Tag: لیاری مقابلے

  • کراچی پولیس چیف کا لیاری مقابلے میں شریک پولیس ٹیم کیلئے 5 لاکھ روپےانعام کااعلان

    کراچی پولیس چیف کا لیاری مقابلے میں شریک پولیس ٹیم کیلئے 5 لاکھ روپےانعام کااعلان

    کراچی : کراچی پولیس چیف اے آئی جی امیرشیخ نے لیاری مقابلے میں شریک پولیس اہلکاروں کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے دہشت کی علامت خطرناک دہشت گردغفارذکری ماراگیا، شہرمیں امن آگیا ہے، بچے کھچے ملزمان کیخلاف جنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف اے آئی جی امیرشیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاری مقابلے سے متعلق بتایا کہ آج پولیس کوبڑی کامیابی ملی ہے، غفازذکری کےسرپر25لاکھ روپےانعام مقررتھا۔

    کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ مقابلہ2گھنٹے سے زائد جاری رہا، اطلاع ملی تھی غفارزکری لیاری پہنچا ہے، ملزمان نے پولیس پردستی بم بھی پھینکے، مقابلے کے بعد غفارذکری کے گھرسے راکٹ اوردستی بم برآمد ہوئے جبکہ مقابلے میں سب انسپکٹرکوپیٹ میں گولی لگی ہے، جو شدیدزخمی ہے۔

    اے آئی جی امیرشیخ نے مقابلے میں شریک پولیس اہلکاروں کے لیے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اور کہا آئی جی کو 10 لاکھ روپے انعام کے لیے لکھا ہے، پولیس ،رینجرز اور دیگر ادارے مل کر جرائم کےخلاف سرگرم عمل ہے، ہمیں اپنے شہید ہونے والے اہلکاروں پرفخرہے۔

    انھوں نے بتایا کہ جن پولیس والوں نے مقابلے کیے ان کونشانہ بنایا گیا، آپریشن شروع ہونےکے بعد سے پولیس متحرک ہے اور رینجرز بھی تعاون کر رہی ہے،شہرمیں امن آگیا ہے، بچے کھچے ملزمان سے ہماری جنگ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں :  لیاری میں مقابلہ، مطلوب ملزم غفار ذکری ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی

    ان کا کہنا تھا کہ کہ مقابلے کی جگہ سے گولیوں کے200 خالی راؤنڈملےہیں،  مقابلے میں غفارذکری کا ساتھی بھی ماراگیا، مقابلےمیں بچےکوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا۔

    کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کے ذریعے51 بڑے ملزمان پکڑلیے ہیں، پولیس نے بڑا ملزم مار کر  بہت بڑاکام کیا ہے، کچھ عناصر  تاثر دینےکی کوشش کررہےہیں کہ حالات بہت خراب ہیں۔

    کراچی میں بچوں کے اغوا کی خبروں کے حوالے سے اے آئی جی امیرشیخ کا کہنا تھا کہ بچوں کےاغواہونےکی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، ہنگامہ آرائی کی جاتی ہے، پھر چند گھنٹے میں بچہ مل جاتا ہے، جرائم کے خلاف ہماری کارروائی جاری ہے۔

  • لیاری مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    لیاری مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    کراچی : گزشتہ رات لیاری مقابلے میں ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق لیاری گینگ وارسے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ رات رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی، مارے جانےوالوں میں چاکر علی، مہرعلی، عامر علی عرف عامر پانڈے ،عمیرعلی اورعامر شامل ہیں۔

    گینگ وار کے اہم کردار غفار ذکری کی موجودگی کی اطلاع پر علی محمد محلہ اور ذکری پاڑہ میں رینجرزگزشتہ رات لیاری پہنچی تو دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تھا، گینگ وار کارندوں نے رینجرز پر دستی بم پھینکے اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔


    مزید پڑھیں : لیاری میں مقابلہ: رینجرزاہلکار شہید، 3 زخمی، 5دہشت گرد ہلاک


    حملے میں اہلکار سپاہی فواد شہید اورتین زخمی ہوگئے تھے، جس کےبعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نےعلاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا۔

    رینجرزکی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے چار کلاشنکوف،دستی بم، آواران بم اور نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ۔

    لیاری میں رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری آج بھی آپریشن میں مصروف ہے۔ علاقے کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی: لیاری مقابلے، گینگ وارکے ملزمان لالہ ، نعیم، یونس ہلاک

    کراچی: لیاری مقابلے، گینگ وارکے ملزمان لالہ ، نعیم، یونس ہلاک

    کراچی: لیاری میں پولیس ورینجرز کے مقابلوں کےدوران گینگ وارکےملزمان لالہ اورنگی،نعیم کالو اوریونس مادی مارے گئے جبکہ  ڈیفنس مصری شاہ میں پولیس کی کارروائی میں تیس سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔

    کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں، جہاں گینگ وار کے ملزمان کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہوا، مقابلوں کے بعد ملزمان لالہ اورنگی، نعیم کالو اور یونس مادی مارے گئے، پولیس نے ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا، لالہ اورنگی کی گرفتاری پردس لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔

    دوسی جانب  ڈیفنس کے علاقے مصری شاہ میں پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران تیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔