Tag: لیاری میں پولیس مقابلہ

  • کراچی: لیاری میں پولیس مقابلہ،3ملزمان ہلاک

    کراچی: لیاری میں پولیس مقابلہ،3ملزمان ہلاک

    کراچی : لیاری میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزمان ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ رینجرز نے پانچ مشتبہ ٹارگٹ کلرز سمیت دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں، ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    دوسری جانب لیاری کے ہی علاقے مرزا آدم خان روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے۔

    ادھر رینجرز نے شہر کےمختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پانچ مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت دس ملزمان گرفتار کرلیے، ترجمان رینجرزکے مطابق ملزمان کو گودھرا، بلدیہ، انڈسٹریل ایریا ، نارتھ کراچی اور لانڈھی سے گرفتار کیا گیا۔

  • کراچی: لیاری میں پولیس مقابلہ، گینگ وارکا ایک ملزم ہلاک

    کراچی: لیاری میں پولیس مقابلہ، گینگ وارکا ایک ملزم ہلاک

    کراچی: لیاری میں پولیس سے مبینہ مقابلے میں گینگ وارکا ایک ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔

    پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس نے ملزمان کی اطلاع پر چھاپہ مارا، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

    جس کی شناخت فرازعرف چھوٹو پٹھان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھا۔

    دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتا رکرلیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔