Tag: لگژری ہوٹل

  • لگژری ہوٹل سے 6 غیرملکیوں کی لاشیں برآمد

    لگژری ہوٹل سے 6 غیرملکیوں کی لاشیں برآمد

    بنکاک : تھائی لینڈ کے ایک لگژری ہوٹل میں قیام پذیر 6 غیرملکی افراد کی پراسرار طور پر لاشیں برآمد ہوئی ہیں پولیس نے زہر دے کر قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ایک لگژری ہوٹل کے کمرے میں چھ غیر ملکی شہری مردہ پائے گئے، تمام افراد کا تعلق ویت نام سے تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ انہیں زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم سریتھا تھاویسین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ متوفیان کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت کرنے کے کوئی آثار نہیں ملے۔

    Grand Hyatt

    ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گا کہ آیا انہوں نے کچھ کھایا تھا یا کوئی اور وجہ بنی، انہوں نے اس بات کی تردید کہ واقعہ کسی ڈکیتی یا فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔

    تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے بتایا کہ مرنے والے تمام چھ افراد ویت نام کے شہری تھے جن میں تین خواتین اور تین مرد تھے، ان میں سے دو کے پاس امریکی شہریت بھی تھی۔

    مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ شام چار بج کر 30 منٹ پر اس وقت سامنے آیا، جب عملے نے کمرے میں لاشیں دیکھیں، عملے کے ارکان ہوٹل کی پانچویں منزل پر ان کے کمرے کی صفائی کرنے پہنچے تھے۔

    اطلاع ملتے ہی وزیراعظم سریتھا تھاویسین بھی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، انہوں نے کہا کہ یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ کوئی ساتواں ویت نامی شخص بھی اس واقعے میں ملوث ہو سکتا ہے۔

    ہوٹل

    بنکاک کے میٹروپولیٹن پولیس بیورو کے سربراہ تھیٹی سنگسوانگ نے کہا کہ مذکورہ سیاحوں نے دوپہر کو ہوٹل سے چیک آؤٹ نہیں کیا تھا، مزید کہا کہ عملے نے لاشیں دیکھیں اور اس کی اطلاع (ہوٹل کے) ایگزیکٹوز اور پھر پولیس کو دی۔

    انہوں نے کہا کہ ابتدائی جانچ میں لڑائی یا چوری سے متعلق چوٹوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا لیکن یہ تجویز کیا گیا کہ تمام چھ افراد نے زہر ملی کوئی چیز کھائی تھی، مزید کہا کہ ہمیں محرکات معلوم کرنے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ ثابت کر سکتے ہیں یہ خودکشی کا نہیں بلکہ قتل کا کیس ہے۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے میں ایک مہلک کیمیکل ’سائنائیڈ‘ کے نشانات ملے ہیں جو شیشے اور چائے کے برتن پر پائے گئے ہیں،۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ مرنے والوں میں سے کسی ایک نے یا پھر ساتویں شخص نے مبینہ طور پر چائے میں زہریلا کیمیکل ملایا ہو۔

  • دبئی میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا افتتاح

    دبئی میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا افتتاح

    دبئی : آسمان کی بلندیوں کو چھونے والا پُر تعیش لگژری ہوٹل ’جیوورا‘ کا افتتاح کردیا گیا ہے، یہ دنیا کا سب سے بلند ترین ہوٹل ہے جو اپنی طرز تعمیر، دلکش ڈیزائن اور خوبصورتی کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    دنیا کا بلند ترین لگژی ہوٹل شیخ زید روڈ پر فلک بوس عمارت کی صورت پر موجود ہے جہاں یہ ہوٹل جاہ و جلال کی عظمت دکھائی دیتی ہے وہیں اس میں روایتی تہذیب کا جمالیاتی رنگ بھی نمایاں ہے جس کے باعث یہ ہوٹل سیاحوں کی اولین پسند بن گیا ہے یہی وجہ ہے اس کی دلکشی نے پہلے ہی روز دنیا بھر کے سیکڑوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق دبئی کے سینے پر فلک کو چھوتا یہ ہوٹل 528  کمروں پر مشتمل 75 منزلہ عمارت ہے جس کی اونچائی 356 میٹر ہے اور جس میں 232 ڈیلکس کمرے اور 265 سنگل بیڈ رومز کے ساتھ ساتھ سوئمنگ پول، ہیلتھ کلب، اسنوکر کلب، جم اور دیگر جدید سہولیات سے آراستہ ہے جب کہ اس ہوٹل کی خاص بات 5 ریسٹورنٹس کی موجودگی ہے جہاں مقامی اور بین الاقوامی کھانوں کی تمام اقسام موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کا بلند ترین لگژری ہوٹل جے ڈبلیو میرٹ مارکوئس دبئی ٹاور تھا جس کی اونچائی 355 میٹر ہے۔

     

    دنیا کے بلند ترین ہوٹل کی تصویری جھلکیاں