Tag: لیاری کا دورہ

  • بختاور اور آصفہ بھٹو کی لیاری آمد،پرتپاک استقبال

    بختاور اور آصفہ بھٹو کی لیاری آمد،پرتپاک استقبال

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیرمین بے نظیر بھٹو زرداری کی صاحبزادیاں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری کا دورہ کیا،عوام نے پرتپاک استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید سربراہ بے نظیر بھٹو کی دونوں صاحبزادیاں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے بغیر پروٹوکول کے لیاری کا دورہ کیا،وہ عوام میں گُھل مل گئیں اور پیدل ہی عوام کے ہمراہ لیاری کے گلی کوچوں کا دورہ کیا۔

    رکن صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری اور نادیہ گبول کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے لیاری کے روایتی رقص ،موسیقی اور پارٹی نغموں کی دھنوں میں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو پر گُل پاشی کرتے ہوئے شاندار استقبال کیا۔

    ppp-post

    اس موقع پر لیاری کی خواتین کا جذبہ دیدنی تھا انہوں نے دونوں بہنوں کو گلے لگایا ماتھے چومے اور دعائیں دیں،عوام کا کہنا تھا کہ دونوں صاحبزادیوں کی آمد نے شہید ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی۔

    اس موقع پر لیاری کے عوام نے آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کو لیاری کے مسائل سے آگاہ کیا اور بلدیاتی محکموں،کے الیکٹرک،پولیس سمیت دیگر صحت کی ناکافی سہولیات سے متعلق تحریری شکایات پیش کیں۔

  • مصطفیٰ کمال کا لیاری کا دورہ، عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت

    مصطفیٰ کمال کا لیاری کا دورہ، عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال لیاری پہنچ گئے۔ لیاری کے عوام نے مصطفیٰ کمال اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔

    اس موقع پر وہاں موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے ان کو چوبیس اپریل کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

    بعد ازاں مصطفیٰ کمال ساتھیوں سمیت لیاری کے مقامی رہنما کی تعزیت کیلئے بھی ان کے گھر گئے۔ جہاں مصطفیٰ کمال نے خطاب میں کہا کہ انہیں ایم این اے ایم پی اے نہیں بننا وہ بس پاکستانیوں کو ایک کرنے آئے ہیں۔

    پیپپلز پارٹی کے ایم پی اے جاوید ناگوری نے پاک سر زمین پارٹی کو لیاری میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ لسانیت کیخلاف بولنے والوں کو پیپلز پارٹی سپورٹ کرے گی۔

    چوبیس اپریل کے جلسے کی تیاریوں کیلیے مصطفیٰ کمال ساتھیوں سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔