت کی 165 لگژری گاڑیوں کی بکنگ

    ملکی زرمبادلہ میں خطرناک کمی، حکومت کی 165 لگژری گاڑیوں کی بکنگ

    اسلام آباد: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے باوجود حکومت نے 165 لگژری گاڑیوں کی بکنگ اور ان کے لیے ایل سیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے باوجود لگژری گاڑیوں کے لیے ایل سیز کی پابندی میں نرمی کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

    ذرائع وزرات صحت کا کہنا ہے کہ 165 لگژری گاڑیوں کے لیے ایل سیز کا گرین سگنل دے دیا گیا، لگژری گاڑیوں کی قیمت 5 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

    ذرائع کے مطابق لگژری گاڑیوں کی بکنگ جنوری اور ڈلیوری مارچ میں ہوگی، پہلے مرحلے میں 65 اور دوسرے مرحلے میں 100 گاڑیوں کی بکنگ کی گئی ہے۔

    دوسری جانب مقامی کار مینو فیکچررز کو خام مال کی ایل سیز کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ملک میں تین بڑی کار مینو فیکچررز نے اپنی پیداوار بند کر رکھی ہے۔

    ایل سیز کے لیے پریشان مقامی کار مینو فیکچررز نے متعلقہ وزارتوں اور وزیر اعظم سے ایل سیز کھولنے کی اپیل کی ہے۔

  • لگژری گاڑیوں کی درآمد، آصف زرداری کے خلاف تحقیقات جاری ہیں: ایف بی آر

    لگژری گاڑیوں کی درآمد، آصف زرداری کے خلاف تحقیقات جاری ہیں: ایف بی آر

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف لگژری گاڑیوں کی درآمد کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو لگژری گاڑیوں کی درآمد سے متعلق کارروائی جاری ہے، سابق صدر کو ایف بی آر کی جانب سے نوٹس بھی بھیجا جا چکا ہے۔

    ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کراچی آفس اس معاملے کو دیکھ رہا ہے، اس کیس میں آصف زرداری کا پیش ہونا ضروری نہیں، ان کا وکیل بھی پیش ہو سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہم شیرہ فریال تالپور کی 10 اپریل تک ضمانت منظور کرلی ہے اور اس سلسلے میں تفتیشی افسر اور نیب کو نوٹس بھی جاری کر دیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جعلی اکاؤنٹس کیس : آصف زرداری اورفریال تالپورکی 10 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور

    آصف زرداری اور فریال تالپور کو حفاظتی ضمانت کے لیے 10،10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔

    خیال رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی 8 اپریل کو پہلی پیشی ہے، انھوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے ہیں، معلوم نہیں کہ میرے خلاف کتنی انکوائریز چل رہی ہیں، اس لیے ضمانت دی جائے۔