Tag: لیاری ندی

  • کراچی : ایک اور بچہ نالے میں گر کر لاپتہ

    کراچی : ایک اور بچہ نالے میں گر کر لاپتہ

    کراچی : گولیمار کی لیاری ندی میں8سال کے بچے کے گرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، اندھیرے کے باعث تلاش کا عمل روک دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ بچے کی شناخت 8سالہ حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔

    نالے میں بچے کے گرنے کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور بچے کی تلاش شروع کردی گئی تاہم ریسکیو اہلکاروں نے ہر ممکن کوشش کی لیکن لاپتہ بچے کو تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے، نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے اور کچرے کے باعث کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے رات ایک بجے تک بچے کی تلاش کا آپریشن جاری رکھا، ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں، تلاش کیلئے آپریشن صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں آئے روز بچوں کے نالوں اور گٹروں میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں لیکن متعلقہ حکام اور ادارے روایتی بیانات اور اقدامات پر ہی اکتفا کرتے ہوئے اگلے حادثے کی خبر انتظار کرتے ہیں۔

    گزشتہ ہفتے سہراب گوٹھ لیاری ندی میں2سال کے بچے کے گرنے کا واقعہ پیش آیا جبکہ رواں سال مارچ کے دوران گلشن اقبال 13 ڈی میں چھ سالہ بچہ ابیہان اور شاہ لطیف ٹاؤن میں تین سالہ بچہ محسن گٹر میں گِر کر ہلاک ہوا۔

  • کراچی : لیاری ندی میں ڈوبنے والے  2 سالہ بچے کی لاش  مل گئی

    کراچی : لیاری ندی میں ڈوبنے والے 2 سالہ بچے کی لاش مل گئی

    کراچی : سہراب گوٹھ میں لیاری ندی میں ڈوبنے والے 2 سالہ بچے کی لاش مل گئی، حمید اللہ بھائی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ندی میں گرگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ندی میں گرنے والے بچے کی تلاش کا عمل آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔

    ریسکیو اہلکاربچےکی تلاش کرتےہوئےسہراب گوٹھ پل تک پہنچ گئےہیں ، ریسکیو اداروں نے لیاری ایکسپریس وے کے قریب لیاری ندی سے بچے کی لاش نکال لی.

    گذشتہ روز آلا صف اسکوائر انڈس پلازہ کی عقب میں واقع ندی میں دو سالہ حمید اللہ اپنے بھائی کے ساتھ کھیلتے ہوئے اچانک ندی میں جاگرا تھا۔

    علاقہ مکینوں نے اپنی مدد اپ کے تحت تلاش شروع کی لیکن ناکام رہے ، جس کے بعد ریسکیو 1122 ںےموقع پرپہنچ کرآپریشن شروع کیا جیسے چار گھںٹے کی جدوجہد کے بعد اندھیرے کی وجہ سےروکنا پڑا۔

    علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ ندی کنارے حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے ائے روز ایسے حادثات پیش آرہے ہیں، علاقے میں ندی پر بنے خطرناک لکڑیوں کے پل سے ہوکرگزرنا پڑتا ہے۔

    ریسکیو حکام کاکہناتھا کہ صبح کی روشنی میں دوبارہ ہیوی مشینری کی مدد سے بچے کی تلاش کا کام کیا جائے گا۔

  • لیاری ندی سے 2 روز بعد 8 سالہ نبیل کی لاش مل گئی، کھیلتے ہوئے ڈوب گیا تھا

    کراچی: لیاری ندی سے 2 روز بعد 8 سالہ نبیل کی لاش مل گئی، بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال، راجپوت کالونی کے قریب لیاری ندی میں آٹھ سالہ بچہ نبیل کھیلتے ہوئے گر گیا تھا، نبیل کی لاش آج لیاقت آباد بلوچ ہوٹل کے قریب ندی سے مل گئی۔

    ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے 2 روز سے بچے کی تلاش جاری رکھی ہوئی تھی، ورثا نے سندھ حکومت سے اپیل کی تھی کہ ہیوی مشینری بھیج کر بچے کو تلاش کیا جائے۔

    نبیل ہفتے کی شام دوستوں کے ساتھ لیاری ندی پر گیا تھا اور زندہ نہ لوٹ سکا، پہلے دن امدادی ٹیمیں نبیل کو تلاش کرنے میں ناکام رہی تھیں۔

    بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی ماؤں کے جگر گوشے مین ہول یا نکاسی آب کے نالوں میں ڈ وب کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

  • کراچی:لیاری ایکسپریس وے اور لیاری ندی سے 4افراد کی لاشیں ملیں

    کراچی:لیاری ایکسپریس وے اور لیاری ندی سے 4افراد کی لاشیں ملیں

    کراچی: لیاری ایکسپریس وے اور لیاری ندی سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی کے قریب لیاری ایکسپریس وے سے دو افراد جبکہ لیاری ندی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، چاروں افراد کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک کیے گئے افراد کی عمریں چوبیس سے بتیس سال کے درمیان ہیں۔

    دوسری جانب تھانہ کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔