Tag: لیاری ایکسپریس وے

  • لیاری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثات کی وجہ سامنے آگئی

    لیاری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثات کی وجہ سامنے آگئی

    کراچی : لیاری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثات کی وجہ سامنے آگئی، جس میں بڑھتے حادثات کی وجہ رانگ وے سے چڑھنے والوں کی تعداد میں اضافے کو قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی لیاری ایکسپریس وے پر موٹر وے انتظامیہ کی نااہلی اورغفلت ان دنوں حادثات بڑھ گئے ہیں۔

    سہراب گوٹھ چورنگی ختم ہونے کے بعد گاڑیاں ایکسپریس وے پر رانگ وے سے جاتی ہیں جو اکثر حادثات کا سبب بنتی ہیں۔

    ایکسپریس وے پر صرف چھوٹی گاڑیوں کواجازت ہے لیکن یہاں ہیوی ٹریفک سمیت موٹرسائیکلیں بلا خوف وخطر چلتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

    ایکسپریس وے کے اکثر مقامات پر شہری پیدل میں چلتے دکھائی دیتے ہیں، چہل قدمی کوروکنے والا کوئی نہیں۔

    گزشتہ دنوں لیاری ایکسپریس وے پر رانگ سائیڈ سے چڑھنے والے ایک ہیوی مکسچر ٹرک نے پانچ سے زائد گاڑیوں کو رگڑ دیا تھا تاہم جانی نقصان تو نہ ہوا لیکن حادثے کے وقت کار میں دفاتر جانے والی خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    اس سے قبل نشیئ افراد کےگرل چوری کرنے کا اہم معاملہ اٹھایا جاچکا ہے، لیاری ایکسپریس وے پرتیز رفتار ٹریفک کے دوران ہی آپ پتنگ بازوں، پتنگ لوٹنے والوں اورچہل قدمی کرنے والوں کو بھی دیکھا گیا ہے۔

    جس کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کراچی کے اہم ترین راستے لیاری ایکسپریس وے کو لاوارث کیوں چھوڑ دیا گیا ہے، یہاں ٹریفک قوانین کی عمل داری کیوں نہیں ہے؟

    ڈی ایس پی لیاری ایکسپریس وے خالد حمید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کےباجود رکشہ، موٹرسائیکل بھی آجاتے ہیں پر جگہ پراہلکاروں کی تعیناتی نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکام سےنفری بڑھانے کیلئےشروع سے مطالبہ کررہے ہیں اور راہگیروں کوروکنےکیلئےبھی این ایچ اے کو لکھا ہے.۔

  • لیاری ایکسپریس وے پر آئے روز حادثات کی وجہ سامنے آ گئی، ٹریفک پولیس کا انکشاف

    لیاری ایکسپریس وے پر آئے روز حادثات کی وجہ سامنے آ گئی، ٹریفک پولیس کا انکشاف

    کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر آئے روز حادثات کی وجہ سامنے آ گئی، ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں اہم انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ سہراب گوٹھ سے گاڑیاں ایکسپریس وے پر غلط سمت جاتی ہیں، رانگ وے جانے سے اکثر لیاری ایکسپریس وے پر حادثات ہوتے ہیں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق سڑک سے چڑھتے ہی موٹر وے پولیس کی حدود شروع ہوتی ہے، اس لیے ہم نے کئی بار موٹر وے حکام کو خط لکھا ہے، جس میں انھیں بتایا گیا کہ یہاں سے لوگ رانگ وے چڑھ کر آنا جانا کرتے ہیں۔


    مسکن چورنگی کے قریب تیز رفتار فارچیونر کا حادثہ، گاڑی جلانے والے ریسٹورنٹ ملازم نکلے


    ٹریفک پولیس حکام نے کہا کہ یہ ہماری حدود نہیں اور نہ ہمیں چالان کا اختیار ہے، سہراب گوٹھ سے ہزاروں گاڑیاں روزانہ غلط سمت سفر کرتی ہیں، یہ موٹر وے کی حدود ہے۔

    یاد رہے کہ لیاری ایکسپریس وے پر ٹرک نے 7 گاڑیوں کو ٹکر مار دی تھی، یہ حادثہ سہراب گوٹھ ٹال پلازہ کے قریب پیش آیا تھا۔

    لیاری ایکسپریس وے حادثے کی تفصیلات


    سہراب گوٹھ ٹال پلازہ سے 100 میٹر کی دوری پر لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی مکسچر گاڑی نے 5 سے زائد گاڑیوں کو رگڑ دیا، حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا، ہیوی گاڑی بے قابو ہو کر شہر جانے والی کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی تھی، حادثے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں، جب کہ کار سوار کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔

    حادثے کے وقت کار میں دفاتر اور کاموں پر جانے والی خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مشتعل کار سواروں نے ہیوی مکسچر کے شیشے توڑ دیے اور ڈرائیور کو کلینر سمیت پکڑ لیا، سچل تھانے کی پولیس پہنچی اور دونوں کو حراست میں لے لیا، ڈرائیور کے مطابق اس کا نام سردار محمد عمر 65 سال اور لائسنس بلوچستان کا بنا ہوا تھا، جو ابتدائی طور پر جعلی معلوم ہوتا تھا۔

    ڈرائیور نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لیاری ایکسپریس وے کو بطور یوٹرن استعمال کرنا چاہ رہا تھا، وہ سہراب گوٹھ سے لیاری ایکسپریس وے پر چڑھ کر رانگ وے لیاری ایکسپریس وے کی دوسری سمیت جہاں سے ڈسٹرکٹ سینٹرل سے آنے والی گاڑیاں چڑھتی ہیں، وہاں اترنا چاہتا تھا، لیکن اچانک گاڑی بے قابو ہوئی اور حادثہ پیش آ گیا۔

    موٹر وے پولیس افسران کیمرے سے منہ چھپاتے رہے


    اسی دوران حادثے کے مقام پر موٹر وے پولیس افسران بھی پہنچے جو حادثے کی وجہ سے بوکھلائے ہوئے تھے اور کیمرے سے اپنا چہرہ مسلسل چھپاتے رہے، حادثہ کس کی ذمہ داری ہے، بار بار پوچھنے پر کوئی جواب نہیں دیا، جب کہ سیکشن افسر ٹریفک پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ پر سڑک ختم ہوتے ہی لیاری ایکسپریس وے کی حدود شروع ہو جاتی ہے، جو موٹروے نیشنل ہائی وے پولیس کے دائرہ کار میں آتی ہے۔

    سیکشن افسر کے مطابق بالا حکام نے بارہا موٹر وے حکام کو خط لکھے کہ یہاں لوگ غلط سمت کا استعمال کرتے ہیں، جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں، یہاں ایک پکٹ بنائی جائے، لیکن موٹروے پولیس جواب نہیں دیتی۔

  • لیاری ایکسپریس وے کے مسافروں کے لیے بری خبر، ٹول ٹیکس میں بڑا اضافہ

    لیاری ایکسپریس وے کے مسافروں کے لیے بری خبر، ٹول ٹیکس میں بڑا اضافہ

    کراچی: لیاری ایکسپریس وے کے ایک سائیڈ کا ٹول ٹیکس 60 روپے کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، پہلے 30 سے بڑھا کر 40 روپے کیا گیا تھا، پھر 40 سے بڑھا کر 50 روپے کیا گیا تھا، اور گزشتہ ہفتے ایک سائیڈ کا ٹول ٹیکس 60 روپے کر دیا گیا ہے۔

    لیاری ایکسپریس وے پر آنے جانے کے لیے اب 120 روپے ادا کرنے ہوں گے، سندھ کے شہروں میں نیشنل ہائی وے اور دیگر ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

    وین، مزدا کو 100 روپے ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جب کہ نیشنل ہائی وے کے ٹول ٹیکس پر ٹرکوں کو 500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

    سندھ پولیس کے دستے میں 2 جدید ترین آرمرڈ پولیس موبائلز کا اضافہ

    ادھر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ملیر ایکسپریس وے کی پیش رفت سے متعلق اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کا 9 کلومیٹر کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، جسے 11 یا 12 جنوری کو عوام کے لیے کھولے جانے کا امکان ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے ملیر ایکسپریس وے پر آٹومیٹک ٹول لگانے کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹول پر 18 بوتھ بنائے گئے ہیں، ملیر ایکسپریس وے پر کار کے لیے 100 روپے ٹول ٹیکس ہوگا، جب کہ بس کے لیے 200 روپے ٹول ٹیکس ہوگا۔

    ملیر ایکسپریس وے 5 پولیس تھانوں کی حدود میں آئے گا، اور 7 تا 8 پولیس موبائل پیٹرولنگ کرتی رہیں گی، ایک ایمبولینس، فائر بریگیڈ بھی ہنگامی حالت کے لیے موجود ہوں گے۔

  • کراچی  : کٹی پتنگ لوٹتے ہوئے 15 سالہ لڑکا  تیز رفتار گاڑی کی زد میں  آکر جاں بحق

    کراچی : کٹی پتنگ لوٹتے ہوئے 15 سالہ لڑکا تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق

    کراچی : لیاری ایکسپریس وے پر پتنگ لوٹتے ہوئے تیزرفتارگاڑی کی زد میں آکر 15سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر کٹی پتنگ لوٹتے ہوئے ٹریفک حادثہ پیش آیا،جس 15 سالہ لڑکا تیزرفتارگاڑی کی زد میں آکرجان سےہاتھ دھو بیٹھا۔

    پولیس نے بتایا جاں بحق بچے کی شناخت حمیر کے نام سے ہوئی، عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ 15 سالہ نوجوان لیاری ایکسپریس وے اگرہ تاج کالونی کی قریب کٹی پتنگ لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا اور آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے بھاگ رہاتھا کہ اچانک گاڑی کی زد میں اگیا، جس سے وہ موقع پر ہی انتقال کر گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کراچی کےعلاقےکیماڑی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے بارہ سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا تھا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد دولہا اور اس کا والد فرار ہو گیا تاہم پولیس نے موقع سے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کر لی گئی، جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہے۔

  • کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار جیپ نیچے گرگئی،  ایک شخص جاں بحق،  4 زخمی

    کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار جیپ نیچے گرگئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

    کراچی : لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار جیپ نیچے گرگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے، تمام افراد نشے میں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں لیاری ایکسپریس وے پرتیزرفتارجیپ نیچےگرگئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    گاڑی میں سات نوجوان سوار تھے، جو ہاکس بے سے پکنک منا کر واپس آرہے تھے تاہم لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ علی احمدکےنام سےکی گئی جبکہ زخمیوں میں 22 سالہ عبدالاحد، 18 سالہ رمضان اور 20سالہ علی شامل ہیں تاہم حادثے میں ایک شخص محفوظ رہا۔

    پولیس نے شراب کے نشے اور تیز رفتاری کے باعث واقعہ پیش آنے کا انکشاف کیا، پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی کا ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا، جس کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ اور گاڑی سے شراب کی کئی بوتلیں بھی برامد ہوئی۔

    حکام نے بتایا کہ گاڑی میں موجود تمام نوجوان نشے میں تھے تاہم ڈرائیور سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • لکڑی خریدنے نکلے تاجر کو پولیس اہلکاروں نے لیاری ایکسپریس وے پر لے جا کر لوٹ لیا

    لکڑی خریدنے نکلے تاجر کو پولیس اہلکاروں نے لیاری ایکسپریس وے پر لے جا کر لوٹ لیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں پولیس اہلکار ڈاکو بن گئے، ایک تاجر کو پکڑ کر لیاری ایکسپریس وے پر لے جا کر ان سے 2 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لی۔

    تفصیلات کے مطابق لکڑی خریدنے نکلے تاجر کو پولیس اہلکاروں نے لیاری ایکسپریس وے پر لے جا کر لوٹ لیا، اور ان سے دو لاکھ سے زائد روپے چھین لیے، واقعے کا مقدمہ تھانہ نیپئر میں درج کر لیا گیا ہے۔

    تاجر حسان نفیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ وہ لیاقت آباد سے موٹر سائیکل پر لکڑی خریدنے ٹمبر مارکیٹ آ رہے تھے کہ لیاری میں جمیلہ اسٹریٹ پر 2 پولیس اہلکاروں نے انھیں روک لیا۔

    انھوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل کے کاغذات نہ ہونے پر ایک اہلکار ان کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا اور دوسرے اہلکار نے ان کے ملازم کو اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا، اور پھر لیاری ایکسپریس وے لے جا کر اہلکاروں نے ان کی جیب سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور ملازم کی جیب سے 63 ہزار روپے نکال لیے۔

    تاجر کے مطابق جب پولیس اہلکاروں سے پیسے واپس مانگے گئے تو انھوں نے اسلحہ دکھا کر تاجر کو دھمکی دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کی نشان دہی ابھی نہیں ہوئی ہے، تاہم اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی والوں کے لئے اچھی خبر

    کراچی والوں کے لئے اچھی خبر

    کراچی : سندھ حکومت نے لیاری ایکسپریس وے پر پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، لیاری ایکسپریس وے پر بس چلنے سے باقی سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا۔

    وزیرٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سندھ حکومت کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے پر پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    لیاری ایکسپریس وے پر ابتدائی طور پر ٹیسٹ بس چلانے سےمتعلق سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    صوبائی شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے پر بس چلنے سے باقی سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا، سندھ حکومت عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔

    شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 11 جون تک ٹیسٹ بس سروس اور سروے مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے، شرجیل انعام میم

  • لیاری ایکسپریس وے پر شہری کو تھپڑ مارنے اور لوٹنے والے لٹیروں کو پولیس نے حکمت عملی سے قابو کر لیا (ویڈیو)

    لیاری ایکسپریس وے پر شہری کو تھپڑ مارنے اور لوٹنے والے لٹیروں کو پولیس نے حکمت عملی سے قابو کر لیا (ویڈیو)

    کراچی: موٹر وے پولیس نے لیاری ایکسپریس وے پر شہری کو لوٹنےاور تھپڑ مارنے  والے 2 لٹیروں کو حکمت عملی سے قابو کر لیا، نوجوان نے لٹیروں کا 7 کلو میٹر سے زائد فاصلے تک پیچھا کیا اور انھیں پکڑوانے میں کامیاب رہا۔

    تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس نے لیاری ایکسپریس وے پر ایک کارروائی کے دوران 2 لٹیرے گرفتار کر لیے، لٹیروں سے موبائل فون اور 30 ہزار نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔

    ترجمان موٹر وے پولیس ساؤتھ زون نے اس سلسلے میں جاری بیان میں کہا کہ اہل کاروں نے لیاری ایکسپریس وے عیسیٰ نگری ٹول پلازہ پر ایک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تھا لیکن وہ نہ رکی، موٹر سائیکل پر دو افراد سوار تھے۔

    پریس ریلیز کے مطابق کچھ ہی دیر میں ٹول پلازہ پر ایک اور موٹر سائیکل داخل ہوئی، جس پر سوار وجاہت نامی شہری نے اہل کاروں کو بتایا کہ ایک موٹر سائیکل سوار دو لٹیرے انھیں لوٹ کر ابھی بھاگے ہیں۔

    نوجوان وجاہت، جو سہراب گوٹھ سے لٹیروں کا پیچھا کرتا آ رہا تھا اور کامیاب رہا

    شہری نے شکایت کی کہ ان سے سہراب گوٹھ میں لٹیروں نے موبائل فون اور تین ہزار روپے چھینے تھے، اور وہ وہاں سے ان کا پیچھا کرتا ہوا ایکسپریس وے تک آیا، لٹیروں نے لوٹتے وقت تھپڑ بھی مارے۔

    موٹر وے پولیس نے اس شکایت پر فوراً کارروائی شروع کر دی، اور اپنی حکمت عملی کے ذریعے لٹیروں کو ایکسپریس وے ہی پر آگے روک لیا گیا، مشتبہ افراد کی جامہ تلاشی لی گئی تو ان سے چھینا گیا موبائل فون اور تین ہزار روپے برآمد ہو گئے، لٹیروں کی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لی گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر وے پولیس اہل کاروں نے مذکورہ لٹیروں کو حراست میں لے لیا، جن کی شناخت رشید اور یونس کے ناموں سے ہوئی، جنھیں مزید قانونی کارروائی کے لیے عزیز بھٹی تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔

    دریں اثنا، اہل کاروں نے موبائل فون اور 3000 نقدی شکایت کنندہ وجاہت کے حوالے کی، جس پر انھوں نے اہل کاروں کا شکریہ ادا کیا۔ محکمے کے افسران بالا کی جانب سے انسپکٹر امجد رؤف اور سب انسپکٹر ظفر امیر کی بروقت کارروائی کو سراہا گیا، اور ان افسران کو تعریفی اسناد اور نقدی انعام سے نوازا گیا۔

  • لیاری ایکسپریس وے کے دونوں اطراف ایک ملین درخت لگائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    لیاری ایکسپریس وے کے دونوں اطراف ایک ملین درخت لگائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے کے دونوں اطراف ایک ملین درخت لگائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کے اطراف ایک ملین درخت لگائیں گے، یہ ایک ایسا عمل جس کے اثرات مستقبل میں آئیں گے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں، سندھ حکومت کے خلاف سازشیں جاری ہیں، ہمارے لیے قبر کھودنے کی کوشش کر رہے تھے خود گر گئے۔

    انہوں نے کہا کہ سرکاری افسر کچھ کہے تو ٹھیک ،میں بولوں تو کہتے ہیں آپ نے یہ کہا تھا، کیا الٹی گنگاصرف سندھ کے لیے بہتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سندھ اسمبلی عوام کے منتخب کردہ لوگوں کی ہے، عوام کے منتخب کردہ ایوان نے آئی جی سندھ کو مسترد کر دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت قانون کے تحت آگے کام کرتی ہے، اپنی ٹیم کا انتخاب کرنا آئینی طور پر سندھ حکومت کا اختیار ہے۔

  • وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کراچی پہنچ گئے

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کراچی پہنچ گئے

    کراچی : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے جہاں وہ امن وامان کی صورت حال پراجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، ڈی جی رینجرزسندھ ، آئی جی سندھ شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو کراچی آپریشن، ترقیاتی منصوبوں، مبینہ مقابلوں سے آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں نقیب قتل اورراؤانوارکی گرفتاری سےمتعلق بھی بات ہوگی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لیاری ایکسپریس وے کے شمالی حصے کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم گرین لائن بس، کے فور، سیوریج ایس تھری منصوبوں کاجائزہ لیں گے۔

    شاہد خاقان عباسی دورہ کراچی کے بعد گوادر روانہ ہوں گے جہاں وہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔


    سرکاری پالیسیاں ٹویٹرپرنہیں سرکاری دستاویزات پردی جاتی ہیں: وزیراعظم


    یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کو امریکا کی سرکاری پالیسی نہیں سمجھا جا سکتا۔ سرکاری پالیسیاں ٹویٹر پر نہیں سرکاری دستاویزات پر دی جاتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔