Tag: لیاری گینگ

  • رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کے انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کے انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث لیاری گینگ کے انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں فرحان عرف انڈین، سلمان عرف ملا عرف یاسین، محمد حارث عرف کلی شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر ایاز زہری گروپ سے ہے، گرفتار ملزمان بھتہ وصولی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال اسلحہ وایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ فرحان عرف انڈین 2011 میں لیاری گینگ وار وصلی اللہ لاکھو گروپ میں شامل ہوا، ملزم کا بھتہ وصولی، 30 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکا ہے۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ فرحان عرف انڈین 2013 میں گرفتار ہو کر جیل گیا، ملزم کو اے ٹی سی سے 19 سال اور سیشن کورٹ سے 15 سال قید ہوئی تھی تاہم ہائیکورٹ نے سزا کو کالعدم قرار دے کر ملزم کو بری کر دیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 2024 میں ایاز زہری اور ارسلان پٹنی گروپ میں شامل ہوا، ملزم بھتہ وصولی اور بلڈرز کی زیر تعمیر عمارتوں کی ریکی کر کے نمبر زگینگ وار کمانڈر کو دیتا رہا،  ملزم کا ساتھی معین عرف کٹا بھتہ وصولی میں اسلحہ وایمونیشن پہنچانے میں ملوث رہا ہے، ملزم 24 جون کو ساتھی کیساتھ زیر تعمیر عمارت پنجابی کلب کھارادر پر فائرنگ کرنے گیا اپنے ساتھی ریحان عرف آکاش کی گرفتاری کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سلمان عرف ملا عرف یاسین 2014 میں مذہبی جماعت میں شامل ہوا، عبد الصمد عرف فرحان کیساتھ مل کر مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا، سلمان عرف ملا عرف یاسین  نے کھارادر میں فائرنگ کیلئے اپنی موٹر سائیکل دی تھی، موٹر سائیکل ریحان عرف آکاش کی گرفتاری کے دوران پکڑی گئی تھی۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق حارث عرف کلی، عبدالصمد عرف فرحان کے فرنٹ مین یوسف عرف موٹا کے گروپ میں شامل ہوا، یوسف عرف موٹا، فرحان عرف جھاڑی اور حمزہ قریشی کیساتھ بھتہ وصولی میں ملوث رہا، 5 مختلف مقامات پر فائرنگ کرنے اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ریکی، منصوبہ بندی میں ملوث رہا، گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • ایران سے آپریٹ ہونے والے 2 بھتہ خور لیاری سے گرفتار

    ایران سے آپریٹ ہونے والے 2 بھتہ خور لیاری سے گرفتار

    کراچی:ایران سے آپریٹ ہونے والے 2 بھتہ خوروں کو پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی میں لیاری اور گارڈن کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقوں گارڈن اور لیاری میں محکمہ پولیس اور رینجرز نے مل کر کارروائی کی، جس میں لیاری گینگز کے نام پر بھتہ لینے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    گرفتار ملزم عدنان اور انیس کو ایران سے آپریٹ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان نے آئرن مارکیٹ کے 5 تاجروں کو واٹس ایپ کال کی تھی، اور فون پر خود کو لیاری گینگ وار کمانڈر احمد علی مگسی ظاہر کیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان نے تاجر سے 2 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا، یہ ملزمان ایک سال سے عظیم کے ساتھ بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہے تھے، عظیم انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر سلیم چاکلیٹی کا بھتیجا ہے۔

    ملزمان نے 10 لاکھ سے زائد رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے ایران بھیجی، یہ رقم لیاری سلیم چاکلیٹی کے بھتیجے عظیم کو بھجوائی جاتی تھی۔

  • کراچی سے گرفتار لیاری گینگ وار کے 2 بھتہ خوروں کی ہوشربا انکشافات

    کراچی سے گرفتار لیاری گینگ وار کے 2 بھتہ خوروں کی ہوشربا انکشافات

    کراچی: چاکیواڑہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار لیاری گینگ وار کے 2 بھتہ خوروں کی واردات کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت احمد عرف ڈاڈا اور تنویر عرف جھینگو کے نامو ں سے ہوئی، ملزمان پڑوسی ملک میں بیٹھ کر گینگ وار کے انعام یافتہ دہشتگردوں کیلئے کام کرتے تھے۔

    امجد حیات نے بتایا کہ ملزمان کراچی میں بھتہ خوری کی درجن وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزم احمد ڈاڈا زبیر چھوٹو کا کارندہ ہے، یہ پولیس مقابلے میں گارڈن اور بغدادی سے مفرور ہوگیا تھا۔

    ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان زبیر چھوٹو احمد ڈاڈا کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے، اس سی سی ٹی وی میں ملزم کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان نے موسی لین بغدادی میں پاپڑ فیکٹری کے مالک سے 3 لاکھ بھتہ طلب کیا، بھتہ نہ دینے کی صورت میں جانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی۔

    ایس ایس پی سٹی امجد حیات کا کہنا تھا کہ ملزمان نےکھڈا مارکیٹ میں واقع بیکری سے 80 ہزار روپے بھتہ وصول کیا جبکہ نیا ناظم آباد میں بیکری سے 3 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

    ’’ملزم ڈاڈا نے لی مارکیٹ میں جنرل اسٹور بیکری سے 2 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا، حنیف نامی شخص سے ڈھائی لاکھ بھتہ طلب کیا تھا جبکہ 20 ہزار روپے موصول بھی کیے،  ملزمان نے نیا آباد میں بیکری سے دو لاکھ روپے طلب کیا تھا تاہم کچھ نہیں ملا‘‘۔

    ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے مزید بتایا کہ ملزم نے کئی جگہوں سے بھتہ طلب کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 12 جنوری کو کراچی سٹی پولیس نے پولیس مقابلے میں قتل اقدام قتل بھتہ خوری اغوا برائے تاوان فائرنگ میں ملوث لیاری گینگ وار کے 2کارندوں کو گرفتار کیا تھا۔

  • لیاری گینگ وار کااہم کردار بابا لاڈلہ بلوچستان میں مارا گیا

    لیاری گینگ وار کااہم کردار بابا لاڈلہ بلوچستان میں مارا گیا

    کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ بابا لاڈلہ کی بلوچستان میں مارے جانے کی اطلاعات، بابا لاڈلہ کی مبینہ ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

    لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈرنور محمد عرف بابا لاڈلہ کے ایک بار پھر بلوچستان کے باڈر کے قریب مارے جانے کی اطلاعات ہیں،اور اسی حوالے سے بابا لاڈلہ کی مبینہ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔

     جس میں مبینہ بابالاڈلہ کی پوسٹ مارٹم کی ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے،اس سے پہلے بھی بابا لاڈلہ کے بلوچستان میں مارے جانے کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں لیکن سرکاری زرائع ابھی تک اس حوالے سے تصدیق نہیں کررہے۔

    بابا لاڈلہ کراچی میں بم دھماکوں، قتل، اغوا برائے تاون، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہے اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت بھی پچیس لاکھ روپے مقرر کررکھی ہے، واضح رہے کہ لیاری میں پولیس اور رینجرز کے آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی بابا لاڈلہ فرار ہوگیا تھا۔