Tag: لیاری ایکسپریس وے

  • لیاری ایکسپریس وے سے کار نیجے جا گری، چار مسافر جاں بحق

    لیاری ایکسپریس وے سے کار نیجے جا گری، چار مسافر جاں بحق

    کراچی : لیاری ایکسپریس وے پر گارڈن کے قریب کار پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر گارڈن میں اترنے والے ٹریک سے تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر پُل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور گاڑی میں سوار میں چاروں افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا اور چاروں افراد کو گاڑی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گاڑی کے ملبے کو اُٹھانے کا انتظام کر رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ کا تعین کرنا مشکل نظر آتا ہے تاہم خیلا ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور لیاری ایکسپریس وے سے نیچے جا گری اور حادثے کا شکار ہو گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے کاغذات اور جاں بحق افراد کی جیبوں سے ملنے والے شناختی کارڈ و دیگر کاغذات کی مدد سے لواحقین سے رابطہ کرکے حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

  • شہر کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،گورنر سندھ

    شہر کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کیا ہے کہ کسی کو امن و امان کی صورت حال کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، امن و امان کی صورت حال کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عشرت العباد خان لیاری ایکسپریس وے کے منصوبے پر جاری ترقیقاتی کام کا معائنہ کرنے پہنچے تھے، ان کے ہمراہ ڈپٹی میئر ارشد وہرہ اور اعلیٰ سرکاری حکام تھے،انہوں نے متعلقہ افسران کو لیاری ایکعپریس کے نو ٹریکس کو فوری طور مکمل کرنے کے احکامات جا رہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شاہراہ کو جلد از جلد عوام کی سہولت کے کھول دینا چاہتے ہیں۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مقدس مقامات کی تلاشی کے دوران بے حرمتی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں محض پر پیگنڈہ ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی مسلمان ہیں اور مقدس مقامات کی حرمت سے باخوبی واقف بھی ہیں اور تقدس کا احترام بھی کرتے ہیں اگر پھر بھی کسی کو اعتراض ہے تو رپورٹ درج کرا سکتا ہے تحقیقات کرائی جائیں گی۔

    ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ملیر میں حالات کو کنٹرول کر لیا جائے گا امن و امان کی صورت حال کو کسی بھی قیمت پر بگڑنے نہیں دیں گے، عوام دل برداشتہ نہ ہوں۔

    سرکلر ریلوے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی اہمیت اپنی جگہ موجود ہے جس کی اسٹدیز موجود ہیں تا ہم بین الاقوامی فنڈنگ کا انتظار ہے،اورنج لائن یا گرین لائن سرکلر ریلوے کے متبادل نہیں۔

    ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کو حاصل نا مکمل اختیارات اور سوک سینٹر میں انہیں آفس نہ ملنے کے سوال کے جواب کو ٹالتے ہوئے گورنر سندھ نے معنی خیز انداز میں کہا کہ ڈپٹی میئر اپنے مسائل خود حل کرلیں گے آپ پریشان نہ ہوں،شہر کراچی میں ہونے والا کوئی بھی وفاقی منصوبہ یا سندھ حکومت کا منصوبہ ڈپٹی میئر کا اپنا منصوبہ ہے وہ کراچی کے منتخب ڈپٹی میئر اور نگراں میئر ہیں۔

  • لیاری ایکسپریس وے دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک مخالف سمت میں چلے گی

    لیاری ایکسپریس وے دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک مخالف سمت میں چلے گی

    کراچی: رمضان المبارک کے مہینے میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے لیاری ایکسپریس وے پر2 بجے سے رات 8 بجے تک ماری پور سے سہراب گوٹھ تک مخالف سمت میں ٹریفک چلایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک میں کراچی کے شہریوں کو ٹریفک جام سے بچانے کے لیے ایک پلان تیار کیا تھا جس کے تحت لیاری ایکسپریس وے کو مخالف سمت میں بھی دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

    واضح رہے صدر اور اس کے اطراف علاقوں میں قائم دفاتر اور کاروباری مراکز میں آنے والے اکثر شہری لیاری ایکسپریس کا سہراب گوٹھ سے ماری پور والا رویہ استعمال کرتے تھے،تاہم ماری پور سے سہراب گوٹھ جانے والا رویہ کی تعمیر نامکمل ہونے کے باعث واپسی میں مشکل کا سامنا رہتا تھا، رمضان میں ٹریفک پولیس نے ماری پور سے سہراب گوٹھ کے لیے مخالف سمت میں بھی ٹریفک چلانے کا اعلان کیا تھا۔

    ٹریفک پولیس پلان کے مطابق ماہ صیام میں دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک ماری پور سے سہراب گوٹھ تک ٹریفک مخالف سمت میں چلایا جارہا ہے،تاہم موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری اور اوور ٹیک کرنے سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ اچھا اقدام ہے، مخالف سمت میں ٹریفک چلانے سے شہر میں ٹریفک کی صورتحال بھی بہتر رہے گی۔

  • لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈاکٹرعشرت العباد

    لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈاکٹرعشرت العباد

    کراچی : گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس کی تعمیر میں پہلے ہی شیڈول سے کہیں زیادہ دیر ہوچکی ہے، اس کی تکمیل سے شہریوں کو ماڑی پورروڈ سے سہراب گوٹھ تک بلا رکاوٹ سفر کی سہولت میسر آئے گی جوکہ اس وقت سہراب گوٹھ سے ماڑی پور تک جانے والوں کو حاصل ہے۔

    لیاری ایکسپریس وے شہر کی شاہراہوں سے ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور وقت اور ایندھن کی بچت کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری ایکسپریس وے کے شمالی روٹ کی تعمیر کے کام کے جائزہ اجلاس سے گورنرہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس میں سیکریٹری بلدیات نور محمد لغاری، کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ شمالی سمت کے ٹریک کی تعمیر کا کام رائٹ آف وے نہ ہونے کے باعث کئی سال تک رکا رہا لیکن اب جبکہ اس کے باقی 5.233 کلومیٹر پر کام کا آغاز ہوچکا ہے امید ہے کہ اسے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق مکمل کرلیا جائے گا کیونکہ اب صرف 1.456 کلومیٹر کے رائٹ آف وے کا معاملہ باقی رہ گیا ہے جوکہ جلد ہی حل ہوجائے گا۔

    انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں اس کے تعمیر شدہ حصہ پر ٹریفک کو چلایا جائے تاکہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر سے ٹریفک کا دباؤ کم کیا جاسکے ۔ اس موقع پر گورنر سندھ کو بتایا گیا کہ اس کے شمالی ٹریک کو اگلے سال جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    انہیں مزید بتایا گیا کہ بعض متنازعہ معاملات کا فیصلہ عدالت سے 25 مئی کو متوقع ہے جس کے بعد رائٹ آف وے کے حصول کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ گورنر سندھ کو مزید بتایا گیا کہ لیاری ایکسپریس وے کے دونوں ٹریکس اور ریمپس کی کل لمبائی 38.67 کلومیٹر ہے جبکہ مجموعی طور پر اس منصوبہ کا 81.48 فی صد کام مکمل ہوچکا ہے۔

     

  • کراچی:لیاری ایکسپریس وے اور لیاری ندی سے 4افراد کی لاشیں ملیں

    کراچی:لیاری ایکسپریس وے اور لیاری ندی سے 4افراد کی لاشیں ملیں

    کراچی: لیاری ایکسپریس وے اور لیاری ندی سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی کے قریب لیاری ایکسپریس وے سے دو افراد جبکہ لیاری ندی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، چاروں افراد کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک کیے گئے افراد کی عمریں چوبیس سے بتیس سال کے درمیان ہیں۔

    دوسری جانب تھانہ کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔