Tag: لیاری بہار کالونی

  • کراچی : سالے کی فائرنگ سے بہنوئی کا دوست جاں بحق، ملزم فرار

    کراچی : سالے کی فائرنگ سے بہنوئی کا دوست جاں بحق، ملزم فرار

    کراچی : بیوی کو منانے کیلئے دوست کے ساتھ اس کی سسرال آنے والا شخص فائرنگ سے جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی کے ایک گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ علی آرکیڈ کے فلیٹ میں پیش آیا، جاں بحق شخص کی شناخت سیف الرحمان جبکہ زخمی ہونے والے کی شناخت اس کے دوست عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

    عدنان کی شادی ملزم شاہد کی بہن سے ہوئی تھی جو ناراض ہو کر میکے آگئی تھی، عدنان اپنے دوست سیف الرحمان کے ہمراہ اپنی بیوی کو منانے کیلئے سسرال آیا، اس دوران اس کی اپنے سالے شاہد سے تلخ کلامی ہوگئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد نے فائرنگ کردی، جس سے بہنوئی کا دوست سیف الرحمان جاں بحق اور عدنان زخمی ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : ملزم نے گھر کے اندر فائرنگ کر کے بیوی اور داماد کو قتل کر دیا

    ملزم شاہد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، لاش اور زخمی ہونے والے کو طبی امداد اور قانونی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، موقع پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی :   لیاری بہار کالونی میں  دستی بم دھماکا، عینی شاہد  کا اہم بیان آگیا

    کراچی : لیاری بہار کالونی میں دستی بم دھماکا، عینی شاہد کا اہم بیان آگیا

    کراچی: لیاری بہار کالونی میں دستی بم دھماکے کی عینی شاہد اور مقتولہ رضیہ کی بہن نے بتایا کہ نقاب پوش موٹر سائیکل سوار 2 دہشت گردوں نے گرینیڈ پھینکا اور بم زمین پرگرتے ہی زور دار دھماکا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ لیاری بہارکالونی میں لیاری دستی بم دھماکے میں خاتون جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعےکی عینی شاہد اور مقتولہ رضیہ کی بہن نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ میری بہن کئی دنوں سے بیمار تھی ہم کلینک سے دوا لےکر آرہے تھے کہ نقاب پوش موٹر سائیکل سوار 2 دہشت گردوں نے گرینیڈ پھینکا اور فرار ہوگئے۔

    مقتولہ کی بہن کا کہنا تھا کہ بم زمین پر گرتے ہی زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے بہن رضیہ سمیت کئی افرادزخمی ہوئے۔

    عینی شاید نے بتایا کہ دھماکےکےنتیجےمیں علاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکےکی جگہ پرزخمیوں کی چیخ وپکارشروع ہوگئی، مقتولہ شادی شدہ اور 3 بچوں کی ماں تھی۔

    یاد رہے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا تھا کہ دستی بم میں ممکنہ طور پر پینسٹھ گرام بارودی مواد تھا، جائے وقوعہ کےقریب سے دستی بم کی فائرنگ پن اور اسپرنگ مل گیا، جس کے ساتھ دستی بم کے سترہ سے اٹھارہ ٹکڑے ملے ہیں۔

    دہشت گرد حملہ کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا، ایس ایس پی سٹی امجد حیات کے مطابق واقعہ بظاہر بھتہ خوری کا نہیں لگتا، جس وقت دھماکہ ہوا آس پاس کی دکانیں بند تھیں۔

  • کراچی میں میڈیکل اسٹور مالک فائرنگ سے جاں بحق، 2 بیٹے زخمی

    کراچی میں میڈیکل اسٹور مالک فائرنگ سے جاں بحق، 2 بیٹے زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری بہار کالونی میں ایک میڈیکل اسٹور مالک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جب کہ ان کے 2 بیٹے زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں فائرنگ سے باپ جاں بحق اور 2 بیٹے زخمی ہو گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی ہے یا ٹارگٹ کلنگ پولیس ہر زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

    ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ ملزم گلی میں پیدل داخل ہوا اور فائرنگ کر کے فرار ہو گیا، مقتول نور محمد میڈیکل اسٹور کا مالک تھا، جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی۔

    مقتول نور محمد کے کزن میر واعظ نے میڈیا کو بتایا کہ نور محمد اپنے میڈیکل اسٹور پر دونوں بیٹوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، واقعہ کے وقت علاقے کی لائٹ گئی ہوئی تھی، کہ فائرنگ کر دی گئی، فائرنگ سے نور محمد کے دونوں بیٹے شہزاد اور اسماعیل بھی زخمی ہوئے۔

    کراچی ڈیفنس فیز 8 میں کار الٹ گئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    کزن میر واعظ کے بیان کے مطابق مقتول کا آبائی تعلق کوئٹہ سے ہے، مقتول کی بیوی رشتہ دار کی شادی میں کوئٹہ گئی ہوئی تھی، اور مقتول کے 5 بچے ہیں، وہ کئی سالوں سے کراچی میں مقیم تھا۔