Tag: لیاری گینگ وار کے سرغنہ

  • عدالت کا عزیر بلوچ کی آنکھوں کا علاج کرانے کا حکم

    عدالت کا عزیر بلوچ کی آنکھوں کا علاج کرانے کا حکم

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی آنکھوں کاعلاج کرانےکاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ ملزم عزیر بلوچ کی جیل میں طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عابد زمان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عزیر بلوچ کی بصارت بہت زیادہ کمزورہوگئی ہے، بصارت کی کمزوری اوردردکی وجہ سےانفیکشن ہونے کا خدشہ ہے۔

    جس پر عدالت نے عزیر بلوچ کی آنکھوں کاعلاج کرانےکاحکم دیتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ سے7اکتوبرکو ملزم کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرملزم کی طبی سہولیات کی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔

    خیال کہ عزیر بلوچ ناقص تفتیش کے باعث اب تک گیارہ مقدمات میں بری ہوچکے ہیں ، لیاری گینگ وار کے سرغنہ پر مجموعی طور پر 61 مقدمات درج ہیں، جن میں قتل کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

  • لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کے دست راست کو پاکستان لانے کی کوششیں تیز،ریڈوارنٹ جاری

    لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کے دست راست کو پاکستان لانے کی کوششیں تیز،ریڈوارنٹ جاری

    کراچی : لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کےدست راست تاج محمدعرف تاجو کو پاکستان لانے کی کوششیں تیز کرتے ہوئے نیشنل سینٹرل بیوروانٹرپول اسلام آباد نے شہربھر کے تھانوں سے تاجو کے جرائم کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وارکےسرغنہ عزیربلوچ کےدست راست تاج محمدعرف تاجو کو پاکستان لانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں اور تاج محمد عرف تاجو کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے گئے۔

    نیشنل سینٹرل بیوروانٹرپول اسلام آباد نے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کوخط لکھا ، جس میں کہا گیا کہ شہربھر کے تھانوں سے تاجو کا جرائم کا ریکارڈ جمع کیا جائے اور یواےای سے بھی تاجو کے حوالے سے تفصیلات پر بات چیت کی جائے۔

    جس کے بعد کراچی پولیس چیف نے شہر بھر سے تفصیلات جمع کرنے کیلئے ڈی آئی جیز کو خط لکھ دیا ہے۔

    یاد رہے اپریل 2017 میں پاک فوج نے پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ1923 کے تحت لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔

    لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے جے آئی ٹی کے سامنے لرزہ خیز انکشافات کیے تھے۔ جس میں کہا گیا تھا کہ عزیر بلوچ نے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں تاجروں کے اجتماعی قتل سمیت ایک سو ستانوے افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

  • لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے گرد گھیرا تنگ

    لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے گرد گھیرا تنگ

    کراچی: پولیس نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف ایک اور مقدمے کی پروسیڈنگ بحال کرنے کے لئے عدالت سےرجوع کرلیا ، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرلی ۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے کے معاملے پر لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔

    پولیس نے ایک اور مقدمے کی پروسیڈنگ بحال کرنے کے لئے عدالت سےرجوع کرلیا ، تھانہ کلاکوٹ کا کہنا ہے کہ عزیربلوچ کی کسٹڈی سینٹرل جیل کو دے دی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت بحال اور کیس کی تاریخ مقرر کریں۔

    عدالت نےپولیس کی استدعا منظور کرلی اور عزیربلوچ کے پروڈکشن آرڈرجاری کردیئے۔

    یاد رہے اپریل میں جیل حکام نے عزیربلوچ کےخلاف مقدمات کی پروسیڈنگ بحال کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر کے کیسز میں تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔

    عدالت نے ملزم عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات بحال کرنے اور کیسز میں تاریخ مقرر کرنے کی جیل حکام کی استدعا منظور کرتے ہوئے ارشد پپو کیس میں ملزم پر ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی تھی، اور مختلف کیسز میں پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے تھے۔

    یاد رہے کہ عزیر بلوچ کے خلاف ملٹری ٹرائل مکمل ہو گیا تھا، ملزم کا ملک سے غداری اور اہم راز دیگر ملکوں کو دینے کے الزام میں ملٹری ٹرائل کیا گیا تھا، جس کے بعد انھیں سینٹرل جیل کراچی منتقل کیا گیا۔

    لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انھیں آرمی ایکٹ کے تحت فوج کی تحویل میں دیا گیا، جیل حکام کے مطابق عزیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو قتل کیس سمیت 54 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

  • عزیر بلوچ کو پاکستان کو حوالے کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی، ذرائع

    عزیر بلوچ کو پاکستان کو حوالے کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی، ذرائع

    کراچی: پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق عزیربلوچ کوپاکستان کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عزیربلوچ کا تمام مطلوبہ کرائم ریکارڈ دبئی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

     ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کاافسرتاخیرسے پہنچاجس کے باعث معاملہ التواء کاشکارہوا۔

    عزیربلوچ کوایک دوروزمیں دبئی کی عدالت میں پیش کیاجائیگا۔

     جس کے بعد دبئی انٹرپول ائیرپورٹ پرپاکستانی حکام کے حوالے کیاجائیگا۔

     پاکستانی تحقیقاتی حکما کاکہنا ہے کہ دبئی حکام نے عزیربلوچ کوجلدپاکستان کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے یواے ای حکام کا خط

    عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے یواے ای حکام کا خط

    دبئی: کالعدم امن کمیٹی کے سرغنہ عذیر بلوچ کی حوالگی کے لئے یواے ای حکام نے حکومت پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی حکومت کراچی پولیس کو مطلوب گینگ وار عذیر بلوچ کی حوالگی پر راضی ہوگئی ہیں، یو اے ای حکام نے حکومت پاکستان کے نام خط میں عذیر بلوچ کو پاکستانی تحویل میں دینے کی پیشکش کی ہے۔

    دبئی میں گرفتار کالعدم امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ کی پاکستان حوالگی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم عزیزبلوچ کو لینے کے لئے کل یو اے ای جائے گی، ایف آئی اے نے سندھ پولیس کے افسر کو ساتھ جانے کیلئے کہا ہے، ایف آئی اے حکام نے سندھ پولیس افسر کو عزیر بلوچ سے متعلق ریکارڈ ساتھ لیکر چلنے کی درخواست کی ہے۔

    واضح رہے کہ یو اے ای حکومت کی رضا مندی کے بعد عزیر بلوچ کے مقدمات پر مبنی پر ایک فائل متحدہ عرب امارات بھیج دی گئی ہے، جس کے بعد ملزم عزیر بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

    انتیس دسمبر دو ہزار چودہ کوعزیر بلوچ کو مسقط سے دبئی پہنچنے پر انٹر پول کی جانب سے گرفتارکیا گیا تھا، سندھ حکومت نے عذیر بلوچ کو مطلوب قرار دے کر اس کے ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

    عزیر بلوچ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل ، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور سو سے زائد دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔